Importance of Women’s Eduation in the lights of Hadith

Articles

Importance of Women’s Eduation in the lights of Hadith

Nilofar Abdul Khaliq

O my Lord! Expand for me my breast [with assurance] and ease for me my task and untie the knot from my tongue that they may understand my speech.

(Ta-Ha:25-28)

INTRODUCTION

At the very outset, I would like to express my warmest gratitude to the Department of Arabic for their initiative to hold this important two-day National Seminar on “Role of Hadith in the Development of Language, Literature & Culture” and feeling honoured to be invited to present paper on this important literary occasion.

Before discussing the significance of women’s education in Islam, it is important to understand what the condition of women was before the advent of Islam. In pre-Islamic Arabia, and in the rest of the world, their condition was equal to that of slaves and chattels with no rights. Women could neither own nor inherit property. In domestic affairs, they had no rights over their children or themselves; in fact, they could be sold or abandoned by their husbands at will. If they were abused by their husbands, they had no recourse to divorce. They had no real status in the society, not being respected as wife, mother or daughter. In fact, daughters were considered worthless and were often killed at birth. Women were given little or no education, and had no say in religious matters, being regarded as limited in spirituality and intellect.

These abusive conditions existed well into the 19th century in most parts of the world, even in the United States, where some basic rights were given to women only in the beginning of the 20th century. But in Arabia, in the 6th century, with the advent of Islam the condition of women changed dramatically. Almost overnight, women were endowed with equal rights and put on the same level with men.

Prophet Muhammad, peace be upon him , came at a time when the Arab society, like so many patriarchal societies at that time, was rife with abhorrent practices against girls. He preached Islam, liberating women and girls in every walk of life, education being a prime aspect. This article examines the facts about the importance of female education in Islam. It does so through referencing verses of the Quran, Islam’s holy book, and hadith, authentic traditions of the Prophet Muhammad, peace be upon him, along with offering a short glimpse of his wives’ level of education.

The Prophet of Islam, remained concerned all his life about the status and treatment of women, because at the time of the revelation of the message of Islam, women were buried alive, treated as chattels and at one point considered to be inhuman without a soul. In his last sermon, the Prophet clearly asked men to treat women with kindness because due to economic conditions, men were responsible for the well being of their women.

The Qur’an says in Chapter 2,Surah Al-Baqarah,Ayat no:228: “and they (women) have rights similar to those of men over them…treat them in a just manner.”

 

ROLE OF HADITH IN WOMEN’S EDUCATION

Since the beginning the Muslim Ummah has unanimously believed in Hadith as an established secondary source of the Islamic Law after Qur’an. Infact it has always been recognized only another kind of revelation i.e. it is called وحي غير متلو i.e. Revelation that is not recited.

 

Let us start with the first Quranic revelation:

 

Read in the name of your Lord who created, created man from a clinging form. Read! Your Lord is the Most Generous, who taught by means of the pen; taught man what he did not know. Chapter 96,Surah Al-Alaq,Ayat no:1-5.

These verses address humankind to seek knowledge and delve in critical thinking. The emphasis laid in the acquisition of knowledge, in the above verses, surpasses any statement or action denying girls’ the right to education. Had these verses only been for men, it would be inconceivable to imagine the extent of progression that the society made in a mere twenty-three years — the entire duration of the revelation of the Quran.

In another verse in the Quran, God says:

(This is) a Book (the Quran) which We have sent down to you, full of blessings that they may ponder over its Verses, and that men of understanding may remember. Chapter 38, Surah Sad,Ayat no:29.

It is important to mention that the word “men” in the above verse refers to humankind as it does so in several other places in the Quran when God addresses humanity. These and other verses inform the readers that engaging in critical thinking is a moral obligation on both men and women. The Quran repetitively reminds people to ponder, think, analyze, thus using their mind power to contemplate and understand, whilst making no distinction between men and women.

Let us now examine some hadith, authentic sayings of the Prophet Muhammad, peace be upon him.

“Seeking knowledge is mandatory for every Muslim.”

“He who has a slave-girl and teaches her good manners and improves her education and then manumits and marries her, will get a double reward; and any slave who observes God’s right and his master’s right will get a double reward.” (emphasis added)

“If anyone travels on a road in search of knowledge, Allah will cause him to travel on one of the roads of Paradise. The angels will lower their wings in their great pleasure with one who seeks knowledge, the inhabitants of the heavens and the Earth and the fish in the deep waters will ask forgiveness for the learned man. The superiority of the learned man over the devout is like that of the moon, on the night when it is full, over the rest of the stars. The learned are the heirs of the Prophets, and the Prophets leave neither dinar nor dirham, leaving only knowledge, and he who takes it takes an abundant portion.” (emphasis added)

Three important themes around education are emerging in the above traditions. From the first Hadith we infer that education is not a right but a responsibility on every Muslim, male or female. In the second Hadith, emphasis is laid on the quality of education imparted to the girl slave and the latter part deals with the encouragement to free slaves (Islam denounced and later abolished slavery). The third Hadith speaks volumes about the superiority of the person who seeks knowledge over the one who does not. The reference here to superiority is to the person who seeks knowledge, man or woman.

We shall now examine information about the intellectual abilities of two wives of Prophet Muhammad, peace be upon him: Khadijah and Aishah.

Khadijah Binte Khuwaylid, the first wife of Prophet Muhammad (pbuh), was a wealthy tradeswoman, the richest woman in Mecca at the time, who exported goods as far away as Syria. To manage her large business, she employed several males and to do so then in Arabia, necessitated that you have a high level of understanding and wisdom.

Aishah Binte Abu Bakr, the youngest wife of Prophet Muhammad (pbuh), was very talented and possessed an incredible memory. As a Muslim scholar, she is credited with narrating more than two thousand Hadith and was noted for teaching eminent scholars. She had a great love for learning and became known for her intelligence and sharp sense of judgment. Her life also substantiates that a woman can be a scholar, exert influence over men and women and provide them with inspiration and leadership. The example of Aishah in promoting education, particularly education of women in the laws and teachings of Islam, is a hallmark in female education in Islam. Because of the strength of her personality, she was a leader in every field of knowledge, in society and in politics. The human are superior to the animals because of the mind. We find many sayings of the Holy Prophet (P. B. U. H.) on this subject;

“Attain knowledge from the cradle to the grave.”

Knowledge is identified in Islam as worship. The acquiring of knowledge is worship, reading the Quran and pondering upon it is worship, travelling to gain knowledge is worship. The practice of knowledge is connected with ethics and morality with promoting virtue and combating problems, enjoying lights and forbidding wrong. The main purpose of acquiring knowledge is to bring us closer to ALLAH.

A Muslim is not a Muslim simply because he is born Muslim instead a Muslim is a Muslim because he is a follower of Islam and he follows the rules which are given by ALLAH and an educated person always done his work according to Quran and Hadith. Gaining knowledge is not simply for the gratification of the mind or senses. It is not knowledge for the sake of knowledge or science for the value of sake of knowledge accordingly must be linked with values and goals. It is important to note here that the concept of knowledge in Islam covers a broad spectrum of subjects. It is not only about the education of Islamic studies, it is about the every kind of study or knowledge.

One of the purposes of acquiring knowledge is to gain the good of this world, not to destroy it through wastage, arrogance and in the reckless pursuit of higher standards of material comfort.

Allah Almighty makes the path to paradise easier for him who walks for getting knowledge. (Sahih Muslim, 4:2074)

The purpose of the above discussion is just to tell you about the importance of knowledge according to Islam. Now I would like to tell you about the equality of education for men and women in Islam.

Equality of men and women in Islam and they are complementary in nature to one another. In one sense equality between men and women is possible and reasonable because they are both human with similar souls, brains, hearts, lung, limbs etc but in another sense equality between men and women is impossible and an absurdity due to their natural differences in physical, mental, emotional and psychological qualities and abilities.

The Quran says,

O Men! Fear your Lord Who created you from a single being and out of it created its mate; and out of the two spread many men and women. (Sura An-Nisa, Sura # 4, Aya # 1)

This verse clearly expounds that men or women created from a single entity and are basically equal genders. As a gender one is not superior to the other and according to usage, women too have rights over men similar to the rights of men over women. That rights enjoyed by men are the duties of the women and the duties of men are the rights of women. This implies a similitude between both the genders. There is no light conferred on man that women may be deprived of because she is a woman. Islam entitles women to the same rights and men in terms of education. The Prophet of ALLAH (P. B. U. H.) said as reported and authenticated by the scholars; seeking knowledge is compulsory for each and every Muslim (i.e. both male and female).

Muslim scholars are collectively agreed that the word Muslim when used in revealed scriptures include both male and female as we indicated in parenthesis. Thus, Islam entitles women to the same right of education in order to understand the religious and social obligations and obligated them both to raise their children with the right Islamic guidance. Off course women have certain obligations in bringing up their children that are commensurate to their abilities.

The Quran says,

Their Lord answered the Prayer thus: “I will not suffer the work of any of you, whether male or female, to go to waste; each of you is from the other. Those who emigrated and were driven out from their homesteads and were persecuted in My cause, and who fought and were slain, indeed I shall wipe out their evil deeds from them and shall certainly admit them to the gardens beneath which rivers flow.” This is their reward with their Lord; and with Allah lies the best reward. (Surah Aal-i-Imran, Sura # 3, Aya # 195)

The religion of Islam gave women an honourable status and true dignity. Acquiring knowledge will enable Muslim men and women to get a better perception and understanding of the world around them and make them more conscious of Almighty ALLAH.

Islam regards women as spiritually and intellectually equal to men. Both have equal rights to receive an education and enter into gainful employment.

To prevent women from getting an education is contrary to the teaching of Islam. Equality can be attained by giving proper education and through awareness and by setting up rules and regulations to make sure that rights of the people are respected in Islam.

Sura Az-Zumar (39), Aya # 9 in Quran reveals,

“Are those who know equal to those who do not know?” Only those endowed with understanding take heed.”

Sura Al-Baqara (2), Aya # 269 in Quran reveals,

“He bestows wisdom upon anyone He wills, and he who is given wisdom is in fact given great wealth, but only those who have common sense learn lessons from these things.”

The study of the life of Holy Prophet (P. B. U. H.) also shows that he himself made special arrangements for the education and training of women.

Abu sa’id Al-Khudri reports that some women said to Holy Prophet (pbuh), men have gone ahead of us (in terms of acquiring of knowledge) therefore appointed a special day for our benefits as well. The Holy Prophet (pbuh) fixed one day for them. He (pbuh) would meet them on that day, advise them and educate them about commandments of Allah Almighty. (Sahih Bukhari, 1:50.)

None of these verses specify that only wise men receive admonition or that only male servants who have knowledge fear Him. ‘A’isha al-Siddiqa, mother of the faithful, was a hadith-narrator, scholar, intellectual and jurist of great standing. She is believed to have reported 2,210 traditions. She was also women and has too much knowledge so every woman should gain knowledge.

Holy Prophet Muhammad (Peace Be upon Him) reiterated ;

“If a daughter is born to a person and he brings her up, gives her a good education and trains her in the arts of life, I shall myself stand between him and hell-fire.”

(Kanz al-Ummal, reported by Abdullah ibn Mas’ud).

Another Hadith states that, “The Father, if he educates his daughter well, will enter Paradise”.

Yet another Hadith states that, “A mother is a school. If she is educated, then a whole people are educated”.

Another misnomer is the view that suggests women are only allowed to gain knowledge from female teachers and that instructions from men are prohibited due to the demands of pardah. Although an ideal environment would dictate women teaching women, we do not live in the world where this is always possible. Since Islam is a religion for all nation and all times, it is based on practical reality. There is no stipulation that only women can teach other women or a bar regarding male teachers for women if the rules of dress are properly observed then men can teach female students under shari’a. This is also apparent from the above mentioned Hadith, when the Holy Prophet (P. B. U. H.) himself made arrangements for the education and training of women where one day was specified for women in the Prophet’s mosque.

CONCLUSION:

The conclusion is that women should be educated equally to men and it is already shown by Quran and Hadith. So women should gain knowledge for the betterment of their families and for their children. As the river has two banks, which are parallel to each other and always remain together and existence of both are very important and necessary. If any bank of river destroy than river cannot flow in proper way and spread. Like this men and women are both important and have collective importance to run their lives and also have importance to run a family in a better way. If one of them is not educated they could not understand the ups and downs of life and cannot run his/her family in better way. So there should be equality in men and women in terms of knowledge and education.

