Ghazals
Total 64 Ghazals
داغ دہلوی کی کچھ غزلیں (۱) خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں الٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا ڈرتا ہوں دیکھ کر دل بے آرزو کو میں سنسان گھر یہ کیوں نہ ہومہمان تو گیا کیا آئے راحت آئی جو کنج مزار میں وہ ولولہ وہ شوق وہ ارمان تو گیا دیکھا ہے بتکدے میں جو اے شیخ کچھ نہ پوچھ ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیں لیکن اسے...
پورا پڑھیںغیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا میری طرف بھی غمزہءغماز دیکھنا اڑتے ہی رنگ رخ مرا نظروں سے تھا نہاں اس مرغِ پر شکستہ کی پرواز دیکھنا دشنامِ یار طبعِ حزیں پر گراں نہیں اے ہم نفس ، نزاکتِ آواز دیکھنا دیکھ اپنا حال زار منجم ہوا رقیب تھا سازگار طالعِ ناساز دیکھنا بد کام کا مآل برا ہے جزا کے دن حالِ سپہر تفرقہ انداز دیکھنا مت رکھیو گرد تارک عشاق پر قدم پامال ہو نہ جائے سر افراز دیکھنا کشتہ ہوں اس کی چشمِ فسوں گر کا اے مسیح کرنا سمجھ کے دعویء اعجاز دیکھنا میری...
پورا پڑھیںمنھ تکا ہی کرے ہے جس تس کا حیرتی ہے یہ آئینہ کس کا شام سے کچھ بجھا سا رہتا ہوں دل ہوا ہے چراغ مفلس کا تھے برے مغبچوں کے تیور لیک شیخ میخانے سے بھلا کھسکا داغ آنکھوں سے کھل رہے ہیں سب ہاتھ دستہ ہوا ہے نرگس کا بحر کم ظرف ہے بسان حباب کاسہ لیس اب ہوا ہے تو جس کا فیض اے ابر چشم تر سے اٹھا آج دامن وسیع ہے اس کا تاب کس کو جو حال میرؔ سنے حال ہی اور کچھ ہے مجلس کا ————- جنوں نے تماشا بنایا ہمیں رہا دیکھ...
پورا پڑھیںوہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو