Articles
Total 315 Articles
اردو ادب میں جدیدیت کا میلان دوسرے میلانات کی طرح مغرب کے زیرِ اثر وجودمیں آیا اور وسیع معنویت کے ساتھ اردو افسانے میں پھیلنے لگا۔ جدیدیت ایک ایسا تخلیقی رویہ ہے جو روایتی انداز کو ردّ کرتا ہے اور ماضی کے مقابلے میں حال کے تقاضوں کو پورا کرنے اور عصری مسائل کو پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ وحید اختر کے حسبِ ذیل اقتباس سے اس کی پوری وضاحت ہوتی ہے: ’’اپنے عہد کی زندگی کا سامنا کرنے اور اسے تمام امکانات و خطرات کے ساتھ برتنے کا نام جدیدیت ہے۔ ہر عہد میں جدیدیت ہم...
پورا پڑھیںممبئی کے افسانہ نگاروں کا مجموعی رویہ جدیدیت سے ہم آہنگی کے ساتھ حقیقت پسندانہ اسلوب سے رغبت کا رہا ہے۔ انور خان ان میں سب سے نمایاں ہیں۔ان کا افسانہ ’’کوئوں سے ڈھکا آسمان‘‘ بہت مشہور ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ’جب بوڑھا فریم سے نکل گیا‘ ، ’فنکاری‘، ’ کتاب دار کا خواب‘ ، ’یاد بسیرے‘ اور ’فرار‘ جیسے افسانے ان کے شاندار تخلیقی سفر کا اشاریہ ہیں۔ انور خان کے افسانوں کا بنیادی رویہ علامتی ہے اور ابہام کا خلاقانہ استعمال افسانوں کی معنوی تہوں کو مجلا کرتا ہے۔ وارث علوی نے انور خان کی اس...
پورا پڑھیں۱۹۶۰ کے آس پاس اردو میں علامتی و تجریدی افسانے کا چلن عام ہوا۔ یہ اتنا حاوی رجحان تھا کہ کم و بیش اردو کا ہر قابلِ ذکر افسانہ نگار ادب میں اپنے وجود کی بقا کے لیے علامت و تجرید کا سہارا لینے پر مجبور ہوا۔ افسانوں میں تجرید پیدا کرنے کے لیے کہانی کے بنیادی صنفی عناصر یعنی پلاٹ ، کردار، واقعہ اور فضا کی ناگزیریت سے انکار کیا گیا اور منجھی ہوئی مانوس اور مربوط زبان کے بجائے نسبتاً ناہموار اور کھردری زبان کے ذریعے پر اسرار فضا کی تخلیق کی سعی کی گئی۔ اس کے جواز...
پورا پڑھیںزیر مطالعہ عنوان گفتگو یعنی ’’ تصوف اور سائنس‘‘ بظاہر مفکر یگانہ مہد ی افادی کے الفاظ میں ’’ گول چیز میں چوکھنٹی ‘‘ کے مترادف معلوم ہوتا ہے۔یعنی دو متضاد چیزوں کا یکجا ہونا یا بقول امام الہند مولانا ابولکلام آزادعلمی اصطلاح میں ’’اجتماع النقیضین‘‘ ۔ تصوف کا موضوع خالص روحانیت ہے جب کہ سائنس کا نقطۂ پرکار مادیت ہے۔ اگر ہم اپنے زاویۂ نظر کو عالی ظرفی ، وسیع النظری اور باریک بینی سے اپنی نگاہوں کے سامنے لائیں اور قدرے عمیق نظر سے دیکھیں تو ہم بھی شاید اس عالم طلائی کی خیالی دنیا کا جلوہ...
پورا پڑھیں۱۰ محرم ۶۱ ھجری میں کربلا کی سرزمین پر پیغمرِ اسلام حضرت محمد ؐ کے نواسے حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے بنی نوع انسان کو انسانیت کی سربلندی کے لیے برائی کی خلاف جد جہد کا درس دیا۔ان کی اس قربانی کو تاقیامت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔امام حسینؓ نے اُس وقت جبراً تبدیل کی جارہی سیاسی، معاشی اور تہذیبی صورتِ حال کے خلاف عَلم بلند کیا تھا جب اسلامی طرزِ حکومت یعنی ’’خلافت‘‘ کو مٹانے کے اقدامات ہورہے تھے، جب خلافت ’ملوکیت‘ میں تبدیل ہورہی تھی، جب اسلامی تمدن کو غیر اسلامی اور خاندانی...