REFERENCES:

The Holy Qur’an

www.whyislam.org/The importance of Girl’s Education in Islam

www.saypeople.com / The Equality of Education for Men & Women in Islam by Qurrat-ul-Ain Shaukat

Khwaja Sugh Parast

Articles

خواجہ سگ پرست

اسد محمد خاں

میں نے یوپی کا شہر گورکھپور نہیں دیکھا، ضرورت بھی نہیں پڑی۔ فراق گورکھپوری صاحب، مجنوں گورکھپوری صاحب اور پھر شمشاد نبی ساقی فاروقی سے مل لیا، ان صاحبان کا لکھا ہوا پڑھتا رہتا ہوں….یوں سمجھئے شہر گورکھپور میں جتنا کچھ دیکھنے اور جاننے لائق ہوگا، حسین اور دل آویز ہوگا، تقریباً سبھی دیکھ لیا۔ شہروں میں اور ہوتا بھی کیا ہے؟

جی ہاں! ساقی گورکھپور میں پیدا ہوا تھا۔ ڈھاکے میں اس نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، کراچی یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ ایم اے انگریزی میں پڑھ رہا تھا تو لندن روانہ ہوگیا اور لندن یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں داخلے کی کوششیں کرنے لگا۔ یونیورسٹی والوں نے کہا، ”یہاں تمھیں بی اے دوبارہ کرنا پڑے گا۔“

ساقی نے کہا ”کرلوں گا۔“

وہ بولے۔ ”ٹھیک ہے مگر انگریزی کے ساتھ یونانی اور لاطینی دونوں زبانیں پڑھنا ہوں گی تب کہیں جاکر بیچلر آف آرٹس کی سند ملے گی۔“

ساقی نے کہا ”یہ کیا سفلہ پن ہے؟یونانی تو میں پڑھ لوں گا، ارسطو صاحب کی زبان ہے…. اور سکندرِ اعظم کی بھی مگر لاطینی سے مجھے اصولی اختلاف ہے۔“

انھوں نے پوچھا ”لاطینی سے کیا اختلاف ہے؟“

ساقی نے کہا ”ہے بس کچھ۔ آپ کو کیا بتاو ¿ں؟“

انھوں نے کہا ”پھر بھی، کچھ تو کہےے؟“

ساقی بولا ”چلےے یہی سمجھ لیجےے کہ امپیریل روما میںا نسانوں کو غلام بنانے کا رواج تھا اور وہ اپنے غلاموں کو شہری رتبہ نہیںد یتے تھے تو اس بات پر میں بہت خفا ہوں، سمجھے آپ؟ میں لاطینی نہیں پڑھوں گا۔“

لندن یونیورسٹی والوں نے کہا ”پھر تو ہم آپ کو داخلہ نہیں دیں گے۔“

ساقی نے کہا ”داخلہ لے بھی کون رہا ہے؟ میں اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کرسکتا۔ “ اور بات وہی ختم ہوگئی۔ چنانچہ ساقی فاروقی نے آگے جو کچھ پڑھا وہ اداروں وغیرہ کی دھونس دھڑی سے باہر رہ کر ہی پڑھا۔

ساقی فاروقی نے عمرِ عزیز کا بڑا حصہ گورکھپور، ڈھاکے، کراچی اور لندن میں گزارا ہے۔ وہ آسٹریا کے شہر وی آنا جاکے کئی کئی دن رہ پڑتا ہے کیونکہ وی آنا میں اس کا سسرال ہے اور اس کے سسر ہیں جو ہٹلر کے زمانے میں نازی تحریک میں شامل تھے۔

میں نے ساقی کو کراچی اور لندن میں اس کے دونوں گھروں میں دیکھا ہے۔ کراچی والے گھر میں دوسرے اہلِ خانہ کے برخلاف وہ ایسے رہتا تھا جیسے لوگ ہوٹلوں میں رہتے ہیں۔ کتابیں تک ”تھپّیاں“ بنا کر رکھتا تھا، گویا ادھر کوچ کا حکم ملا، ادھر بقچوں میں بھر کے روانہ ہوجائے گا۔ اس کے برعکس اپنے لندن والے گھر میں ساقی ٹھیک ٹھاک جم کے اور اپنی جڑیںوڑیں پھیلا کے بیٹھا ہے۔ اس حد تک کہ اس نے اپنے مرحوم کچھوے اور آنجہانی کتے ”کامریڈ“ کے مرقد بھی گھر کے عقبی لان میں بنا رکھے ہیں جس کی زیارت وہ ہر آتے جاتے کو کراتا ہے۔

میں اور برادرم جمال احسانی نے ”کامریڈ“ کتے کو زندہ حالت میں دیکھا ہے مگر جمال اس کی رحلت سے پہلے لندن چھوڑ چکے تھے وہ مدفنِ کامریڈ نہ دیکھ سکے، جبکہ اس خاکسار کو ”کامریڈ“ کی قبر پر ”احتیاطاً“ دو منٹ خاموش کھڑے رہنا پڑا۔

میں ہر گز ایسا نہ کرتا مگر ساقی نے بھونکنا شروع کردیا تھا، مجبوری تھی۔

ساقی فاروقی کے گورکھپور اور ڈھاکے کے زمانہ ¿ جاہلیت (یا طفولیت) کے بارے میں مجھے کچھ زیادہ نہیں معلوم…. اس وقت میں وہاں نہیں تھا۔

گورکھپور کے پس منظر کے بارے میںا تنا جانتا ہوں کہ ساقی کے داداخان بہادر خیرات نبی ریٹائرڈ ایس پی تھے اور بڑے دبنگ آدمی تھے۔ وہ سرسیّد کے پسندیدہ لباس یعنی تھری پیس سوٹ اور نکٹائی میں رہتے تھے اور کیونکہ خاصے وجیہہ بزرگ تھے، اس لےے تصویر میں بہت شاندار لگتے تھے۔ خان بہادر صاحب کی یہ تصویر کراچی میں ساقی کے دست گیر سوسائٹی والے ایک سو بیس گز کے کرائے کے مکان کے بڑے کمرے میں لگی رہتی تھی۔

مجھے یاد ہے، ہم لوگ پہلی بار ساقی کے گھر گئے(یہ سن اٹھاون کا قصہ ہے) تو یاس یگانہ چنگیزی کی کسی غزل کی تلاش میںوہ ہمیں لےے ہوئے اپنے ابا کے بڑے کمرے میں گھس گیا،وہاں پہلی اور آخری بار ہم نے یہ تصویر دیکھی ۔ اس کے ابا گھر پر نہیں تھے اس لےے ساقی کو یقین تھا کہ یگانہ کی غزل کی بازیابی میںو ہ کامیاب ہوجائے گا۔

دراصل ساقی کے ابا (مرحوم) ڈاکٹر التفات نبی صاحب کو یگانہ اس قدر پسند تھا کہ وہ ساقی کے ذخیرہ ¿ کتب اور اس کے کاغذوں کے پلندوں سے ہر وہ رسالہ یا کاغذ کا پرزہ تلاش کر منگواتے تھے جس پر یاس یگانہ کا ایک بھی شعر لکھا ہو۔ خود وہ بہت مصروف آدمی تھے اس لےے غزلوں وغیرہ کی نقلیں تیار کرنے کا وقت کہاں سے لاتے۔ ساقی کو تاکید کردیتے تھے کہ بھئی غزل ابھی میرے پاس ہی رہنے دینا، پڑھ لوں گا تو لوٹا دوں گا۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ یاس یگانہ کی شاعری کو کراچی کے نواجوان باقاعدہ دریافت کررہے تھے۔ یگانہ کاایک نیا شعر بلکہ مصرع بھی نوجوانوں کے حلقوں میں خبر کا درجہ رکھتا تھا۔ خود یگانہ صاحب بہ قید حیات تھے۔ کراچی میں علامہ رشید ترابی صاحب قبلہ کی علمی مجلسوں میں یگانہ کا طوطی بولتا تھا یعنی بزرگوں اور نوجوانوں میں یہ دور یگانہ کی مقبولیت کا سنہری دور تھا۔

تو یگانہ کی غزل کی طفیل ہم نے خان بہادر خیرات نبی کی یہ شاندار رنگین تصویر دیکھ لی۔

میرے لڑکپن کی یادوں میں روغنی تصاویر کو ایک خاص اہمیت حاصل رہی ہے کہ خود میرے والد پورٹریٹ پینٹ کیا کرتے تھے۔ ساقی کے جد بزرگوار کی تصویر میں کوئی ایسی بات ضرور تھی جسے دیکھ کر میں نے کہا، ”واو ¿! یار یہ کون شان دار بزرگ ہیں؟“

”کون؟ کہاں؟“ ساقی نے اپنی مصروفیت کی بیزاری میں پوچھا ”اچھا یہ؟ یہ میرے دادا ہیں مسٹر خیرات نبی۔“

میں ابھی تک تصویر کے سحر میں تھا، میں نے پوچھا”یہ اپنے کوٹ کے سینے پر سرسیّد جیسا تمغہ کیا لگائے ہوئے ہیں؟“

”کہاں؟“ کہہ کر ساقی تصویر کی طرف مڑا۔”اچھا، یہ؟ ہنہ!“

میں کچھ نہ سمجھا، میں نے کہا، ”اچھا، یہ اور ہنہ! سے تمھاری کیا مراد ہے؟ یہ کیا کوئی تمغہ نہیں لگائے ہوئے؟“

”ارے ہاں بھئی، انھیں….خان بہادر کا خطاب ملا تھا۔ ہنہ!“ ساقی نے اپنے ابا کی دراز کھول کر پھر کاغذ الٹنا پلٹنا شروع کردےے۔

مجھے اس کا یہ ہنہ، ہنہ والا رویہ برا لگا۔ کندھا تھپتھپا کر میں نے کہا ”ادھر دیکھو، بات سنو! یہ کوئی شرمندہ ہونے کی بات تو نہیں ہے۔ بہت سے پوتے اس بات پر فخر کریں گے کہ ان کے دادا کو خان بہادر کا خطاب ملا تھا۔ یہ تم نے کیا بکواس لگا رکھی ہے؟“

ساقی نے تصویر کی طرف انگلی اٹھاکر کہا ”میں ان سے ناخوش ہوں…. انھوں نے انگریز کا خطاب کیوں قبول کیا؟“

قاضی محفوظ نے ساقی کو ٹوکا ”بھئی علامہ اقبال کو بھی تو سرکا خطاب ملا تھا؟“

”کیا سمجھتے ہو، علامہ سے مجھے کوئی کم شکایت ہے؟ وہ تو ان کی شاعری کی وجہ سے درگذر کرتا رہا ہوں۔ یوں ہے میرے خان بہادر دادا اگر اقبال جیسا ایک بھی شعر کہہ دیتے تو ان کی خان بہادری کو میں معاف کرسکتا تھا، مگر وہ شعر ہی نہیں کہتے تھے۔“ اس نے مڑ کر تصویر سے کہا ”سوری سر! مجبوری ہے۔“ پھر چہک کر بولا ”اوہ! یہ رہی غزل۔“

ساقی کو بالآخر دراز میں یگانہ والی غزل مل گئی تھی۔ ہم اس کے ابا کے کمرے اور داداکی تصویر سے باہر آگئے۔

دست گیر کالونی، فیڈرل بی ایریا کے اس گھر کا نمبر شمار ۰۰۱ تھا جس میںساقی نے اپنی تخلیق کاری، اپنی ذلت اور سرشاری اور عروج کا طویل زمانہ گزارا۔ سو نمبر کے اس مکان میںساقی کے دوستوں کو بے وقت چائے پلانے، کھانا کھلانے اور باہر کمرے کی مسہری ہٹوا کر فرش پر گدے بچھوانے یعنی ہم خانہ بدوش شاعروں کو بسیرے کی اجازت دینے والی اس کی امی موجود تھیں۔ خدا ان کے درجات بلند کرے، وہ ایک نوع کی ”فلاحی مملکت“ تھیں۔ انھی کے بھروسے پر ہم میںسے کوئی بھی ساقی کے گھر کسی بھی وقت چلاجاتا اور فلاح پاتا تھا۔

فیڈرل بی ایریا ابھی پوری طرح آباد نہیں ہوا تھا۔ خدا معلوم دس بجے کہ گیارہ بجے یہاں بسیں بند ہوجاتی تھیں۔ ساقی فاروقی کا میزبانی والا ضمیر ہرگز کسی بھروسے کے قابل نہیں تھا۔ ہم ڈرتے ہی رہتے تھے کہ کہیں بارہ بجے رات کو یہ شخص اپنی نظمیں سنانے کے بعد ہمیں خدا حافظ کہتا ہوا دروازے تک نہ پہنچادے۔ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ میلوں پیدل چلنا ہوگا۔ ہوسکتا ہے پولیس دھرلے، اگرچہ ایسا کبھی ہوا تو نہیں پھر بھی ایک خوف سا دل کو لگا رہتا تھا کیو نکہ بعض لوگوں نے خبر دی تھی کہ ساقی کی آنکھ میں کسی چوپائے کا بال ہے۔ (یہ خبر بعد کو جھوٹ نکلی) تاہم، کسی واقف حال نے یہ خوش خبری بھی دی کہ ساقی کے گھر پہنچ کر ایسا کیا کرو کہ بلند آواز سے امی کو سلام کرلیا کرو، یہ ضروری ہے۔ بس کسی طرح اس کی امی کو معلوم ہوجائے کہ ”بچے“ آئے ہوئے ہیں پھر وہ خود ہی سنبھال لیں گی۔ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔

ساقی کتنا پرفن، پرفریب آدمی ہے، اس کا اندازہ ہمیں پہلی ملاقات پر ہی ہوگیا تھا یا یوں کہےے کہ پہلی ملاقات پر اندازہ نہ ہوسکا تھا، دوسری بار پہنچے تو معلوم ہوا کہ پہلی بار جو ….

