Articles
Total 1802 Articles
زیر مطالعہ عنوان گفتگو یعنی ’’ تصوف اور سائنس‘‘ بظاہر مفکر یگانہ مہد ی افادی کے الفاظ میں ’’ گول چیز میں چوکھنٹی ‘‘ کے مترادف معلوم ہوتا ہے۔یعنی دو متضاد چیزوں کا یکجا ہونا یا بقول امام الہند مولانا ابولکلام آزادعلمی اصطلاح میں ’’اجتماع النقیضین‘‘ ۔ تصوف کا موضوع خالص روحانیت ہے جب کہ سائنس کا نقطۂ پرکار مادیت ہے۔ اگر ہم اپنے زاویۂ نظر کو عالی ظرفی ، وسیع النظری اور باریک بینی سے اپنی نگاہوں کے سامنے لائیں اور قدرے عمیق نظر سے دیکھیں تو ہم بھی شاید اس عالم طلائی کی خیالی دنیا کا جلوہ...
پورا پڑھیں۱۰ محرم ۶۱ ھجری میں کربلا کی سرزمین پر پیغمرِ اسلام حضرت محمد ؐ کے نواسے حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے بنی نوع انسان کو انسانیت کی سربلندی کے لیے برائی کی خلاف جد جہد کا درس دیا۔ان کی اس قربانی کو تاقیامت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔امام حسینؓ نے اُس وقت جبراً تبدیل کی جارہی سیاسی، معاشی اور تہذیبی صورتِ حال کے خلاف عَلم بلند کیا تھا جب اسلامی طرزِ حکومت یعنی ’’خلافت‘‘ کو مٹانے کے اقدامات ہورہے تھے، جب خلافت ’ملوکیت‘ میں تبدیل ہورہی تھی، جب اسلامی تمدن کو غیر اسلامی اور خاندانی...
پورا پڑھیںہندوستان کی سرزمین ہمیشہ سے مذہبی اورروحانی عظمت کی حامل رہی ہے ۔ یہاں مختلف مذاہب کے رشی منی اورصوفی سنتوں نے تصوف اوربھکتی کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کرداراداکیاہے ۔ہندودھرم کے رشی منی اورسنت نے عبادت وریاضت کے علاوہ نفس کشی میں سرگرم عمل رہے۔بدھ دھرم اورسکھ مذہب کی اشاعت اور تعلیمات بھی ہندوستان ہی سے شروع ہوئیں ۔ مسلمان صوفی اوربزرگان دین نے بھی اسی دیارِ ہند کو اپنی رشدوہدایت ، اخلاص ومحبت کی تعلیم وترویج کے لیے پسندکیا۔ مذہب ِ اسلام جنوبی ہندوستان میں پہلے پہل ملابار کے ساحلی علاقوں میں پھیلا۔ اِنھیں ابتدائی ایام...
پورا پڑھیں21 اگست 2018، عینی آپا کو اس دارفانی سے کوچ کیے گیارہ سال ہو جائیں گے۔ وقت کس سرعت کے ساتھ گزرا کہ پتہ ہی نہیں چلا۔ جیسے لگا ابھی کل کی بات ہے۔ ان کی یاد دل میں ایسے بسی ہوئی ہے جیسے لگتا ہے کہ میں عینی آپا کے آس پاس ہی جی رہا ہوں۔ ان کی آواز، ان کے قہقہے، ان کی گفتگو، ان کی شفقت و محبت، ان کا روٹھنا، غصہ کرنا اور مان جانا، ان کے بات کرنے کا انداز، جیسے لگ رہا ہو کہ میں ہر لمحہ ان سے مکالمہ کر رہا ہوں۔ وہ...
پورا پڑھیںدیار غریب میں وطن کی یاد اور وطن سے اپنی وابستگی کا اظہار، ہمارے شعرا و ادبا کاقدیم وطیرہ رہا ہے ۔وہ اپنے وطن مالوف سے نکل کرجہاں بھی گئے ،اپنے سرمایوں کے ساتھ’’یادوطن‘‘بھی لے گئے۔اس یادنے ہمیشہ انھیں ’’وطن‘‘سے جوڑے رکھا ۔بلکہ بسااوقات تو ’’وطن‘‘کی نسبت ،ان کے تشخص،ان کے امتیاز اور ان کی شناخت کا ذریعہ بھی بنی ،اسی طرح اس نسبت نے ہم عصروں میںانھیں ایک خاص مقام و مرتبہ بھی عطا کیا۔وہ بھی اپنی مجلسوں میں اس کا ذکر برملا اور فخر سے کر تے ۔پھر اس سے پہلے کہ بات مباہات تک پہنچتی تو دوسروں...
