Articles
Total 315 Articles

راجا جی کی راماین:بال کانڈ (رام جنم سے سیتا سوlتک)   ترجمہ ڈاکٹر یونس اگاسکر     اردو چینل ڈاٹ اِن اندرونِ صفحات l ابتدائیہ / ڈاکٹر یونس اگاسکر 9 l راجا جی کی راماین اور ترجمۂ یونس اگاسکر/ ڈاکٹر وِدّیا ساگر آنند 12 l راجا جی کی راماین: ¡ پہلا باب : حمل 27 ¡ دوسرا باب : رِشی وِشوامتر 32 ¡ تیسرا باب : ترشنکو 38 ¡ چوتھا باب : رام محل سے سدھارتے ہیں 48   ¡ پانچواں باب : رام کے ہاتھوں راکشسوں کا قتل 54 ¡ چھٹا باب : سیتا 65 ¡ ساتواں باب :...

پورا پڑھیں

جذبیؔ کی مقبول غزل کا ایک شعر ہے : جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے جعفر علی خاںاثر ؔ نے اس غزل اور اس شعر کو پوری ترقی پسند شاعری کے ہم پایہ قرار دیا تھا ۔ ایسے اور اسی طرح کے مبالغہ آمیز بیانات نے شعر کی پرکھ اور تفہیم میں بے شمار گمراہیوں کو رواج دیا ہے ۔ مومنؔ کے ایک شعر کے عوض اپنا تمام تر شعری سرمایہ سپرد کرنے کی جو بات محمد حسین آزاد نے بغیر کسی ثبوت کے...

پورا پڑھیں

صارفی معاشرت کے تناظر میں راشد کی شاعری کی کیا معنویت ہے؟ اس سوال کی تہ میں شعری تنقید کا ایک نہایت اہم قضیہ کارفرما ہے۔ اس قضیے کے مطابق شاعری کے معنی اور معنویت میں فرق ہے۔ بعض لوگوں نے ان کے لیے بالترتیب Verbal meaning اور Significanceکی اصطلاحات استعمال کی ہیں۔ ۱ معنی دراصل وہ بنیادی مفہوم ہے جو شعری متن کے فوری سیاق، اس کے آس پاس کے صنفی و شعریاتی منطقے کو ملحوظ رکھنے سے برآمد ہوتا ہے۔ معنی بالعموم متعین، مقرر اور محدود ہوتا ہے، مگر واضح رہے کہ معنی کا متعین اور محدود ہونا...

پورا پڑھیں

ابتدائی دور سے لے کر دور جدید تک اردو کے شعری سرمایے کا مطالعہ اس حیثیت سے بھی دلچسپ و معنی خیز ہوگا کہ سماجی ڈھانچے میں تبدیلی کے زیر اثر محبت کاتصور اور محبوب کی شخصیت بھی متاثر ہوتی رہی ہے یہ تبدیلی انسانی تجربات و جذبات کے اتار چڑھا ؤ کا فطری نتیجہ ہے چنانچہ مغلیہ سلطنت کے عہد زوال میں محبوب کا کردار ان خصوصیات کا جامع نظر آتا ہے جو کسی بادشا ہ وقت کے لیے زیادہ موزوں تھیں کیو ں کہ بد نظمی ،لوٹ مار ،قتل وغارت گری کی کثرت کے باعث بادشاہ ہی عوام...

پورا پڑھیں

ہماری ادبی تاریخ کے معدودے چند اہلِ قلم، جنھوں نے بیک وقت تنقید اور شاعری دونوں میں اپنی صلابتِ فکر کے جوہر دکھائے، خلیل الرحمن اعظمی (1978-1927) اُن میں سے ایک ہیں۔ خلیل صاحب نے چونکہ بہت تھوڑی عمر پائی اور صرف 51 برس میں راہیِ ملک عدم ہوگئے، اس لیے انھوں نے شاعری اور تنقید دونوں میدانوں میں کچھ بہت وافر سرمایہ نہیں چھوڑا، تاہم اس میں شک نہیں کہ ان دونوں حوالوں سے ان کے جس قدر بھی اکتسابات ہیں، ان کی نمایاں ادبی حیثیت اور قدر و قیمت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ایک اعلیٰ درجہ کے...