مگر نہیں۔ یہ واقعہ مجھے ابتدا ہی سے سنانا پڑے گا۔

ہم دونوں کو پہلی بار کہاں، کس نے ملوایا، اب یاد نہیں۔ ہاں اتنا یاد ہے کہ صبح کے نو بجے سے رات کے آٹھ بجے تک ہم لوگ مختلف گھروں پر چائے، کھانے، سگریٹیں کھاتے پیتے رہے اور باتیں کرتے رہے۔ بہت سا پیدل چلے، بسوں میں بیٹھے اور آٹھ بجے کسی نہ کسی طرح دست گیر کالونی، ساقی کے ساتھ اس کے گھر پہنچ گئے۔ گھر پر اس نے ہمیں کھانا کھلایا، چائے پلائی اور کہنے لگا، ”اب میں تم کو ایسی جگہ لے جاکر بٹھاو ¿ں گا کہ جس کی دل آویزی اور طراوت اور حسن کتابوں میں درج کیا ہوا تو شاید مل جائے، تم میں سے کسی کے ذاتی تجربے میں خدا کی قسم ایسی دل آویزی، طراوت اور حسن ہر گز نہ ہوگا۔ آو ¿ سب کے سب میرے پیچھے چلے آو ¿۔“

اگست کا مہینہ اور اماوس کی راتیں تھیں یعنی جب چاند بالکل نہیں نکلتا۔ اس وقت تک دست گیر کالونی میں اسٹریٹ لائٹس بھی نہیں لگی تھیں۔ ہم مکانوں کی قطار سے نکلے تو سامنے کھلا میدان تھا۔ گھپ اندھیرے میں ہماری رہنمائی کرتا ساقی فاروقی ہمیں سیمنٹ کی بنچوں تک لے گیا۔ کہنے لگا، ”بیٹھو اور گہرے گہرے سانس لو۔ یہ پُروائی ہے یا شاید اترپون ہے۔ ہاں ٹھیک تو ہے، اپنے سندھ میں بادِ شمال ہی بادِ بہارہوتی ہے یعنی ”اترادھی“ ….بہرحال جو بھی ہو۔ یہ سامنے حدِ نظر تک….یا اس وقت نظر نہیں آرہا تو اگلے چار فرلانگ تک….ایک لش گرین سبزہ زار کھلا ہوا ہے یعنی دست گیر پارک۔ ذرا سونگھوں اس ہوا میں نئی دوب کی خوشبو ہے، نمو کا سرسبز وعدہ….ہے نا؟ تو یہ وہ جگہ ہے یارو! جہاں بیٹھ کر میں نے اپنی بیش تر شاعری سوچی ہے۔“ پھر اس نے کنار آب رکنا باد وگلگشت مصلیٰ والا مصرع پڑھا اور گہری گہری سانسیں لے کر بولا”اس تازگی اور سناٹے کو اور اس سبز خوشبو کو اپنے وجود میں اتر جانے دو۔ خوب اترجانے دو۔ سالو! ایسا مست ہرا سناٹا شہر میں اورکہیں نہیں ملے گا۔

ہاآ آہ!ہا!“

ہم میں سے ہر ایک نے خوب پانی دےے ہوئے سر سبز و تروتازہ لان کو اندھیرے میں دریافت کیا اور لطف اندوز ہوئے پھر وہاں گھنٹے سوا گھنٹے بیٹھ کر آخری بس سے ہم اپنے اپنے گھروں کو چل دےے۔

ساقی کے قابلِ رشک، آئیڈیل سبزہ زار کی یاد تین چار دن تک ہمیں گھیرے رہی۔

اینٹی کلائی میکس یا رجعتِ قہقری اس وقت ہوئی جب ہم تین دوست ساقی سے ملنے کے لیے اس کے گھر جا پہنچے۔ بینچوں پر بیٹھنے کے ارادے سے مکانوں کی قطار سے نکلے تو سامنے حدِ نگاہ یا کم سے کم دو فرلانگ تک کچا دھول بھرا میدان تھا۔ بے گیاہ ننگی زمین پر کنکر بکھرے پڑے تھے اور چھوٹے چھوٹے بگولے دھول اور تنکوں کے بھنور سے بناتے تھے۔

ہم نے بھنا کر ساقی کی طرف دیکھا۔ وہ بولا، ”اوہو! تم سبزہ زار کو پوچھتے ہو؟“ پھر دانش مندی سے کہنے لگا، ”وہ تو رات میں بچھایا جاتا ہے۔ صبح ہوتے ہی میونسپل کارندے لپیٹ کر لے جاتے ہیں…. ہیں ہیں ہیں….کیسی رہی استاد؟“

ہمارے اس دور کے ساتھیوں میں قاضی محفوظ کو پیارے ”علامہ الدہر“ یا ”مولانا ابوالکلام“ کہا جاتا تھا۔قاضی محفوظ کا کمال یہ تھا کہ وہ ایک چھوٹے سے مشاہدے یا خبر کو علمی جبہ ود ستار پہنا کر علمی مجاہدہ کو مجادلہ بنادیتے تھے یعنی یہ کہ اگر بادل چھائے ہوئے ہیں اور پھہار پڑسکتی ہے تو قاضی میم اپنے بالوں پر ہاتھ پھیر کر، منڈی گھماکر اطلاع دیں گے کہ ”مطلع ابر آلود ہے، چنانچہ ترشح کا ہونا ناگزیر و لابدی ہے۔“ جو بات مشکل زبان میں کہی جاسکتی ہو وہ اسے آسان زبان میں نہیں کہہ سکتے تھے۔ بہت سے جملوں کے ساتھ وہ ”علیٰ ہذا القیاس“ کا لاحقہ بھی لگاتے تھے چاہے کچھ ہوجائے۔ کہتے تھے اور شاید اب بھی کہتے ہوںکہ ”علیٰ ہذا القیاس“ کہہ دینے سے ”مشاہدے کی تشہید میں وقوف حاصل ہوجاتا ہے….“ یا خدا جانے کیا ہوتا ہے۔

تو ایسی علمی مقطع چقطع صورتِ حال میں اپنے قاضی محفوظ سن چون سے سن اٹھاون تک ہم دوستوں کو اسد صاحب، احسان صاحب کہہ کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔ ہم لوگ بھی جواباً انھیں ”محفوظ صاحب“ کہا کرتے تھے اور کیا؟ جیسے کو تیسا۔

”سبزہ زار“ والے واقعے کے تیسرے روز کہ ساقی کے ساتھ ساتھ ہمارے مراسم بالکل نئی ”سطح مرتفع“ مرتب کرہے تھے۔ معاف کیجےے….”ترتیب پذیر ہونے کی جانب مرفوع تھے۔“ اور ہم قاضی محفوظ کے گھر میں بیٹھے رَوے کا حلوہ کھارہے تھے کہ اچانک ساقی نے چہرہ سرخ کرکے ڈپٹ کر کہا، ”اسٹاپ!“

حلوے کا ہنگام تھا، کچھ لوگوںنے ہاتھ کھینچ لیا، رک گئے، بعض نے پروا بھی نہ کی تو ساقی نے خود کو اور مشتعل کیا اور بولا، ”سنو! لاریب کہ اندر صحن تک میری آواز پہنچ سکتی ہے اور صحن میں امی (قاضی محفوظ کی امی) ہوں گی اور منیا ہوگی، اس لےے بہتر یہ ہے کہ ہم سب گلیارے میں چلیں۔“

ہم سمجھ گئے کہ وہ سب کو گلیارے میںکیوں لے جانا چاہتا ہے۔

کوئی ایسی بات ہوگئی تھی جس پر ساقی فاروقی کو گالی گلوچ کی ضرورت محسوس ہورہی تھی۔

ہم میں سے بعض نیم دلی سے اٹھ کر گلی میں آگئے بعض نے روے کے حلوے سے ہاتھ کھینچنا پسند نہ کیا۔ کمرے میں ہی بیٹھے رہے۔ خیر ساقی نے گلی میں نکل آنے والوں کے سامنے ایک مختصر سی تقریر کی، کہنے لگا:

”نیک بختو!….“ ( ان سطور میں نیک بختو، بد نصیبو، طوطیان شیریں مقال وغیرہ کو ناشر کی معذوری سمجھنا چاہےے۔ ساقی نے جو اسمائے تخاطب استعمال کےے وہ فی الحال ضبط تحریر میں نہیں لائے جاسکتے) تو کہنے لگا، ”نیک بختو! تم ایک قعرِ مذلت میں پڑے ہوئے تھے۔ میں آیا، میں نے دیکھا، اور سالو میں نے تمھاری اصلاح کا ارادہ کیا….“

اب وہ یونانیوں کے خطیبانہ اسلوب میں ایک ایک سے سوال کرنے لگا”….اور مجھے اس کے بدلے میں ملاکیا؟“

کسی نے رواروی میں کہہ دیا، ”حلوہ….حلوہ ملا سالے تجھے!“ تو ساقی ذاتی طور پر اشتعال میں آگیا۔ خیر، ہاتھا پائی تو وہ کرتا نہیں۔ کچھ دیر بعد ”نارمل“ ہوا توکہنے لگا۔

”بدنصیبو! میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ تم آج تک اجہل الجاہلین حلال زادوں کی طرح ایک دوسرے کو اسد صاحب، محفوظ صاحب، ارشاد صاحب، کہہ کر پکارتے ہو۔ ارے پانچ پانچ چھ چھ برس کی دوستیاں ہیں اور اب تک ….ہیہات! اب تک یہ حرام زدگی چل رہی ہے؟ تف ہے!“

کسی نے بات ختم کرنے کو کہا، ”یا ہادی! ہم نام نہ لیں تو ایک دوسرے کو اور کس طرح پکاریں؟ تم ہی بتاو ¿ نمبر شمار مقررکرلیں اور نمبروں سے بلائیں ایک دوسرے کو؟ ایک؟ “

ساقی نے سر پیٹ لیا، بولا ”کندہ ¿ ناتراش، سالے، طوطیِ شیریں مقال! ارے نمبروں سے کیوں پکارو؟ میرے بچوں نام تم لوگوں کے بہت خوبصورت ہیں۔ بہ خدا مجھے ناموں سے کوئی کد نہیں مگر یہ جو ”صاحب“ لگاتے ہو آخر میں، یہ کیا ہوگیا ہے تم کو؟ بدنصیبو! ارے دوستو کے درمیان آپ جناب کا حجابِ ذلیل کہاں ہوتا ہے؟ سالو! دوست تو ایک دوسرے کے محرم ہوتے ہیں اور وہ کیا کہتے ہیں بے حجاب اور بے محابہ۔ ابے کچھ خبر بھی ہے؟اپنے جوش صاحب تو پرنس معظم یا مکرم جاہ کے حوض میں اپنے دوستوں کی معیت میں حالتِ بے ستری میں بے خطر کود پڑتے تھے اور ایک تم ہو سالو! ننگ ِ اسلاف، کہ ایک دوسرے کو ”صاحب“ کا غلاف اڑھاتے ہو۔۔ صد ہزار افسوس!“

ساقی آب دیدہ ہوچلا تھا اور گلی میں کھڑا غصے سے کانپ رہا تھا اس لےے ہم نے اس کے دل پر ہاتھ رکھا اور وعدہ کیا کہ اب ایک دوسرے کو ”صاحب“ پکار پکار کے ذلیل و رسوا نہیں کریں گے۔ چنانچہ وہ دن ہے اورآج کا دن…. اور اس کا کریڈٹ ساقی ”صاحب“ کو جاتا ہے۔

اب جبکہ وہ اس مختصر گروہ کا ”والدین“ بن بیٹھا تھا تو ہمیں مزید مطیع و مرعوب کرنے کے ارادے سے اس نے فیصلہ کرلیا کہ ہم سب کو رائٹرز گلڈ کے اس اہم اجلاس میں شرکت کرنی چاہےے جس میں مصور فیضی رحمن اور عطیہ بیگم فیضی تشریف لارہے ہیں۔ ہم نے عذر پیش کیا کہ بھئی ہم لوگ کیا کریں گے جاکر، ہم تو گلڈ کے ممبر نہیں ہیں۔ پھر بعض نے ابھی دو ڈھائی ماہ سے لکھنا شروع کیا ہے۔ بعضے لکھتے لکھاتے بھی نہیں، صرف پڑھتے ہیں۔ ایک تو ایسا ہے جو پڑھتا بھی نہیں بس ”منہ زبانی“ تیرا کلام سن لیتا ہے، داد تک نہیںدیتا۔ تو گلڈ کے جلسے میں ہمیں کیوں لے جارہا ہے بھائی؟“

ساقی نے اس ”کیوں“ کے جواب میں وجوہ گنانی شروع کیں جو کچھ اس طرح تھیں: کہ ”اوّل یہ کہ میرا حکم ہے اس لےے چوں و چراں کی گنجائش نہیں۔ دوم میںر ائٹرز گلڈ کا فاو ¿نڈر ممبر یعنی بنیادی رکن ہوں، میں جس کو چاہوں لے جاسکتا ہوں۔ امام بخش صاحب پہلوان بھی میرے ساتھ اجلاس میں داخل ہوجائیں تو کوئی ”چوں“ نہیں کرسکتا۔“

ہم نے کہا ”امام بخش صاحب تو کابینہ تک کے اجلاس میں داخل ہوسکتے ہیں، کوئی چوں نہیں کرے گا۔ ہاتھ پیر نہیں تڑوانے کسی کو۔“

ساقی نے کہا ”بدتمیزی مت کرو، بات سنو، میں تم سب کو اپنی شان و شوکت دکھانا چاہتا ہوں۔ تم لوگ ابھی میرے عظیم شاعرانہ رتبے کے قائل نہیں ہوئے ہو۔ میںچاہتا ہوں تم گلڈ جاکر اپنی آنکھوں سے دیکھو لو جو دبدبہ اور شکوہ میرا ہے۔“

ہم نے کہا ”ہم قائل ہوچکے ہیں اور دبدبے کے سلسلے میں یہ سن چکے ہیں کہ تم نے ایک محترم نقاد، ایک سینئر شاعر کا گریبان پکڑ کر جھٹکا دیا تھا کسی بات پر۔“

کہنے لگا”وہ اور بات تھی اور محترم کا لفظ یہاں غور طلب ہے۔ دیگر یہ کہ میں نے جھٹکا نہیں دیا تھا۔ جس نے یہ واقعہ اس طرح سنایا وہ راوی ضعیف اور گردن زدنی ہے۔ نام بتاو ¿ اس کا؟

ہم نے کہا”ہم پاگل نہیں ہیں اور عہد شکنی بھی نہیں کرسکتے۔ راوی نے اپنے سفید سر پر ہاتھ رکھوا کر ہم سے قسم کھلوائی تھی کہ اس کا نام تم پر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔“

یہ سن کر ساقی خوش ہوا شاید اس لےے کہ گلڈ لے جائے بغیر اس کی ”دہشت“ ہم پر منکشف ہو رہی تھی۔

خیر اسے اور خوش کرنے کو ہم گلڈ کے جلسے میں پہنچ گئے۔

جلسہ گاہ بنیادی اراکین اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں سے بھری پڑی تھی۔ اس جلسے میںساقی نے کوئی خاص جگلری نہیں دکھائی۔ اپنی ”سینیاریٹی“ اور شہرت (بری بھلی دونوں قسم کی) کی سنہری آنچ میں لوگوں کے درمیان ہمیں لےے ٹہلتا رہا۔ بیگم عطیہ فیضی کے روبرو شولری کے سکہ بند اصولوں کے مطابق اپنے شکم پر ایک ہاتھ رکھ کر جھکا، کہنے لگا، ”بیگم صاحب! کمال حسین لگ رہی ہیں آپ۔“

بیگم عطیہ فیضی کی بینائی جواب دیتی جارہی تھی۔ انھوں نے سرمہ لگی آنکھوں سے اس کا چہرہ پہچاننے کی کوشش کی، پھر سیکریٹری گلڈ سے پوچھا،”میں اس لڑکے کو پہچانتی نہیں، کون ہے یہ؟ بہت مہذب ہے۔“