پورا پڑھیںہندوستان کی سرزمین ہمیشہ سے مذہبی اورروحانی عظمت کی حامل رہی ہے ۔ یہاں مختلف مذاہب کے رشی منی اورصوفی سنتوں نے تصوف اوربھکتی کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کرداراداکیاہے ۔ہندودھرم کے رشی منی اورسنت نے عبادت وریاضت کے علاوہ نفس کشی میں سرگرم عمل رہے۔بدھ دھرم اورسکھ مذہب کی اشاعت اور تعلیمات بھی ہندوستان ہی سے شروع ہوئیں ۔ مسلمان صوفی اوربزرگان دین نے بھی اسی دیارِ ہند کو اپنی رشدوہدایت ، اخلاص ومحبت کی تعلیم وترویج کے لیے پسندکیا۔ مذہب ِ اسلام جنوبی ہندوستان میں پہلے پہل ملابار کے ساحلی علاقوں میں پھیلا۔ اِنھیں ابتدائی ایام...
پورا پڑھیں21 اگست 2018، عینی آپا کو اس دارفانی سے کوچ کیے گیارہ سال ہو جائیں گے۔ وقت کس سرعت کے ساتھ گزرا کہ پتہ ہی نہیں چلا۔ جیسے لگا ابھی کل کی بات ہے۔ ان کی یاد دل میں ایسے بسی ہوئی ہے جیسے لگتا ہے کہ میں عینی آپا کے آس پاس ہی جی رہا ہوں۔ ان کی آواز، ان کے قہقہے، ان کی گفتگو، ان کی شفقت و محبت، ان کا روٹھنا، غصہ کرنا اور مان جانا، ان کے بات کرنے کا انداز، جیسے لگ رہا ہو کہ میں ہر لمحہ ان سے مکالمہ کر رہا ہوں۔ وہ...
پورا پڑھیںدیار غریب میں وطن کی یاد اور وطن سے اپنی وابستگی کا اظہار، ہمارے شعرا و ادبا کاقدیم وطیرہ رہا ہے ۔وہ اپنے وطن مالوف سے نکل کرجہاں بھی گئے ،اپنے سرمایوں کے ساتھ’’یادوطن‘‘بھی لے گئے۔اس یادنے ہمیشہ انھیں ’’وطن‘‘سے جوڑے رکھا ۔بلکہ بسااوقات تو ’’وطن‘‘کی نسبت ،ان کے تشخص،ان کے امتیاز اور ان کی شناخت کا ذریعہ بھی بنی ،اسی طرح اس نسبت نے ہم عصروں میںانھیں ایک خاص مقام و مرتبہ بھی عطا کیا۔وہ بھی اپنی مجلسوں میں اس کا ذکر برملا اور فخر سے کر تے ۔پھر اس سے پہلے کہ بات مباہات تک پہنچتی تو دوسروں...
پورا پڑھیںعـــلامہ سر محمد اقبال ؔ کی عظمت و رفعت ان کے نام کی مانند ہی عظیم و رفیع ہے۔ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی عظیم و رفیع شخصیت کے آثار اس کے نام سے بھی ظاہر ہونے لگیں اورکانوں میں وہ نام پڑتے ہی وہ پیکر ہمارے سامنے آکھڑا ہو اورہم عقیدت و احترام کے جذبے سے سرشار عالم تصور میں ہی کھڑے ہوجائیں۔ چنانچہ عالم مشرق کو اس پر ناز ہے کہ اس نے 19ویں صدی میں اقبالؔ کو اپنی آغوش محبت میں پالا اور ان کے فن کو رشک عالم بنا دیا ۔قوموں نے ان سے حیات...
پورا پڑھیںاس دنیائے مظاہر میںگوناگوں اور نوع بہ نوع کے ایسے کتنے ہی حیرت ناک واقعے رو نما ہوئے ہیں جنھوں نے تاریخ اور روایتوں کے دھاڑے موڑے ہیں ۔ چنانچہ صدیوں بعد بھی ان کے نشانات باقی ہیں اور ان سے متاثر یا فیض یاب ہونے والی جماعتیں، قومیں،خطے ، ممالک، عقیدے،عقیدتیں انھیں یاد رکھے ہوئے ہیں اور نسلاً بعد نسلٍ ان رسوم و روایات کو اپناتی چلی آرہی ہیں ۔ اسی دنیامیں کبھی کبھی اللہ تعالیٰ کی صنعت وخلاقیت کے ایسے نشان بھی مل جاتے ہیں جنھیں کمال صنعت کہنے کو بے اختیار دل چاہتا ہے اور پھر صانع...
پورا پڑھیں