پورا پڑھیں

”ہم زندگی کا احترام اُس وقت تک نہیں کرسکتے، جب تک کہ ”ہم جنس“ کا احترام کرنا نہ سیکھیں۔“ (ڈاکٹر ہیولاک ایلس) مشرق اور مغرب، ہر دو اطراف کے مذہبی مفکرین کا خیال ہے کہ مرد ازل سے صاحبِ فہم و فراست ہے اور عورت ناقص العقل۔ حقوقِ نسواں کی عالمی تحاریک کے زیرِ اثر”برابری کا درجہ“ مل پائے گا یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ہمارا قدیم ماضی اور ماضی قریب تو کم از کم اِس بات کی گواہی نہیں دیتا۔ ہمارے ہاں عورت کو زندگی کرنے کے مساویانہ حقوق نہ ملنے کے سبب جملہ تہذیبی نشوونما اور...

پورا پڑھیں

ابن صفی ٢٦،جولائی ١٩٢٨ء کو الٰہ آباد ڈسٹرکٹ کے گائوں نارہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد صفی اللہ اور والدہ نزیرہ بی بی نے ان کا نام اسرار احمد رکھا ۔اسرار احمد کا خاندان نارہ کے راجہ ویشدر دیال سنگھ سے تعلق رکھتا تھا جو قبول اسلام کے بعد بابا صدیقی کے نام سے معروف ہوئے ۔ان کا مزار آج بھی نارہ میں موجود ہے ۔ابن صفی کے والدین کا تعلق ایک جاگیر دار گھرانے سے تھا ۔ان کے دادا مولوی عبدالفتح تقسیم سے قبل ایک اسکول ٹیچر تھے ۔والدہ نزیرہ بی بی کا خاندان حکیموں کا خاندان کہلاتا...

پورا پڑھیں

  اردو میںNarrativeکاترجمہ ’بیانیہ‘اورNarratologyکا’بیانیات‘کیاجاتاہے۔ جدید تنقیدمیں نقدِبیانیہ اوراس کے نظریاتی مباحث کو اہم ترین مقام حاصل ہے۔ اس نے باقاعدہ ایک شعبہ علم’بیانیات‘(Narratology)کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ’بیانیات‘مطالعۂ متن کاایک شعبہ (Discipline) ہے ۔جس میں بیانیہ کی ساخت(Narrative structure) کامطالعہ کیا جاتا ہے۔ یہ تھیوری صرف نظریاتی مباحث کامجموعہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کی اطلاقی اہمیت وافادیت بھی مسلم کرتی ہے۔ یہ بیانیہ کے مختلف ترکیبی عناصرکی تعریف متعین کرتی ہے اوران اسباب پربھی غورکرتی ہے جن کے ذریعے بیانیہ متن معرضِ وجودمیں آتاہے۔ علم بیانیات کے ذریعے ایسے مخصوص ،بیانیہ اصول بھی مرتب کیے جاسکتے ہیں جوبیانیہ کی...

پورا پڑھیں

قبل اس کے کہ مختصراً مشرقی علوم و افکار کی ضرورت اور اہمیت بیان کی جائے، مشرق، اہل مشرق، خصوصاً اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں صدیوں سے چلے آرہے مغربی تصورات و افکار سے بھی کسی قدر واقفیت ضروری معلوم ہوتی ہے جس پر بیسویں صدی میں بڑی خوش اسلوبی، ہمدردی اور خلوص کے ساتھ ایڈورڈ سعید نے اپنی معروف کتاب مشرقیات(Orientalism) میں روشنی ڈالی ہے۔ اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ مشرقیات(Oriantalism) کی تحریک نے ان تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کو وحشی، غیر مہذب اور پسماندہ بتایا جو مغربی دائرہ ٔاثر سے باہر تھے۔ اس نظریے کا...

پورا پڑھیں

عورت افسانہ نگار بیدیؔ کا بہت پسندیدہ موضوع ہے۔ اپنے اس پسندیدہ (Motif) غالب محرک کی بنیاد پر انہوں نے متعدد افسانے تعمیر کیے ہیں۔ ان میں ایک ’یوکلپٹس‘ بھی ہے، جس میں تین نسوانی کرداروں کے ارد گرد کہانی تشکیل دی گئی ہے۔ افسانے کی ابتداء ہمہ داں راوی کے ذریعہ ایک صورت حال کے بیان سے ہوتی ہے، جس سے یہ اطلاع ہے کہ لمحوں کے گزرنے یا ایک دوسرے پر ڈھیر ہونے سے مٹی کا ٹیلا بنتا ہے۔ مٹی کے ڈھیر ہونے کا بیان لمحوں کے گزرنے کے حوالے سے کیا گیا ہے گویا ’مٹی کا ڈھیر‘...

پورا پڑھیں
1 16 17 18 19 20 32