سیکریٹری گلڈ نے کہا، ”بیگم صاحبہ! ساقی ہے۔ شاعر ساقی فاروقی۔“

”شاعر!“ عطیہ بیگم نے دہرایا۔”اچھا یاد آیا۔ خوب شاعر ہے۔ بہادر اور منحرف….مگر یہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے۔“

ساقی داد وصول کرتے ہوئے ہنسا”آداب عرض کرتا ہوں!….اب آپ اور حسین لگ رہی ہیں بیگم صاحبہ۔ ہہ ہاہا۔“

عطیہ بیگم روشن آنکھوں سے مسکراتی آگے بڑھ گئیں۔

ساقی نے ہمارے پاس پہنچ کر کہا ”دیکھ لیا سالو؟“

بعد میں ”جو یوں ہوتا تو کیا ہوتا“ کے ضمن میں ساقی ہمیں قائل کرتا رہا کہ وہ اگرمولانا شبلی، علامہ اقبال اور عطیہ بیگم فیضی کے عہد زریں میں ہوتا تو عطیہ بیگم کے سلسلے میں حضرت علامہ اور جناب شمس العلمادونوں کا چراغ نہ جلنے دیتا بلکہ عین ممکن تھا کہ اپنے فیضی رحمن صاحب کی ریاضتیں بھی رائگاں جاتیں۔

ایسا خبیث آدمی تھا یہ اس زمانے میں۔

یہ ہمیں دوسری اور آخری بار گلڈ کے دفتر میں لے گیا تو وہاںفخر سلطنت، جناب فردوسی بہ نفس نفیس موجود تھے۔ ان کو دیکھ کر ساقی نے ہم سے کہا”ذرا خیال رکھنا۔ آج بہت سی باتیں ایسی ہوں گی جن سے میں اشتعال میں آسکتا ہوں۔“

ہم میں جس کی صحت سب سے اچھی تھی اس نے ساقی سے کہا”ذرا تم بھی خیال رکھنا کیونکہ میں مشتعل ہوئے بغیر گدی میں ہاتھ دے کے آدمی کو ادھر ادھر لے جانے کی مشق کررہا ہوں۔“

ساقی فاروقی فقرے کی سنگینی کو سمجھ گیا۔ اس کی صحت اس زمانے میں بھی کوئی زیادہ قابل رشک نہیں تھی۔

جلسہ شروع ہوا تو صدر میں صوفے پر بیٹھے ہوئے فخرِ قوم جناب حفیظ جالندھری نے حسب معمول چھوٹے چھوٹے بظاہر بے ضرر فقروں سے کارروائی میں رخنے ڈالنا شروع کردےے۔ کوئی رپورٹ پڑھی جارہی تھی جس سے حاضرین بیزار ہو رہے ہوں گے۔ فخرِ سلطنت کے فقروں کی حوصلہ افزائی کےے بغیر لوگوں نے دبی آواز میں ہنسنا، سرگوشیاں کرنا، اونچے سر میںکھانسنا اور جماہیاں لینا شروع کردیا تھا۔ فخرِ سلطنت جناب فردوسی کو گمان ہوا کہ یہ پھلجھڑیاں ان کے ”ذہین“فقروں کے سبب سے چھوٹ رہی ہیں، انھوں نے اور تیزی سے فقرے مارنا شروع کردےے۔ ساقی نے ہم سے کہا”میں بتدریج طیش میں آرہا ہوں۔ عین ممکن ہے، اس شخص کی بے جا اور بے کیف مداخلت پر مکمل ساقیانہ جلال میں آجاو ¿ں۔ آگاہ کےے دیتا ہوں پھر نہ کہنا۔“

ہماے اچھی صحت والے ساتھی نے کہا”آگاہ اپنی موت سے کوئی بشرنہیں اور یہاں ”کوئی بشر“ سے مراد تم ہو ساقی فاروقی۔ اس لےے سکون سے بیٹھنا۔ گڑبڑ بالکل نہ کرنا۔“

ساقی چپ ہورہا۔ اس کھلی چیتاو ¿نی کے جواب میں کیا کہہ سکتا تھا؟

خیر رپورٹ ختم ہوئی۔ کسی نثر نگار نے کچھ پڑھا پھر اس پڑھے ہوئے پر بات چیت کی دعوت دی گئی تو سب سے پہلا آدمی جس نے اس نثر پارے کے بخےے ادھیڑنا شروع کےے، ساقی فاروقی تھا۔ ساقی کی یہ جارحانہ کارروائی اصلاً ہمیں متاثر کرنے کے لےے تھی۔ اب یاد نہیں رہا کہ نثار کون تھا؟ ہر نئے جملے پر بے چارہ حیران ہوکر ساقی کا منہ تکنے لگتا تھا جیسے کہہ رہا ہو ”بروٹس! تم بھی؟“

جملہ وفاداریاں بھول کر ساقی اس کا جھٹکا کرنے پر تل گیا تھا۔

نثر پارے پر ساقی کے اعتراضات کے جواب میں کسی نے کچھ کہا ۔پھر فخرِ سلطنت جنابِ فردوسی نے صدر میں بچھے ہوئے صوفے پر سے کچھ کہنا شروع کیا، ہم سمجھ گئے کہ نقصِ امن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

فردوسی نے کہنا شروع کیا ”میں جب روس میںتھا….“ آگے انھوں نے بتایا کہ وہ جب روس میں تھے تو وہاں کون سی چیز کس طرح تھی۔

ساقی نے کہا، ”میں اپنے فاضل دوست فخرِ قوم ملک ملت جناب فردوسی سے ….وغیرہ وغیرہ۔“

ساقی انھیں اپنا دوست کہہ رہا تھا جب کہ فردوسی کی عمر شاید ساٹھ سے تجاوز کرچکی تھی، ساقی پورے بیس کا بھی نہ ہوگا۔

جواباً فردوسی بولے ”جب میں روس میں تھا تو….“ اور انھوں نے پھر یہ واضح کیا کہ اس وقت روس میں کیا کچھ کس طرح تھا۔

ساقی نے بے نیازانہ ایک ایسا فقرہ کہا جس کا مفہوم یہ تھا کہ فاضل دوست فردوسی اس مغالطے میں رہتے ہیں کہ وہ چیزوں کو اور چیزیں انھیں سمجھ سکتی ہیں۔

ساقی حد سے تجاوز کرگیا تھا۔ فخرِ سلطنت جنابِ فردوسی نے کڑک کر کہا ”صاحب زادے! میں نے روس میں….“

ساقی نے جملہ پورا نہ کرنے دیا، ڈپٹ کر کہا ”اسٹاپ! مسٹر فردوسی پلیز اسٹاپ! ذہین ادیبوں، شاعروں کا یہ اجتماع!“ ساقی نے جھاڑوکی طرح اپنا ہاتھ سوئیپ کرتے ہوئے جملہ حاضرین کو روغنِ قاز مل دیا۔

بولا ”یہ ذہین اجتماع حلق تک اس اطلاع سے بھر چکا ہے بلکہ اب تو ابل رہا ہے، اس خبر سے مسٹر فردوسی کہ آپ سرکاری خرچ پر بالآخر روس بھی ہو آئے۔“

حلقہ بگوشوں میں سے کسی نے برابر کے سوفے سے سر ابھارا، کہا، ”ساقی! کیا بدتمیزی ہے؟“

ہمارے عقب سے بھی کسی نے حلقہ بگوشی کی ”شرم کرو! شرم کرو مسٹر!“

برابر سے ایک صاحب ”چچ چچ“ کے ساتھ افسوس کرتے ہوئے بولے ”فخرِ قوم ملک سلطنت جنابِ فردوسی دوراں کے ساتھ یہ سلوک ناقابل برداشت ہے۔ مسٹر فاروقی، آپ کو معافی مانگنی ہوگی۔“

ساقی کے خلاف بغاوت پھیلتی جارہی تھی۔

ہمارے اچھی صحت والے ساتھی نے ساقی کے کان میں کہا، ”شریف زادے! تو ہمیں بھی مروا دے گا۔“

دوسرے نے کہا”اب مرو بھی، اٹھو اور اپنی لاش لےے بھاگ جاو ¿ جلدی سے۔ چلو۔ سو ¿ر!“

مگر ساقی۔ اپنی ننہال کی فاروقی نسبت کے ساتھ ، اب پورے قامت سے تن کر اٹھ کھڑا ہوا اور اصیل لفظوں کی تمام جارحیت کے ساتھ اس نے دم سادھے ہوئے آڈی ٹوریم میں چھ سات منٹ مسلسل تقریر کی۔ جس کا لب لباب یہ تھا کہ پچھلی جنگِ عظیم کی حنوط کی ہوئی لاشوں کو ایک زندہ اور متحرک اور سیماب صفت نسلِ نو پر مسلط کردیا گیا۔جوایک ارضِ نو شگفتہ کی کچی کونپل امنگوں کی نمائندگی کررہا ہے، یہ شغال ٹولہ جو ٹوڈیوں کا پروردہ ہے…. کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد اور فیض صاحب کو ریڈیو پاکستان سے بین کردیا گیا ہے، ان کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا وہاں اور بے مغز خالی کھوکھے یہاں سے ارضِ چین تک بجتے چلے جاتے ہیں۔ کہنے لگا ”یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ حاضرین میں ان غلط کاریوں ، غلط بخشیوں کا خاموش تماشائی نہیںرہ سکتا۔ نو!“

حلقہ بگوش صفوں سے کسی نے لفظ غلط کاریوں پر کھیلتے ہوئے ساقی کے غیر محتاط لڑکپن پر حرف زنی کی۔ سیکریٹری گلڈ نے (یا جو بھی ان کا عہدہ تھا) ساقی کو یاد دلایا کہ یہ ادبی مجلس ہے، اس فورم پر سیاسی گفتگو نہیں کی جاسکتی۔ ہم نے اپنے میزبان ساقی فاروقی کی آستین کھینچی”چل….! یہ کس پھڈے میں ڈال دیا ہمیں۔“

اس کی آنکھیں روشن اور سر اور گردن کا زاویہ کشیدہ تھا۔ اسٹیج وہسپر میں یعنی دور تک سنائی دیتی سرگوشی میں بولا، ”طوطیِ خوش الحان سالے! دیکھتا نہیں گھمسان کا رن پڑ رہا ہے۔ تو یہاں شعر لکھنے آیا تو اب سیکھ لے کہ….سکوں کے بیوپاریوں کو خداوند کی ہیکل سے کیسے آو ¿ٹ کیا جاتا ہے۔ اب یہ بھی سیکھ۔“

مگر رائٹر گلڈ کا دفتر خداوند کی ہیکل نہ تھا اور نہ ہی شعر و ادب کی مملکتیں کسی فوج کشی سے جیتی جاسکتی ہیں۔ ساقی فاروقی کو بالآخر اس ”چوہا دوڑ“ کو سمجھنا اور کبھی کبھی اس میں شامل ہونا پڑا جو زندگی کے ہر شعبے کی طرح ادب میں بھی جاری و ساری ہے۔ شاید وہ پہلے بھی ایک چھوٹی موٹی چوہا دوڑ جیت چکا تھا کہ گلڈ کے ائیرٹکٹ پر ڈھاکے کا ایک چکر لگا آیا تھا، اس نے ایک نظم لکھی تھی، قطار اندر قطار پٹ سن کے نرم پودے….ہاں روس،چین نہیں جاسکتا تھا۔ تو وہ غصہ بہ دستور اپنی جگہ تھا۔

بعد کو اردو مرکز ،بی سی سی آئی یا ”سوغات“ بنگلور کے سلسلے میں ساقی نے جو قلم کاریاں کیں انھیں روس چین محرومی، جمع استحقاق ،جمع توقعات کے سلسلے کی شکستہ کڑیاں سمجھنا چاہےے۔ میں اس کی وکالت نہیں کررہا مگر شاید ساقی ابھی تک انوکھا لاڈلا بنا ہوا ہے، کھیلنے کو چاند مانگتا رہتا ہے۔ شاید ممتاز حسین، مدنی، سلیم احمد، اطہر نفیس اور ایسے بے شمار لوگوں نے بشمول راقم اسے لاڈ کر کر کے بگاڑ دیا۔ خیر چھوڑےے۔ ایک قصہ اور سنےے۔

ساقی سناتا تھا کہ ایک بار گلڈ کے کسی عظیم الشان اجلاس کے دوران (فاو ¿نڈر ممبر ہونے کے ناتے) وہ ڈرائیور سمیت گلڈ کی ایک گاڑی ہتھیانے میںکامیاب ہوگیااور ڈرائیورکو لے کر کسی عزیز، کسی دوست یا کسی محبوبہ کے گھر جا پہنچا اور اپنی شان و شوکت دکھا کر وہاں سے دو گھنٹے بعد لوٹا۔ گلڈ کے عہدے دار (نام ان کا تاج صاحب فرض کرلیجےے) نے لاہور، پشاور، ڈھاکے، کوئٹے سے آئے ہوئے مندوبین کی موجودگی میں (انتظامیہ سے مخصوص) جھلاہٹ اورر عونت کے ساتھ ساقی سے جواب طلب کیا کہ ”مسٹر ساقی فاروقی آپ کس اتھارٹی سے گلڈ کا ڈرائیوراور گاڑی لے گئے تھے؟ © © ©“

ساقی غصے میںسانولے سے سفید ہوگیا مگر حالات سازگار نہیں تھے۔ اس نے دائیں بائیں، آگے پیچھے دیکھا۔ اس کی ذلت و خواری کوئی بیس مندوبین کے روبرو ہوئی تھی۔ وہ اس کا نام سن کر متوجہ ہوئے تھے اور اسے پہچان بھی گئے مگر وہ گلڈ کے عہدیدار تاج کی آفیشیل پوزیشن کے رعب و داب کو بھی تسلیم کرچکے تھے کیونکہ تاج نے ساقی جیسے معروف شاعر کو ڈانٹ دیا تھا جبکہ تاج (بقول ساقی) بہت برے شاعرتھے بلکہ سرے سے شاعر تھے ہی نہیں۔

