آپ اینڈرائڈ سمارٹ فون کے بہت سے فیچرز سے واقف ہوں گے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں عام صارف کو معلوم نہیں ہوتا، یا ان پر کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔آئیے آج ہم کو ان خفیہ فیچرز سے متعلق بتاتے ہیں Do Not Disturb ’ڈوناٹ ڈسٹرب‘ ایک ایسا ہی فیچر ہے جسے ایکٹیویٹ کر کے آپ اپنے فون کو بتا سکتے ہیں کہ کس کی کال رسیو کرنی ہے۔اور کس کا میسج۔ آپ جسے چاہیں اور جب چاہیں خود کو ڈسٹرب کرنے سے روک سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آن کرنے کے لئےآپ پہلے Settings میں جائیں، پھر Sound ، اور پھر Do Not Disturb کو سلیکٹ کریں۔ اس آپشن میں Priority Only Settings کو منتخب کریں۔ یہاں آپ منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو کال کرسکتا ہے اور یہ بھی منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو میسج کرسکتا ہے۔ Smart Lock ’سمارٹ لاک‘ کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون کو کسی بھی جگہ آٹو میٹک طریقے سے ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ یعنی پہلے سیٹنگز، پھر سکیورٹی اور پھر سمارٹ لاک کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ On body detection, Trusted Places, Trusted Devices, Trusted face, Voic میں سے کسی بھی آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ Trusted Places کو منتخب کرکے ان جگہوں کے بارے میں بتاسکتے ہیں جہاں آپ کا فون خود کار طریقے سے ان لاک ہو جائے۔ Personalised ad ’پرسنلائزڈ ایڈ‘ کے آپشن کو استعمال کرنے کے لئےکو منتخب کریں۔ اب جو پاپ اپ ونڈو آپ کے سامنے آئے اس پر OK کلک کردیں۔ اب گوگل کی جانب سے آپ کو پرسنلائزڈ اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے۔ Instant Heart Rate اگر آپ اپنے موبائل فون کے ذریعے دل کی دھڑکن کی پیمائش کرنا چاہتے ہیں تو پلے سٹور سے انسٹنٹ ہارٹ ریٹ (Instant Heart Rate) ایپ کو انسٹال کرلیں۔ اب اس ایپ کو اوپن کریں اور اپنے فون کے کیمرے پر انگلی رکھیں۔ چند ہی سیکنڈ میں یہ ایپ آپ کے دل کی دھڑکن کیرفتار سکرین پر ظاہر کردے گی۔ Screen Magnifier کمزور بصارت والوں کے لئے سکرین میگنیفائر کا فیچر بے حد فائدہ مند ہے۔ اس کے لئے Settings>Accessibility میں جائیں اور Magnification Gestures کو منتخب کریں۔ اب آپ انگلی سے سکرین کے کسی بھی حصے پر تین بار ٹیپ کریں گے تو آپ کی مرضی کے مطابق اس کا سائز بڑا ہوجائے گا۔ Guest Mode اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا فون کسی کو دیں اور وہ آپ کے پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کرسکے تو گیسٹ موڈ آن کرلیں۔اگر آپ فون کے اوپری حصے میں دی گئی نوٹیفکیشن بار کو نیچے کریں تو اپنے avatar کو منتخب کرنے پر تین آپشنز آپ کے سامنے آجائیں گے۔ اس میں سے ایڈ گیسٹ (Add Guest) کو منتخب کرنے سے آپ کا فون گیسٹ موڈ میں آجائے گا۔ اب کوئی اور شخص آپ کے موبائل کو استعمال کرے گا تو آپ کے میسجز اور ایپس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔ Invert Colors اگر آپ اندھیرے میں اپنے فون کیسکرین پر کچھ پڑھنا چاہتے ہیں یہ فیچر بہت فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ اس کے آن ہونے پر سکرین پر زیادہ دیر تک نظر جمانے کے باوجود آپ آنکھوں پر دباؤ محسوس نہیں کریں گے۔ اس کے لئے آپ کا انتخاب کریں اور اس آپشن کو آن کر لیں۔ یقیناً مذکورہ فیچرز سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا۔
اینڈرائیڈ فون میں موجود 8 خفیہ فیچرز
Articles
16 Performance of Mobile Phone Volume Buttons
Articles
موبائل فون کے والیم بٹن کے 16 کمالات
-
اسمارٹ فون کا والیم بٹن صرف آواز کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسے مزید کئی آپشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً اسکرین ٹرن آف، فلیش اور اسکرین کی روشنی (برائٹنس )بڑھانا،وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ والیم بٹن کو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بس ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی۔ پلے اسٹور نے فری ایپ ’’بٹن میپر‘‘ انسٹال کریں اور ضروری اجازت دینے کے بعد ایپ قابل استعمال ہوجائے گی۔ نئے اسکرین پیج کھلنے پر’گو‘ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے سے اگلے پیج پر رسائی مانگی جائے گی جسے آن کرنے پر والیم اپ اور والیم ڈاؤن کے آپشنز دیے جائیں گے۔ ملٹی پل فیچرز استعمال کرنے کے لیے جس بٹن کو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد تین آپشنز نظر آئیں گے جس میں سنگل ٹیپ، ڈبل ٹیپ اورلانگ پریس شامل ہیں۔ اس میں کسی ایک کا انتخاب کرنے پرنئے اسکرین پیج پر16 آپشنزدستیاب ہوں گے جسے والیم بٹن سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ کسی ایک آپشن کو منتخب کریں گے جیسے فلیش آپشن تو والیم بٹن دبانے سے فلیش آن ہوجائے گی۔ اسی طرح آپ پسندیدہ آپشنز کا انتخاب کرکے والیم بٹن سے اسے آن یا آف کرسکتے ہیں۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
When Mobile phone restart is necessary
Articles
موبائل فون ری اسٹارٹ کرنا کب ضروری ہوتا ہے
-
بیشتر افراد اپنے اسمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اپنے موبائل میں درپیش مسئلے کو حل کرنے کے لئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔
ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے لوگوں کو کئی ایسی تجاویز بتائی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسوں کی بھی بچت کرسکتے ہیں۔
اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لئے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہئے؟
نئے آنے والے اسمارٹ فونز میں ری اسٹارٹ کرنے کا پیغام بھی موصول ہوتا ہے اور ایسا ہونا ضروری بھی ہے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کا استعمال کرنے والے ہر فرد کو اپنے موبائل کو ہفتے میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک منٹ تک بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنا چاہئے۔
ایک ہفتے کے دوران کم از کم ایک مرتبہ اسمارٹ فون کو بند کرکے کھولنا چاہئے، اس کے بے شمار فوائد ہیں، ایسا کرنے سے اسمارٹ فون کی میموری، بیٹری اور اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔
لاس اینجلس کے ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ بوب موتامیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فونز میں بے شمار ایپلیکیشن بیک گراؤنڈ پر چل رہی ہوتی ہیں اور اس سے فون کی بیٹری اور میموری اثرانداز ہوتی ہے، فون کو ری اسٹارٹ کرنے سے یہ تمام ایپلیکیشن بند ہوجاتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ پہلے سے بہتر رفتار کے ساتھ کام کرنے لگتا ہے۔
Futuhat al Makkiyya by Ibne Arabi
Articles
الفتوحات المکیہ از ابنِ عربی
ابنِ عربی