Articles
Total 278 Articles
ہندوستان میں مسلم سلاطین کے دورِ زرّین میں دلّی کے بعد سب سے زیادہ اہمیت جس شہر کو حاصل ہوئی تھی وہ اکبرآباد یا آگرہ تھا جسے سکندر لودی نے از سرِ نو آباد کیا تھا۔شہنشاہ بابر نے ہندوستان کو فتح کرکے شہر آگرہ ہی کو اپنا دارالحکومت بنایا تھا۔اکبر، جہانگیر اور شاہجہاں کے عہد میں اکبر آباد کی شان و شوکت اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ سکندر لودی کے عہدِ اقتدار ہی میں یہ شہر علم و فضل کا مرکز اور اہلِ کمال کا مخزن ہوگیا تھا۔ بادشاہ کی قدردانی کی وجہ سے اہلِ علم اور اہلِ کمال...
پورا پڑھیںامت مسلمہ کے تمام محدثیں، مفسرین، علما اور فقہا نے بالاتفاق اور علی الإعلان اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اصح الکتب بعدِ کتابِ اللہ الصحیح البخاری اسی بخاری شریف کی پہلی حدیث موضوعِ کا احاطہ کرنے میں معاون و مددگار ہے۔ اللہ کے رسولؐ کا ارشاد ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں ہی پر ہے۔ اور ہر شخص کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی۔ پس جس کی ہجرت اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی جانب ہے تو اس کی ہجرت اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ ہی کی جانب...
پورا پڑھیںمخدوم محی الدین کا دوسرا مجموعہئ کلام”گل تر“ ۱۶۹۱ء میں شائع ہوا۔اس مجموعے کے عنوان گل تر سے ظاہر ہے کہ یہ سرخ سویرا سے مختلف ہے اور اس میں انقلابی شاعری کے بعد رومانی کیفیات کا اظہار بھی ملتا ہے۔ جیسا کہ اس دور کے دوسرے شعراء کے یہاں انقلاب اوررومان کا امتزاج نظر آتا ہے۔اس مجموعے کے تعلق سے خود مخدوم نے لکھا ہے کہ ان کے دیرینہ قارئین جب گل تر پڑھیں گے تو غالباً انہیں فوراً اس کی مختلف نوعیت کا احساس ہوگاور ان کا ذہن نئے کلام کا سرخ سویراکے جانے بوجھے اشعار سے موازنہ...
پورا پڑھیںمخدوم نے تین ڈرامے لکھے تھے ”ہوش کے ناخن، مرشد اورپھول بن، ہوش کے ناخن“ جارج برنارڈشا کے ڈرامے وڈورس ہاؤزز سے ماخوذ ہے۔ان کا دوسرا ڈرامہ مرشد ان کا طبع زاد ڈرامہ ہے۔داؤد اشرف نے لکھا ہے:”یہ مخدوم کا لکھا ہوا ایک طبع زاد ایک ایکٹ کا ڈرامہ ہے جو مرشد ساگر ٹاکیج کے اسٹیج پر پیش کیا گیا جس میں مرشد کا رول مخدوم نے ادا کیا تھا۔ حضورنظم، ریزیڈنٹ مہاراجہ کشن پرساد اور شاہی خاندان کے چند افراد خلاف پروگرام اچانک عین وقت پر تھیٹر پہنچ گئے۔“۲؎یہ مخدوم کا آخری ڈرامہ تھا، پھول بن چیخوف کے ڈرامہ...
پورا پڑھیںآپ اینڈرائڈ سمارٹ فون کے بہت سے فیچرز سے واقف ہوں گے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں عام صارف کو معلوم نہیں ہوتا، یا ان پر کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔آئیے آج ہم کو ان خفیہ فیچرز سے متعلق بتاتے ہیں Do Not Disturb ’ڈوناٹ ڈسٹرب‘ ایک ایسا ہی فیچر ہے جسے ایکٹیویٹ کر کے آپ اپنے فون کو بتا سکتے ہیں کہ کس کی کال رسیو کرنی ہے۔اور کس کا میسج۔ آپ جسے چاہیں اور جب چاہیں خود کو ڈسٹرب کرنے سے روک سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آن کرنے کے لئےآپ پہلے Settings...
پورا پڑھیںاسمارٹ فون کا والیم بٹن صرف آواز کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسے مزید کئی آپشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً اسکرین ٹرن آف، فلیش اور اسکرین کی روشنی (برائٹنس )بڑھانا،وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ والیم بٹن کو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بس ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی۔ پلے اسٹور نے فری ایپ ’’بٹن میپر‘‘ انسٹال کریں اور ضروری اجازت دینے کے بعد ایپ قابل استعمال ہوجائے گی۔ نئے اسکرین پیج کھلنے پر’گو‘ کا آپشن ہوگا جس پر کلک...
پورا پڑھیںبیشتر افراد اپنے اسمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اپنے موبائل میں درپیش مسئلے کو حل کرنے کے لئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے لوگوں کو کئی ایسی تجاویز بتائی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسوں کی بھی بچت کرسکتے ہیں۔ اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لئے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہئے؟ نئے آنے والے اسمارٹ فونز...
پورا پڑھیں