ساقی نے دیکھا کہ آڈی ٹوریم لوگوں سے بھرتا جارہا ہے ایک ٹیکنیشین مائیکرو فون ٹیسٹ کررہا تھا۔ ٹھن ٹھن ، ہیلو ہیلو، ون ٹو تھری کےے جارہا تھا۔ ساقی نرمی کے ساتھ تاج کا ہاتھ تھامے اسے ڈائس پر، پھر مائیکرو فون کی رینج میں لے آیا۔ ساقی بہت نرمی سے بڑبڑاتا ہوا آیا تھا کہ یار تاج بات سنو۔ قصہ یہ ہے کہ، یار بات سمجھا کرو…. وہ اس لےے ….وہ اس لےے کہ تاج کو اس کے اصل عزائم کا علم نہ ہونے پائے۔ جوں ہی یہ لوگ مائیک کے دائرہ ¿ اثر میں پہنچے، ساقی نے ٹیکنیشین کو آہستگی سے ہٹایا اور قرونِ وسطیٰ کے درباری نقیبوں کی سی ٹھنٹھناتی ہوئی آواز میں براہِ راست مائیک کو مخاطب کیا کہ” تاج محمد فلانے جائنٹ سیکریٹری (یا جو بھی عہدہ تھا) پاکستان رائٹرز گلڈ، یونانی کتوں کے مورثِ اعلیٰ، کفن چور، حلال زادے، عجمی گونگے تیری یہ مجال کہ تو ساقی فاروقی سے گاڑیوں، ڈرائیوروں کے بارے میں جواب طلب کرے“ پھر اس نے اپنے سلسلے میں لاف زنی کی کہ ”میں ساقی فاروقی عربی الاصل ہوں۔ صاحبِ لسان ہوں، ایسا زبردست شاعر ہوں کہ اللہ اللہ اور وغیرہ وغیرہ اور فرہاد تک ”رکھ کے تیشہ کہے کہ یا استاد“ اور تونے اب تک کیا لکھا ہے؟ تاج محمد فلانے ہیچ پوچ سالے! دشت گم نامی کے چراغِ کشتہ۔“

ساقی کی سینچورئین آواز چالیس لاو ¿ڈاسپیکروں سے نشر ہوئی اور چار ہزار کے مجمعے نے سنی جبکہ تاج محمد فلانے کی کڑوی جھنجھلاہٹ بیس آدمیوںتک ہی پہنچ سکی تھی۔

ساقی کا انتقام پورا ہوچکا تھا۔ یہ قصہ سناکر ساقی کہنے لگا، ”پیارے! یہ ہوتی ہے غصے کی حکمتِ عملی!“

وہ شاید چاہتا ہوگا کہ انسان کو اپنے غصے اور اپنے پیار کی حکمت عملی خوب سوچ سمجھ کر تیار کرنی چاہےے کہ کہیں یہ قیمتی اثاثہ دشت میں کھلی ہوئی چاندنی کی طرح ضائع نہ ہوجائےں۔ (میں نے غصے کی حکمتِ عملی کے قصے سنادےے۔ اس کے پیار کی حکمتِ عملی کا ایک بھی واقعہ نہیں سناسکتا۔ میں محتاط روایتوں کا آدمی ہوں۔ خود ساقی چاہے تو مجلے ”راوی“ بریڈ فرڈ والے مضمون کی طرح پاکستان،ہندوستان میں بھی اول فول چھپواسکتا ہے، اس کی مرضی۔)

خیر تو ساقی نے کہا۔”پیارے! یہ ہوتی ہے غصے کی حکمتِ عملی!“ مگر ٹھہرےے یہ باتیں ساقی کے ”اقوالِ زریں“ کے شعبے میں آئیں گی…. جب بھی وہ شعبہ کھلے۔ میںتو اس وقت اس شخص کی کھری اور کھوٹی، اوندھی اور کج، خبیثانہ اور آدمیوں جیسی، گہری اور الجھی باتیں یاد کرنا چاہتا ہوں۔ میں کیوں اس کے لےے اقوالِ زریں ڈرافٹ کروں؟ اقوال زریں تیار کرنے کا کام خود ساقی کا ہے اور اس کے پاس ابھی بہت وقت ہے۔ وقت ہی وقت پڑا ہے،اپنی کلیات چھپوا کر بیٹھا ہے وہ۔ اب تو شعر بھی نہیں کہہ رہا۔ تو بس اب دن بھر بیٹھا اقوال زریں گڑھتا ہے سسرا۔

نوٹ: قارئین اور خود صاحب ِ موصوف جان گئے ہوں گے کہ یہ ایک صدیقی، فاروقی، نسبتوں والے عربی الاصل کے لےے مہمیز کے کلمات ہوسکتے ہیں تاکہ وہ اٹھ کھڑا ہو اور لکھتا رہے….عزیز حامد مدنی کی طرح، سلیم احمد اور اطہر نفیس کی طرح لکھتا رہے۔ اپنی آخری سہ پہر تک۔

سید سلیم احمد کا من موہنا نام پھر درمیان میں آگیا ہے اور اطہر نفیس کا بھی۔ جہانگیر روڈ کے شب و روز یاد آتے ہیں مگر وہ بیان کےے جانے کے لےے الگ الگ پوری داستان ہے۔

ساقی پہلی بار ہمیں سلیم بھائی کے گھر جہانگیر روڈ لے گیا تو اس نے اس واقعے کو تقریب کی طرح ٹریٹ کیا۔ کہنے لگا ”آج میں تجھے کسوٹی پر گھس کر دیکھوں گا کہ تو زر خالص ہے یا پیتل ویتل ہے۔ آج تجھے سلیم خاں کے سامنے نظمیں پڑھنا ہوں گی۔“ پھر کہنے لگا” سید سلیم احمد کو اعزازی خان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ’ایک‘ جلالی سید اور مخدوم زادے ہیں تو انھیںاپنے جیسا ”چ“ نہ سمجھ لینا۔ اور خبر دار! عمر کے کسی حصے میں سلیم احمد کو تو سلیم خاں نہ کہنا۔ ہاں بیٹا، حذر بکنید! سلیم خاں پکارنے کایہ استحقاق گنتی کے لوگوں کو حاصل ہے، اس لےے اے پسر! تا عمر اپنی زبان کو لگام دیتا رہیو۔“

اور ساقی نے اطہر نفیس سے ملوایا۔ مجھے ہدایت کی کہ اس شخص کے ساتھ تو وفا کرنا اس لےے کہ یہ اول درجے کا وفا سرشت ہے۔ کہنے لگا کہ تم دونوں کو اس لےے بھی ملا رہا ہوں کہ سوریہ ونشی راجپوتوں اور اچک زئی پٹھانوں میں ایک چیز مشترک ہے یعنی وہی وفا وغیرہ تو بیٹے میرے نام کو بٹہ نہ لگانا ورنہ یہ سوریہ ونشی مزاج کے کڑے بھی بہت ہوتے ہیں۔ تونے کوئی حرم زدگی کی اور ادھر راجپوتانی”جہالت“ نے غلبہ کیا تو کنور اطہر علی خاں پیٹ پھاڑ کے تیرا ”جوہر“ کر دے گا اور پھر تا عمر کفِ افسوس مل مل کر گریہ کرے گا۔

تو ساقی فاروقی نے ان دونوں سے ملوایا اور پلک جھپکتے میں یہ صحبت تمام ہوئی۔ خبر نہیں اس ملاقات کو دو تین دہائیاں گزری ہوںگی یا دو تین ساعتیں کہ وہ سید صاحب اور وہ کنور صاحب ملکِ بقا کو روانہ ہوئے۔ بس دوہالے روشنی اور خوشبو کے یہیں کہیں آس پاس موجود ہیں۔

ساقی کے انگلستان ہجرت کرجانے کو دل سے نہ سلیم احمد نے پسند کیاتھا نہ اطہر نفیس نے۔ مگر دونوں کا خیال تھا کہ اگر یہ نہ جاسکا تو اس کے ہاں اس درجے کا فرسٹریشن پیدا ہوگا کہ پھر یہ سنبھالے نہیں سنبھلے گا۔ اس کا شاعر واعر سب ختم ہوجائے گا۔

قاضی محفوظ نے جو پاسپورٹ آفس میںنوکر تھا، اس کا پاسپورٹ بنوایا۔ بھائی ارشاد نبی نے جو ساقی سے چند ہی برس چھوٹا تھا اور اس سے پہلے لندن جا بسا تھا، ساقی کے لےے مستند کنجڑے اور قصاب کا اجازت نامہ ¿ سفر و رہائش بھیج دیا۔ اب ایک ہی مسئلہ رہ گیا تھا اور وہ تھا ایئر ٹکٹ کے پیسوں کی فراہمی۔

(مرحوم) ڈاکٹر التفات نبی نے اپنی بیگم کے اور اپنے لےے اور اپنے بچوں کے لےے (ان کے تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں) بہت سے خواب دیکھے ہوں گے۔ ہر آدمی دیکھتا ہے۔ ایک خواب یہ بھی تھا کہ اپنے ذاتی مکان میںر ہا جائے۔ نارتھ ناظم آباد میں اچھے خاصے قطعہ ¿ زمین پر ایک مکان ہاو ¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے تعاون سے بن بھی رہا تھا، وہ بن گیا۔ سب جا بسے اس گھر میں کہ ناگاہ ساقی نے فیصلہ سنادیا ”میں لندن جارہا ہوں، پڑھوں گا۔“

گھر میںکیا ہوتا رہا اور کیا ہوا، یہ ایک آبرو مند گھرانے کا انتہائی ذاتی مالیاتی معاملہ ہے۔ دوستوں کو بھی کیوں معلوم ہو۔ ہاں ایک روز ساقی بہت پژمردہ سا آکر بیٹھ گیا، ہم نے پوچھا تو کہنے لگا”میں نے آج زندگی میںپہلی بار ابا کی توہین کی ہے، میں اس وقت اپنی ذلت خواری کے جہنم میں جل رہا ہوں، لعنت ہے مجھ پر۔“

تفصیل ہم لوگ کیا پوچھتے، اس نے خود ہی اپنا بوجھ ہلکا کردیا۔ کہنے لگا ”ائیر ٹکٹ کے پیسوں کی فراہمی کے بارے میں ہر طرف سے ابا پر دباو ¿ ڈلوارہا تھا آج سویرے انھوں نے جھنجھلا کر کہا”ساقی!“ (وہ اسے ساقی کہتے تھے، اس کے شاعر ہونے پر فخر کرتے تھے) کہنے لگے ”ساقی !پیسوں کی فوری فراہمی کی دو صورتیں ہیں یا تو میںپانچ ہفتے کا بسا ہوا یہ گھر بیچ دوں یا جو کام کبھی نہیں کیا وہ کروں….رشوت لینے لگوں!“

ساقی نے بڑی اداسی سے بتایا کہنے لگا ”یار میں نے بہت لائٹلی ہاتھ لہرا کے کہہ دیا کہ رشوت لے لیجےے، سبھی لے رہے ہیں۔ پتا ہے کیا ہوا؟ میری یہ بے ہودہ بات سن کر ابا حیرت سے میری صورت دیکھتے رہ گئے پھر خاموشی سے اپنے کمرے میں چلے گئے۔ لعنت ہو یار! میں ایک شریف آدمی کی عمر بھر کی ریاضت کو گالی دے کر آرہا ہوں۔“

خبر نہیں کہاں سے، کس طرح انتظام کیا گیا۔ ہم نے آج تک نہیں پوچھا۔ تاہم ٹکٹ کا بندوبست ہوا۔ ہونا ہی تھا اور ایک دن بھینس کے چمڑے کا نیا سوٹ کیس اٹھائے شمشاد نبی ساقی فاروقی ایئر پورٹ پہنچ گیا۔

ہوائی کمپنی کے کاو ¿نٹر پر ایک سفید فام خاتون بیٹھی تھی۔ ورناکیولر میں اپنی طاقت لسانی کے جوہر دکھانے والا ساقی کاو ¿نٹر تک پہنچتے پہنچتے کھانسنے لگا۔ بہ مشکل منھ سے رومال ہٹا کر بولا،”اس سے معلوم کرو کہ جہاز کی روانگی کا وقت بدلا تو نہیں؟“

ہم نے خباثت سے کہا ”تو خود پوچھ بیٹا!“ پہلی بار اس کی گدی ہمارے ہاتھ میں آئی تھی۔

وہ آنکھیں نکال کر بولا”بدتمیزی مت کرو۔ دیکھ نہیں رہے سالے، مجھے کھانسی آگئی ہے۔“

”ہاہاہا“ ہم نے کمینگی کا قہقہہ لگایا۔ ”لوگو! یہ سالا پینڈو انگریزوں کے شہر لندن جارہا ہے!“

” مگر اس واقعے کے ۸۲برس بعد جولائی ۱۹ءمیں بریڈ فورڈ میں برطانوی آرٹس کاو ¿نسل کا لٹریچرڈائرکٹر، ڈاکٹر السٹیئر نی وین میرا افسانوں کا مجموعہ بریف کیس میںرکھتے ہوئے خوش ہوکر مجھے بتا رہا تھا کہ لندن میں اس کا ایک دوست ہے” سے کی فے روکی“۔ تو یہ مجموعہ وہ”سے کی“ کے حوالے کردے گا اور کئی گھنٹے پر محیط تعارفی سیشن میں ساقی فاروقی ڈاکٹر نی وین (Niven)کو سامنے بٹھا کر اس مجموعے کے محاسن پر روشنی ڈالے گا۔ وہ کہنے لگا ”ایک صاحب نظر آدمی کی مدد سے میں آپ کی کہانیوں سے متعارف ہوں گا مسٹر خان۔ ساقی فاروقی کو تو آپ جانتے ہوں گے مسٹر خان؟“

میں نے کہا”جی کم و بیش!“ اور مجھے کھانسی آگئی۔

اس سالے کی گدی اس وقت بھی آزاد تھی اور اٹھائیس برس پہلے بھی میرے ہاتھ نہیں آئی تھی۔