پورا پڑھیںعـــلامہ سر محمد اقبال ؔ کی عظمت و رفعت ان کے نام کی مانند ہی عظیم و رفیع ہے۔ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی عظیم و رفیع شخصیت کے آثار اس کے نام سے بھی ظاہر ہونے لگیں اورکانوں میں وہ نام پڑتے ہی وہ پیکر ہمارے سامنے آکھڑا ہو اورہم عقیدت و احترام کے جذبے سے سرشار عالم تصور میں ہی کھڑے ہوجائیں۔ چنانچہ عالم مشرق کو اس پر ناز ہے کہ اس نے 19ویں صدی میں اقبالؔ کو اپنی آغوش محبت میں پالا اور ان کے فن کو رشک عالم بنا دیا ۔قوموں نے ان سے حیات...
پورا پڑھیںاس دنیائے مظاہر میںگوناگوں اور نوع بہ نوع کے ایسے کتنے ہی حیرت ناک واقعے رو نما ہوئے ہیں جنھوں نے تاریخ اور روایتوں کے دھاڑے موڑے ہیں ۔ چنانچہ صدیوں بعد بھی ان کے نشانات باقی ہیں اور ان سے متاثر یا فیض یاب ہونے والی جماعتیں، قومیں،خطے ، ممالک، عقیدے،عقیدتیں انھیں یاد رکھے ہوئے ہیں اور نسلاً بعد نسلٍ ان رسوم و روایات کو اپناتی چلی آرہی ہیں ۔ اسی دنیامیں کبھی کبھی اللہ تعالیٰ کی صنعت وخلاقیت کے ایسے نشان بھی مل جاتے ہیں جنھیں کمال صنعت کہنے کو بے اختیار دل چاہتا ہے اور پھر صانع...
پورا پڑھیںراجا جی کی راماین:بال کانڈ (رام جنم سے سیتا سوlتک) ترجمہ ڈاکٹر یونس اگاسکر اردو چینل ڈاٹ اِن اندرونِ صفحات l ابتدائیہ / ڈاکٹر یونس اگاسکر 9 l راجا جی کی راماین اور ترجمۂ یونس اگاسکر/ ڈاکٹر وِدّیا ساگر آنند 12 l راجا جی کی راماین: ¡ پہلا باب : حمل 27 ¡ دوسرا باب : رِشی وِشوامتر 32 ¡ تیسرا باب : ترشنکو 38 ¡ چوتھا باب : رام محل سے سدھارتے ہیں 48 ¡ پانچواں باب : رام کے ہاتھوں راکشسوں کا قتل 54 ¡ چھٹا باب : سیتا 65 ¡ ساتواں باب :...
پورا پڑھیںجذبیؔ کی مقبول غزل کا ایک شعر ہے : جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے جعفر علی خاںاثر ؔ نے اس غزل اور اس شعر کو پوری ترقی پسند شاعری کے ہم پایہ قرار دیا تھا ۔ ایسے اور اسی طرح کے مبالغہ آمیز بیانات نے شعر کی پرکھ اور تفہیم میں بے شمار گمراہیوں کو رواج دیا ہے ۔ مومنؔ کے ایک شعر کے عوض اپنا تمام تر شعری سرمایہ سپرد کرنے کی جو بات محمد حسین آزاد نے بغیر کسی ثبوت کے...
پورا پڑھیںصارفی معاشرت کے تناظر میں راشد کی شاعری کی کیا معنویت ہے؟ اس سوال کی تہ میں شعری تنقید کا ایک نہایت اہم قضیہ کارفرما ہے۔ اس قضیے کے مطابق شاعری کے معنی اور معنویت میں فرق ہے۔ بعض لوگوں نے ان کے لیے بالترتیب Verbal meaning اور Significanceکی اصطلاحات استعمال کی ہیں۔ ۱ معنی دراصل وہ بنیادی مفہوم ہے جو شعری متن کے فوری سیاق، اس کے آس پاس کے صنفی و شعریاتی منطقے کو ملحوظ رکھنے سے برآمد ہوتا ہے۔ معنی بالعموم متعین، مقرر اور محدود ہوتا ہے، مگر واضح رہے کہ معنی کا متعین اور محدود ہونا...
پورا پڑھیں