لندن میں اڑتی اڑتی یہ خبر سنی کہ ساقی کو اس کی انگریزی شاعری پر یا شاید اردو یا دونوں زبانوں کی شاعری پر نقد انعام دیا جانا ہے۔ شاید چار ہزار یاچالیس ہزار پاو ¿نڈ اسٹرلنگ۔ یہ بات ایک ایسے آدمی نے سنائی جو ساقی سے خوش نہیں تھا۔ اس نے دبی زبان سے اور شماتتِ ہمسایہ کے سے انداز میں مجھے بتایا کہ ناپسندیدہ مصنف سلمان رشدی نے بھی ساقی کی لکھی بعض انگریزی نظموں کی تعریف کی ہے۔ یہ کہہ کر اس نے گسٹاپو کے اسٹائل میں آنکھیں چلائی تھیں۔

میں نے پوچھا تھا ”کون رشیدی(Rasheedee)؟“

”شماتتی“ ہمسائے نے حیران ہوکر سوال کیا تھا،”تم اخبار نہیں پڑھتے؟“

”نہیں۔“

مگر یہ ساقی کے اصلی سفر لندن سے اٹھائیس برس آگے کی باتیں ہیں۔

ساقی فاروقی اس عرصے میں کراچی آتا رہا اور ہم سب کو ہاتھ پیر مارتے، اپنے لےے جگہ بناتے دیکھ دیکھ کر واپس جاتا رہا۔ مجال ہے جو اس نے کبھی بتایا ہو کہ وہ وہاں کیا کررہا ہے؟ کس طرح زندہ ہے؟ بس اتنی خبر دی کہ کمپیوٹر سے متعلق کچھ کررہا ہے۔

جب اس نے وہاں کچھ ٹھیک ٹھاک کرلیا تو ایک بار آکر بتایا گیا کہ میں نے بیس ہزار روپے کا واٹر بیڈ خریدا ہے یعنی پانی سے بھرا ہوا بستر۔ کہنے لگا پانی کی وجہ سے لہریں لیتا ہے وہ۔ ہم نے کہا، ”ڈوب مرو خبیث!“

سلیم احمد نے کہا”خوب!“ لہجے میں خفگی تھی۔

اطہر نفیس بولے”دوست کی طرف سے جو خبر بھی آئے، خوب ہے۔“ اور بات واقعی خوش ہو کر کہی گئی تھی۔

آصف جمال سن کر ہنسنے لگا۔

جمال پانی پتی نے کہا ”ساقی گھاس کھا گیا ہے۔“

چنانچہ ساقی نے پچاس پاو ¿نڈ منافع سے اپنا واٹر بیڈ ایک یہودی کو فروخت کر دیا اور یہاں اطلاع بھیج دی۔ ہم نے کہا ”جیتا رہ میرے یار!“ ہمیں پچاس پاو ¿نڈ کا منافع اچھا لگا۔

سلیم احمد بولے ”واہ! خوب!“ آواز میں ساقی کے لےے لاڈ جھلک رہا تھا۔

اطہر نفیس نے کہا ”بھئی یہ بھی اچھی رہی۔“ اور انھوں نے قہقہہ لگایا۔

جمال پانی پتی بولے ”جب تک اس سے نہ پوچھ لوں کہ خریداکیوں تھا اور بیچ کیوں دیا؟ اس وقت تک کچھ کہہ نہیں سکتا۔“

تو پھر ساقی نے پہلے ایک نظم لکھی:”ویرونیکا روتی کیوں ہو، بات کرو دل ڈوب رہا ہے“ پھر خبر آئی، اس نے وہاں شادی کرلی ہے۔ لڑکی کا نام ویرونیکا نہیں تھا، گنڈی تھا۔ ساقی نے ایک پب میں بیٹھ کر گنڈی کو بارہا سڑک سے گزرتے دیکھا تھا اور موقع پاکر اسے ویرونیکا والی نظم ترجمہ کرکے سنائی تھی، پھر شادی کرلی تھی۔

یہاں میں نے شادی کرلی۔ ساقی آیا، اس نے فرزانہ کو سن تریسٹھ میں دیکھا تھا۔ اس وقت تک وہ میری بیوی نہ ہوئی تھیں۔ ہماری شادی کے بعد اس نے گھر آکر مجھے دھمکیاں دیں کہ تونے فرزانہ کا خیال نہ رکھا تو میں تجھے فی النار کردوں گا۔ فرزانہ سے کہے لگا”تمھارا شوہر بس ٹھیک ٹھاک شاعر ہے تاہم اس کی قدر کرو اور بی بی! اپنے رب کی نعمتوں کا اثبات کرتی رہو۔“ انھوں نے کہا، بہتر ہے۔ پھر جاتے جاتے مجھے ہدایت کرگیا”تیری اہلیہ مومن ہے اور ہاتھ ہے اللہ کا”مومن بندی کا ہاتھ“۔ اس لےے تجھ پر لازم ہے کہ اپنی بیوی سے گاہے گاہے ہاتھ ملایا کر۔ اسی میںتیری نجات ہے۔“

مگر یہاں زندگی اس کے فقروں کی طرح ہلکی پھلی، چٹک مٹک نہیں گزری تھی، خاص طور پر اس کے اپنوں کے لےے۔

گھر والے نارتھ ناظم آباد کے مکان سے اٹھ کر دست گیر سوسائٹی میں کسی کراےے کے مکان میں آبسے تھے۔ ڈاکٹر صاحب کی صحت پہلے سے نہیں رہی تھی۔ چھوٹے بھائی کو جو پاکستان میں تھا، اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے الجھنوں کا سامنا تھا۔ امی اداس رہنے لگی تھیں۔ اس وقت تک دونوں بیٹوں میں کوئی بھی گھر نہیں آیا تھا اور کہیں پتھر کی کسی سل پر یہ لکھ دیا گیا تھا باپ ان بیٹوں کو دوبارہ نہیںدیکھے گا۔

مگر پھر اللہ نے خوشیاں بھی دیں، ساقی کی بہنوں کے گھر آباد ہوئے۔ اس نے لندن سے دونوں بہنوئیوں کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی اور قہقہے لگائے اور دوسرے بھائی ارشاد نبی نے بھی ٹیلی فون کیا۔

اطہر نفیس کی سربراہی میںدوستوں کا ایک جیش ڈاکٹر صاحب کو اور امّی کو مبارک باد دینے پہنچا۔ تقریبوں والے دن ہم سب نے مہمانوں کو پان الائچی کی تھالیاں پیش کیں، ان کی طرف تولےے بڑھائے، پلیٹوں میں کھانے نکالے اور میزوں کے درمیان مصروفیت سے ٹہلتے رہے۔

ساقی نے یہ سب کرنے کے لےے لندن سے ہدایات جاری کی تھیں اور دھمکیاں بھی دی تھیں۔

ڈاکٹر التفات نبی صاحب نے ہمیں یہ سب کرتے ہوئے دیکھا اور اپنے بیٹے کی طرح قہقہہ مار کر بولے”بھئی ان تقریبوں میں ساقی کی شرکت بھی ایک اعتبار سے ہو ہی گئی۔ ہیں نا؟ہا ہا ہا۔“

خدا مغفرت کرے۔ کمال کے بزرگ تھے۔ ان کے بچے خوب جانتے ہیں کہ اپنی اولاد سے کیسی وفا کی ہے، ڈاکٹر صاحب نے اور کیا قیمت چکائی ہے؟ کیوں نہ کرتے؟ صدیقی جو تھے۔ استواری اور وفاداری کی روایت ان کے بڑوں سے چلی آرہی ہے۔

اور یہاں میں چاہوں گا کہ میرا قاری کچھ دیر کے لےے ٹھہر جائے۔

خود اس کی شاعری سے زیادہ میری ان سطروں میں ساقی فاروقی ایک پر خواہش، امنگ بھرا، ہوش مند، ایمبی شش آدمی نظر آتا ہے۔ بے شک وہ ایسا ہی ہے مگر وہ ایک بہت حساس اور دردمند انسان بھی ہے۔

وہ محبت کے اظہار میں تھیٹریکل ہے۔ دور سے لگتا ہے کہ مکر کررہا ہے یا گمان ہوتا ہے کہ شاید اس وقت پبلک ریلیشنگ چل رہی ہے۔ مگر ہم جانتے ہیں، ہم میں سے بہت سے کہ ایسا نہیں ہے۔ ۱۹ءمیں آخری اور شاید پہلی بار ہم دو بوڑھے آدمیوں نے اس کے سنی گارڈنزوالے مکان میں اپنی تقریباً چہل سالہ دوستی کے بیس تنہا اور خوب صورت منٹ گزارے۔ اوپر گنڈی جانے کی تیاریاں کررہی تھیں۔ یہ شخص میرے کمرے میں بھالوو ¿ں کے پہننے کا اپنا ٹرٹل نیک سوئٹر اٹھائے ہوئے آیا۔ بولا، ”اسے پہن لے اور کچن گارڈن میں جا کے بیٹھ جا۔ میں تیرے لےے چائے بنا کے لا رہا ہوں۔“ اس نے ضد کرکے وہ ٹرٹل نیک مجھے پہنایا۔ دھمو کے مار مار کے اس کو کندھوں پر سیٹ کیا۔ میں آخر جولائی کے تیکھے موسم میں سیب کے درختوں تلے کرسی بچھا کر بیٹھ گیا۔ یہ چائے لایا تو سہگل کے انداز میں گارہا تھا”بھور سہانی چنچل بالک۔“

چائے پیتے ہوئے اس نے پوچھا ”یار یہ بتا میری شاعری کے بارے میں لوگ کیا کہتے ہیں؟“

میں نے کہا ”تیرے میرے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ بھائی یہ تو مکافاتِ عمل ہے اگر کچھ کیا ہوگا تونے تو تیرے دیدوں گھٹنوں کے آگ

ے آئے گا۔“

ہنسنے لگا۔ بولا ”بدتمیزی مت کر۔ ویسے مجھے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شاعر تو میں بڑا ہوں۔ لاریب!“

فقرے بازی سے قطعِ نظر اگر سنجیدگی سے پوچھا گیا تو میں بلا خوفِ تردید کہہ دوں گا کہ اس شخص نے لکھے ہوئے تازہ کار لفظ کے سوا کسی سے وفا نہیں کی۔ شاعری کے حوالے کے سوا اپنے لےے کسی اورحوالے کو دستارِفضیلت نہیں جانا۔ اردو نظم کی ڈرافٹنگ کرتے ہوئے اس نے نے ہر پامال روش کو چھوڑا، ایک نئی راہ نکالنے کی سعی کرتا رہا۔ ازکارِ رفتہ اور عامیانہ لفظوں (کلیشے) سے اس نے اس طرح گریز کیا جیسے مومن لحمِ خنزیر سے گریز کرتا ہے۔ اپنے لےے اس نے بس ایک مسند چاہی…. جائنٹ سیکریٹری، صدر، مہمان خصوصی، کمپیوٹر منیجر، شوہر، دوکاروں کا مالک یا خان بہادر کا پوتا، ان سب افتخاروں سے گزر کر ساری زندگی وہ اس ایک مسند کا ہوس مسند رہا جو شاعر کی مسند ہے۔

اور اس نے تو حد ہی کردی۔ ظالم نے اپنے دل کی امنگ میں بنارس کے آسمان شکوہ جولا ہے کبیر کی چٹائی پر ان کے برابر بیٹھنا چاہا…. ایسا یزداں شکار حوصلہ لے کر آیا ہے یہ حلال زادہ!

اپنے کسی انٹرویو میں اس نے کہا کہ وہ مرنے کے پانچ برس بعد تک زندہ رہے گا!

بکواس کرتا ہے!

ساقی فاروقی مرنے کے پچاس برس بعد تک (ہوپ فلی) پڑھا جائے گا۔ اور یہ مدت اس کم سواد زمانے میں کسی بھی اردو شاعر کے لےے انفینٹی ہے۔

Tanz-o-Mazah-Nigaari

Articles

طنز و مزاح نگاری

شمس الرحمن فاروقی

مزاح نگار کو ہمارے یہاں عام طور پر درجہ ¿ دوم کا فن کار اور مزاح نگاری کو درجہ ¿ دوم کی چیز سمجھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ہماری زبان یا ہمارے ملک میں مزاح کی صلاحیت نہیں ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اردو زبان اور اس کے بولنے والوں میں مزاح کی صلاحیت عام جدید ہندوستانی زبانوں اور اس کے بولنے والوں سے کچھ زیادہ ہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری زبان جن عناصر سے مرکب ہے، یعنی سنسکرت اور فارسی ، دونوں میں اعلیٰ مزاح کی روایت بہت قدیم اور بہت وسیع رہی ہے۔دنیا کی تمام ترقی یافتہ زبانوں کی طرح سنسکرت ، فارسی اور پھر اردو میں بڑے ادیبوں نے مزاح کو نام نہاد سنجیدگی سے الگ کوئی چیز نہ سمجھا۔ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے یہ خیال کیا کہ مزاحیہ اور طنزیہ تحریریں صرف ہلکی پھلکی تحریریں ہوتی ہیں۔ ان میں کوئی گہرائی یا وزن نہیں ہوتا یا اگر ہوتا بھی ہے تو اس درجہ نہیں جس درجہ کسی سنجیدہ تحریر میں ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ انگریزی تعلیم کے بعض غلط نتائج نکلے، کیوں کہ زیادہ تر لوگ انگریزی یا مغربی ادب سے پوری طرح واقف نہیں تھے ۔ان کا مبلغ علم سنی سنائی باتوں یا ادھر ادھر کی باتوں تک محدود تھا۔ پھر انگریزی تنقید کے بعض اہم نمائندوں کی ایک آدھ تحریرپر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کیا گیا۔ مثلاً آرنلڈ نے سو برس پہلے لکھا ہے کہ ڈرائڈن اور پوپ انگرےزی شاعری کے نہےں بلکہ انگرےزی نثر کے اعلا نمونے ہےں۔پھر کےا تھا۔لوگ فوراً اےما ن لے آئے کہ جب آرنلڈ جےسا نقاد ڈرائڈن اور پوپ جےسے بڑے طنز و مزاج نگار شعراءکو شاعروں کی فہرست سے ہی خارج کر رہا ہے تو اردو کے چھٹ بھےّوں کی کےا اوقات ہے؟لوگ ےہ بھول گئے کہ آرنلڈ کا قول غلط بھی ہوسکتا ہے۔لوگ ےہ بھی بھول گئے کہ آرنلڈ کی اس رائے کو اس زمانے مےں بہت سے لوگوں نے قبول نہےں کےا اور اس کے پچےس ےا تےس برس بعد ٹیاےس اےلےٹ نے ان شاعرو ںکی تعرےف کی بلکہ بڑی شاعری کی اےک صفت ےہ بھی بتائی کہ اس کو پڑھ کر پوری طرح نہےں کھلتاکہ شاعرسنجےدہ ہے ےا مذاق کر رہا ہے ۔غالباور مےرکے ےہاں ےہ صفت واضح ہے لےکن ہم لوگوں نے ان کے ےہاں بھی اےسے شعروں کو نظر انداز کردےا بلکہ اکثر ان پر شرمندہ بھی ہوئے کہ صاحب ےہ پرانے زمانے کے نےم مہذب لوگ تھے،ان کی عمر کا لحاظ کرکے انھےں معاف کر دےجئے۔
لےکن سارا قصور انگرےزی تعلےم کا نہےں ہے کےونکہ اسی انگرےزی تعلےم کے دور کے زمانے مےں ہمارے ےہاں اکبر الہ آبادی جےسا عظےم طنز و مزاح نگار پےدا ہوا۔اسی زمانے مےں اقبال تک نے ظرےفانہ شعر کہے اور ان لوگوں فوراً بعد ہمارے ےہاں رشےد احمد صدےقی اور پطرس بخاری نے ہمارے ادب کو مالا مال کےا ۔اسی زمانے میں ظرےف لکھنوی بھی تھے اور خواجہ حسن نظامی بھی۔ظرےفانہ ادب اور ادےب کی تفصےل قدر ےعنی DEVALUATIONکی کچھ ذمہ داری ہمارے ظرےفانہ ادےبوں پر بھی ہے،جنھوں نے بھونڈے پن کو ظرافت اور کھردرے جھنجھلائے ہوئے اندازِ بےان کو طنز نگاری سمجھا۔طنزےہ مزاحےہ ادےب کی پہلی صفت ےہ ہوتی ہے کہ وہ خود کو دنےا والوں اور رسم و رواج سے بندھی ہوئی ا ن کی ذہنےت سے برتر اور الگ سمجھتا ہے ےعنی طنز ومزاح قائم اسی وقت ہوتے ہےں ۔جب ہم طنز نگار ےا مزاح نگار کی ذہنی برتری ےا اخلاقی برتری کو قبول کرےں۔طنز و مزاح نگار اگر دنےا اور اہلِ دنےا کو حقےر ےا بے وقوف ےا نا سمجھ نا سمجھے تو اس کی تحرےر کا کوئی جواز نہےں رہ جاتا۔لےکن ذہنی اور اخلاقی برتری کا ےہ روےّہ لطےفہ بازی،جملہ بازی،دانت پےس کر کوسنے ،گلا پھاڑ کر چلّانے سے نہےں قائم ہوتا۔ہمارے زمانے کے ظرےفانہ ادیبوں نے خود کو مسخراےا جھگڑا لو بنا کر پےش کرنا پسند کےا۔ذہنی اور اخلاقی برتری نصےب نہےں تھی،ان مےں سے اکثر مےں وہ MALICEےا کنےہ توزی بھی نہ تھی جس نے سود اسے شاہ ولی اللہ جےسے محترم اور مقدس اور مفکر بزرگ اور مرزا مظہر جانِ جاناں جےسے مرنجاں مرنج اور فرشتہ صفت صوفی کی ہجوئےں لکھوائےں ۔لہٰذ انھوں نے خود کو بھانڈ ےا محفل کی وقت گزاری کو آسان کرنے کے والے لطےفہ گوےا فقرہ باز ےا بات بات پر گالےاں سنانے والے سٹھےائے ہوئے بڈھے کے روپ مےں پےش کرنے مےں عافےت سمجھی ہمارے زمانے کے اکثر طنز و مزاح نگار اپنے لےے”مےں“کے بجائے ”ہم “کا استعمال کرتے ہےں۔کےونکہ ”ہم“مےں اےک طرح کی گم نامےت ANONYMITYاےک طرح کی مسکےنی اور عاجزی ہے۔ےہ وہ ”ہم“نہےں ہے جو غزل کا شاعر استعمال کرتا ہے۔ہمارے اکثر طنزےہ مزحےہ مضامےن مےں ”ہم“اےک سادہ لوح شخص کی صورت مےں نمودار ہوتا ہے ۔ یہ سادہ لوح شخص بیوی سے ڈرتا ہے، دوست اس کی شرافت اور سیدھے پن کا فائدہ اٹھا تے ہیں۔ دفتر یا کاروبار میں اسے ترقی نہیں ملتی ۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ وہ موقع بے موقع بھونڈے یا سپاٹ لطیفوں سے اپنی باتوں کو قابلِ برداشت بناتا ہے۔ مرزا مظہر جانِ جاناں اور میر کے بارے میں سودا کے اشعار ، خواجہ سرا کی ہجو میں میرکے اشعار ، ظہور اللہ نواکی ہجو میں جرا ¿ت کا مخمس ، انگریزی تہذیب کے رنگ میں ڈوبے ہوئے ہندوستانی نوجوانوں کے بارے میں اکبر کی نظمیں پڑھ کر جس شخصیت کے خد وخال سامنے آتے ہیں اس کو آپ ناپسندیدہ کہہ سکتے ہیں ،اس سے دوستی کرنا شاید آپ پسند نہ کریں ، لیکن آپ اسے گھر گھسنا ، نکھٹو ، زن مرید ، دوستوں اور ساتھیوں کے فقروں کا ہدف نہیں کہہ سکتے ۔ نہ ہی اسے آپ کٹ کھنا ، چڑچڑے بوڑھے کی طرح بڑبڑاتا ہوا کوئی مجہول الحال لفظوں کا بھاڑ جھونکنے والا کہہ سکتے ہیں۔ آج کل ہمارے زیادہ تر مزاح و طنز نگار جس شخصیت اور ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ انھیں دو خانوں میں سے ایک میں فٹ ہوسکتی ہے۔
مزاح میں گہرائی طنز کے بغیر نہیں آسکتی اور طنز کی پہلی شرط غصّہ نہیں بلکہ فکر ہے۔ یہ سمجھنا کہ طنز نگار کا میلان مفکرانہ نہیں ہوتا۔ طنز نگاری اور کالم نگاری کو خلط ملط کرنا ہے۔ مفکرانہ میلان سے میری مراد یہ نہیں کہ طنز نگار کسی فلسفے کی تلقین کرتا ہے۔ یا وہ افلاطون یا ارسطو کی کتابیں پڑھ کر ان کے خیالات کو بیان کرتا ہے۔ مفکرانہ میلان سے مراد یہ ہے کہ طنز نگار خود کو دنیا اور اہلِ دنیا کی کمزوریوں اور مجبوریوں سے اوپر سمجھتا ہے ۔لیکن وہ ان کمزوریوں اور مجبوریوں سے واقف ہوتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ خود بھی ان برائیوں کا شکار ہوسکتا ہے۔ اس میں کھلنڈراپن نہیں ہوتا لیکن ایک طرح کی IRREVERENCEاس میں ضرورہوتی ہے جیسا کہ S. J. PERELMANنے کہا ہے ۔” لوگوں کے کولھوں میں کبھی کبھی سوئی چبھوتے رہنا چاہیے ۔“ لیکن یہ IRREVERENCEسرکس کے مسخرے والی حرکت نہیں ہوتی جو ہیروئن کو چپت لگا کر خود چاروں خانے چت گرجاتا ہے۔ ہمارے زمانے کے اکثر ظریفانہ ادیبوں نے خود کو میر کے شیخ کے مصداق بنالیا ہے
شہرہ رکھے ہے تیری خیریت جہاں میں شیخ مجلس ہو یا کہ دشت اچھل کود ہر جگہ

Islam, Science aur Musalmaan

Articles

اسلام ، سائنس اور مسلمان

شمس الرحمن فاروقی

مسلمانوں میں سائنس کے زوال کا ذمہ دار عموماً امام غزالی کی تعلیمات کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ امام غزالی کی تعلیمات کو بہت سادہ لفظوں میں یوں بیان کیا جاسکتاہے:

فلسفیانہ حقائق اور الٰہیاتی حقائق کے مابین تطابق نہیں ہوسکتا ، اور جہاں فلسفیانہ حقائق اور الٰہیاتی حقائق کے درمیان تصادم یا تضاد نظر آئے ، وہاں فلسفیانہ حقائق کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ اللہ نے انسان کو عقل دی ہے ، اگر وہ اس کا صحیح استعمال کرے تو اس پر وہی الہٰی اور پیام رسالت پناہی کی سچائی کھل جائے گی اور وہ روحانی بلندی یعنی حقانی حاصل کرلے گا ، کہ یہی مقتضاے تخلیق آدم ہے۔ پھر کائنات بھی اس کے قدموں میں ہوگی۔
امام غزالی کا جواب ان کے کوئی دوسو برس بعد ابن رشد نے تفصیل سے لکھا اور اپنی حد تک اس نے ثابت کردیا کہ فلسفے کی راہ گمراہی کی راہ نہیں ، بلکہ علم و حقیقت کی راہ ہے۔ ابن رشد نے کہا کہ الٰہیاتی حقائق اور دانشورانہ ، فلسفیانہ (یعنی سائنسی) حقائق میں کوئی تضاد نہیں ہے، بلکہ وہ حق کے دو مختلف مدارج کو پیش کرتے ہیں۔ ایک کاسچ ہونے سے دوسرے کا باطل ہونا لازم نہیں آتا۔دو الگ الگ حقیقتیں ہیں، اور دونوں میں بقاے باہمی ممکن ہے۔ قرآن بیک وقت غیر مخلوق اور اللہ کا براہ راست کلام بھی ہے ، اور انسانوں کی دنیا میں ایک صحیفہ بھی ہے جس کا مطالعہ اسی طرح ممکن ہے جس طرح کسی بھی متن کا مطالعہ ہم کرتے ہیں۔ ظاہری علما کا کہنا تھا کہ قرآن کے اندر بھی قرآن ہے ، یعنی قرآن کے اندر ایک باطنی معنی بھی ہیں۔ ابن رشد کے فلسفے کے مطابق ظاہریوں اور باطنیوں میں اختلاف سے قرآن کے کلام اللہ ہونے میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ابن رشد کا حل تھا تو بہت دلکش ، لیکن اسے مقبولیت نہ حاصل ہوئی۔ جدید سائنسی فکر کی روشنی میں دیکھیں تو ابن رشد کے استدلال میں ایک بڑا نقص بھی تھا، کہ اس کے خیال میں کچھ حقائق (سائنسی حقائق) ایسے تھے جن کا وجود معروضی طور پر ثابت تھا، یعنی کچھ حقائق کا وجود کسی مشاہدہ پر مبنی نہیں تھا، اورنہ ان کی نوعیت پر کسی قسم کا شک ہوسکتا تھا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ حقائق خارجی کائنات میں اس طرح موجود ہیں کہ وہ بس ہیں (They are out there) ، انھیں کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، عقل ان کا وجود ثابت کرسکتی ہے۔ لیکن ابن رشد کے برخلاف ، جدید سائنسی فکر کو سائنس کے بارے میں ایسی کوئی غلط فہمی نہیں۔ جدید سائنس جانتی ہے کہ جتنے بھی ”حقائق“ ہیں ، ان کا ”حق “ یا ”حقیقت“ ہونا کسی نہ کسی معنی میں اضافی ہے۔ اور بہت سی اشیا کے بیان میں ہمیں قطعیت نہیں حاصل ہوسکتی۔ لہٰذا جدید سائنسی فکر کی روسے ابن رشد کا حل ادھورا اور غیر تشفی بخش ہے۔
آج کے زمانے میں بعض مسلمانوں کی فکر میں یہ رجحان نظر آتا ہے کہ اللہ کی کتاب میں سب کچھ صحیح لکھا ہے، اور اس کی صحت کو سائنس کے ذریعہ ثابت کرسکتے ہیںچنانچہ ہم آئے دن ایسی تحریریں دیکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن کو سائنس کی روشنی میں ثابت کرنے کے معنی ہیں قرآن کو سائنس کا محکوم قرار دینا۔ اصل صورت حال تو یہ ہونی چاہیے کہ سائنس اور قرآن میں کوئی تضاد ہوتو سائنس کو غلط اور قرآن کو درست اور سائنس کو قرآن کا محکوم ٹھہرایا جائے۔ سائنس کے سہارے قرآن کو ”صحیح “ ثابت کرنے کی کوشش کے بارے میں مولانا اشرف علی تھانوی نے بہت پہلے بتادیا تھا کہ ایسی کوششیں غلط اور گمراہ کن ہیں۔ مولانا نے لکھا ہے کہ قرآن اٹل ہے ، اور سائنس بدلتی رہتی ہے۔ لہٰذا آج ہم کسی قرآنی آیت کو سائنس کے کسی نظریے کی رو سے صحیح ثابت کریں، اور سائنس کل بدل جائے ، اور سائنس کے جس نظریے کی بنیاد پر آپ نے قرآن کی سچائی ثابت کی تھی ، وہ نظریہ خود ہی باطل ٹھہر ے ، تو پھر آپ کا استدلال کہاں گیا؟ جس سائنسی نظریے کے اعتبار سے آپ نے قرآن کو سچا ٹھہرایا تھا ، وہ نظریہ ہی غلط ثابت ہوا ، تو پھر نعوذ باللہ قرآن بھی غلط ٹھہرا۔ وہ شاخ ہی نہ رہی جس پر آشیانہ تھا۔ مولانا نے کہا کہ سائنس تو دم بدم بدلتی رہتی ہے ، تو پھر آپ کہاں تک اس کی روشنی میں قرآن کی تاویلیں بدلتے رہیں گے؟ سائنس کو اس کے حال پر چھوڑیئے اور قرآن کو اس کا پابند نہ بنائے۔ سائنس کی جس حقیقت کو آج کے مغربی انسان نے بہت دکھ اٹھا کر حاصل کیا ہے ، وہ حقیقت ایک اسلامی مفکر کے سامنے بہت پہلے منکشف ہوچکی تھی۔

اوپر میں نے کہا ہے کہ ابن رشد نے سائنس اور عقیدہ دونوں کو سینے سے لگائے رکھنے کی جو کوشش کی تھی اسے مسلمانوں میں قبولیت نہ حاصل ہوئی۔ اس لیے عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں کو خدائی عقیدہ اور لا خدا سائنس میں سے ایک چیز انتخاب کرنی تھی۔ انھوں نے امام غزالی کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے خدائی عقیدے کو قبول کیا اور سائنس کو لا خدا سمجھ کر مسترد کردیا۔ لہٰذا بارہویں /تیرہویں صدی میں مسلمانوں میں سائنس کا زوال شروع ہوا ، اور سولہویں/ سترہویں صدی میں یہ انحطاط مکمل ہوگیا۔ لیکن کیا یہ بات پوری طرح صحیح ہے کہ مسلمانوں میں سائنس کے زوال کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے عقیدے اور مذہب کو سائنس پر تفوق دیا؟

قبل جدید دنیا میں تین بڑی تہذیبیں تھیں ، اور یہ تینوں ہی تہذیبیں سائنس ، فلسفہ اور عقلی کارگذاریوں میں بہت پیش پیش تھیں۔ ایک تو چینی (جس میں جاپانی اور کوریائی کو شامل کرکے ”مشرق بعید“ کی تہذیب کہاجاتا ہے) ۔ پھر ہندو ، جسے عمومی طور پر ”ہندوستانی“ کہاجاتا ہے، اور پھر سب سے آخر میں اسلامی ، جس کے تحرک اور نامیاتی قوت کا سرچشمہ عرب تھا لیکن جس کی تعمیر میں کئی ملکوں اور روایتوں نے حصہ لیا، اور جس پر یونان و مصر نے بھی اثر ڈالا۔ آج کی مغربی سائنس و حکمت جن بنیادوں پر استوار ہے وہ مشرق بعید اور اسلامی تہذیبوں کی فراہم و تعمیر کردہ ہیں۔ ہندوستانی تہذیب کی بھی بہت سی سائنسیں ،خاص کر طب و ریاضی ، مسلمانوں کے ذریعہ مغرب میں پہنچیں اور انھوں نے بھی وہاں کی سائنس اور علوم عقلیہ کے فروغ میں اپنا کردار نبھایا۔ مسلمانوں نے جس طرح یونان کے علوم کو حاصل کیا، انھیں محفوظ رکھا اور ان پر ترقیاں کیں اور نئے علوم ایجاد کئے ، اسی طرح ہندو ریاضی ، طب ، اور فلکیات کوبھی مسلمانوں نے حاصل اور عام کیا۔ اب اس بات کو کٹر مغرب پرست بھی تسلیم کرتا ہے کہ مشرق بعید اور اسلام کی تہذیبوں نے مغرب کو ترقی کی ساری راہیں دکھائیں، اور نظری و عملی فکر کی وہ بنیادیں فراہم کیں جن پر مغرب اپنی عمارت قائم کرسکا۔

یہ خیال بھی غلط ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد نے ہندو علوم کو نقصان پہنچایا۔ تاریخ تو بتاتی ہے کہ مسلمانوں کی آمد نے انھیں اور بھی استحکام بخشا۔ سنسکرت شعریات اور ہندو فلسفہ کے بہت سے عظیم کارنامے مسلمانوں کے ورود ہند کے بعد وجود میں آئے۔ ہندو فلسفہ اور ہندوستانی سائنس(یعنی سائنس سے متعلق وہ کارگذاریاں اور دریافتیں جو بزبان سنسکرت بیان ہوتی تھیں)ان کو پھلنے پھولنے کے جو مواقع تھے وہ مغلوں کے انحطاط کے بعد مفقود نہیں ہوگئے۔ ہندو فلسفہ ¿ شعر میں آخری بڑا کارنامہ عہد شاہجہاں و اورنگ زیب کے پنڈت راج جگن ناتھ کی کتاب ”راس گنگا دھر“ہے ، اور ہندو سائنس کا آخری بڑا کارنامہ عہد اور نگ زیب و محمد شاہ کی وہ رصد گاہیں جو سوائی راجہ جے سنگھ نے دہلی اور جے پور میں قائم کیں اور جنھیں آج ” جنتر منتر“ کے حقارت بھرے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

جنتر منتر کا ذکر آیا ہے تو اس سے متعلق ایک دلچسپ بات ابھی کچھ دن ہوئے سامنے آئی ہے اور جس سے میرے قول کو مزید استحکام پہنچتا ہے کہ ہندوستانی سائنس اور اسلامی سائنس ہمارے ملک میں لازم و ملزوم تھیں، اور ان کا عروج و زوال ساتھ ساتھ ہوا۔ نصیر الدین طوسی نے ۱۶۲۱ میں اپنی کتاب ”تذکرہ فی علم الہی ¿ت“ تصنیف کی۔ پھر اس نے ۴۷۲۱ میں صرف ”تذکرہ“ کے نام سے اس کا ایک نیا اور اضافہ شدہ روپ اپنے شاگردوں کی اعانت سے شائع کیا۔ طوسی نے اس کتاب میں اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ زمین اپنے محور پر سورج کے گرد گھومتی ہے۔ طوسی ، اور اس کے ایک شارح ابن الشاطر دمشقی کے خیالات سے کوپرنکس (Copernics)نے استفادہ کیا، لیکن اس نے ان پر ترقی کرکے یہ بھی کہا کہ زمین نظام شمسی کا حصہ ہے اور اس نظام کا مرکز سورج ہے۔ نظام شمسی کے تمام سیارے سورج کے گرد گھومتے ہیں۔ طوسی کی ایک شرح عبدالعلی بن محمد بن حسین البرجَندی (al-Birjandi) نے ۰۲۵۱ کے آس پاس لکھی۔ اس شرح میں البرجندی نے طوسی کے متبعین ، خاص کر قطب اللہ شیرازی کے خیالات سے بھی بحث کی۔

طوسی کی کتاب کے گیارہویں باب میں بعض ایسے مسائل پیش کیے گئے تھے جنھیں قطب الدین شیرازی ، اور پھر کوپرنکس نے استعمال کیا۔ سوائی راجہ جے سنگھ نے ۹۲۷۱ میں طوسی کے ”تذکرہ“ کا یہی گیارہواں باب ، اور اس پر البرجندی کی شرح کا سنسکرت میں ترجمہ کرایا۔ سنسکرت مترجم نین سکھ اپادھیائے کو عربی نہیں آتی تھی، لہٰذا ایک مسلمان عالم محمد عابد نے البرجندی کے متن کا لفظ بہ لفظ ترجمہ ”ہندی “(یعنی اردو) میں پنڈت نین سکھ کو سمجھایا اور پنڈت نین سکھ نے اسے معیاری سنسکرت میں منتقل کیا۔ عربی اصطلاحات کے معنی سمجھ کر نین سکھ نے ان کے سنسکرت معنی لکھے ، اور جہاں سنسکرت متبادل نہیں تھے ، وہاں انھوں نے سنسکرت متبادل وضع کئے، یا عربی اصطلاحات کو ناگری رسم الخط میں لکھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سوائی راجہ جے سنگھ نے البرجندی کے گیارہویں باب ہی کو ترجمے کے لیے منتخب کیا۔ انھیں کوپر نکس کے بارے میں کچھ معلوم نہ رہا ہوگا، اور نہ وہ یہ یہی جانتے رہے ہوں گے کہ البرجندی کے خاص اسی باب کے تصورات و اشکال نے کوپر نکس کو متاثر کیاتھا۔ اگر مغلوں کے زوال کے ساتھ ہندوستانی + اسلامی سائنس کا زوال ہندوستان میں نہ ہوگیا ہوتا تو عین ممکن ہے کہ نین سکھ کے ترجمے کا کوئی طالب علم طوسی ، قطب الدین شیرازی ، البرجندی ، نین سکھ ،اور کوپرنکس کے درمیان ربط ڈھونڈلیتا اور ہماری سائنس میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوجاتا۔ نین سکھ کا سنسکرت اور البرجندی کا عربی متن اب انگریزی میں ترجمہ ہوکر آسانی سے دستیاب ہیں۔ اس معاملے کی تفصیل جامعہ ¿ ہمدرد کے رسالے Studies in History of Science and Medicine(مدیر الطاف اعظمی) کے شمارہ نمبر ۲، بابت جولائی – دسمبر ، ۲۰۰۲ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ بات قابل لحاظ ہے علوم عقلیہ کی روایت اوائل انیسویں صدی تک دہلی اور اودھ میں ایک حد تک قائم رہی۔ اودھ میں خان علامہ تفضل حسین خان نے لاطینی پڑھی اور نیوٹن کی Principiaکا ترجمہ فارسی میں کیا۔ گورکھپور کے ملا عبدالرحیم نے بھی لاطینی اور انگریزی پڑھی اور اردو فارسی میں علمی کارنامے انجام دیئے۔ لیکن یہ ٹمٹماتے ہوئے چراغ کا آخری سنبھالا تھا۔ افسوس کہ اس وقت تک ہماری آنکھیں انگریزی لالٹینوں سے اس درجہ خیرہ ہوچکی تھیں کہ ہم نے اس آخری سنبھالے کی طرف دیکھا بھی نہیں۔

یہ تاریخ کا عجیب واقعہ ہے کہ مشرق بعید اور اسلام کی تہذیبوں میں سائنس اور علوم عقلیہ کا زوال کم و بیش ایک ہی زمانے میں ، یعنی سولہویں /سترہویں صدی سے شروع ہوا۔ ہندوﺅں کا زوال تو مغل تہذیب کے زوال سے وابستہ ہے، کیوں کہ مغل دور میں ہندو فلسفہ و فکر کو پھولنے پھلنے کے پورے مواقع میسر تھے۔ لہٰذا معما صرف یہ نہیں ہے کہ مشرق بعید میں سائنس کا زوال کیوںہوا؟ وہاں تو مذہب اور سائنس میں کوئی تصادم نہ تھا، کیوں کہ ان کا مذہب (بدھ مذہب اور اس کی مختلف شکلیں) خدا کے تصور سے بیگانہ ہے، لہٰذا وہاں فلسفیانہ اور سائنسی تفتیش میں خدا کو منہا کرنے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ اور تیسرا معما یہ ہے کہ ان دونوں تہذیبوں میں علوم عقلیہ کا زوال کم و بیش ایک ہی وقت میں کیوں شروع ہوا؟

اس کا آسان جواب تو یہ ہوسکتا ہے کہ مغرب کی برتری کا آغاز ہوا تو مشرق کی بالا دستی کا بھی اختتام لازمی تھا، یعنی مغرب کی بلندی اور مشرق کی پستی ہم معنی ہیں۔ یا یوں کہیں کہ مغرب کے عروج نے مشرق کا زوال پیدا کیا۔ لیکن یہ جواب غیر منطقی ہے۔ تاریخ یا فلسفہ ، یا سائنس کا ایسا کوئی اصول نہیں جس کی رو سے ایک کے زوال اور دوسرے کے عروض میں لازم و ملزوم کا رشتہ ہو۔ تاریخ تو ہمیں یہ بتاتی ہے کہ زمانہ ¿ قدیم میں کئی تہذیبیں ایک ساتھ پھل پھول رہی تھیں۔ سب سے نمایاں مثال تین چار سو برس قبل مسیح کے ہندوستان ، یونان اور چین ہیں کہ سب اپنے اپنے طور پر بیک وقت عروج پر تھے۔ اگر یہ کہاجائے کہ مشرق کا زوال اس وجہ سے ہوا کہ مغرب اس پر غالب آگیا ، تو اس میں کئی غلطیاں ہیں۔ اول تو یہ کہ مشرق بعید کی تہذیبوں پر مغرب کا غلبہ انیسویں اور بیسویں صدی میں ہوا ، اور علم و دانش کا زوال ، یا زوال نہیں تو ٹھہراﺅ اور جمود ، یہاں سولہویں صدی میں شروع ہوگیا تھا۔ یعنی سولہویں صدی کے بعد چین میں نئے سائنسی اور علمی معاملات کو فروغ نہ ہوسکا۔ دوسری بات یہ کہ مشرق وسطیٰ اور ہندوستان اور افریقہ پر مغرب کا غلبہ ہوا ہی کیوں؟ ایسا تو نہیں ہے غلبہ پہلے ہو اور زوال بعد میں ؟ حقیقت یہی ہے کہ ان اقوام کا زوال ان پر مغرب کے غلبے کے باعث نہیں شروع ہوا۔ ان کے زوال کے باعث ان پر مغرب کا غلبہ ہوسکا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ مغرب کی بالا دستی قائم ہوجانے کے بعد ان تمام خطوں کے اصل اور روایتی علوم و فنون میں مزید زوال پیدا ہوا ، حتیٰ کہ بعض چیزیں ( خاص کر روایتی صنعت ، حرفت ، اور ٹکنالوجی) تو بالکل ناپید ہی ہوگئیں۔

مسلمانوں میں سائنس کے زوال پر مشرقی حلقوں کے باہر شاید زیادہ غور نہیں کیا گیا، لیکن مشرق بعید کے معاملے پر مغرب میں مشہور ماہر سماجیات ماکس ویبر(Max Weber)، اور اس کے بعد کئی مفکرین نے غور کیا ، لیکن تشفی بخش جواب کسی سے نہ بن پڑا۔ مثلاً ویبر نے کہا کہ سولہویں صدی سے چین میں قدامت پرست نوکر شاہی (Conservative Bureaucracy) کا حکم چلنے لگا۔ ان لوگوں کا طریقہ ”عملی عقلیت پسندی“ کا تھا۔ اور ان کے زیر اثر ملک میں ”عقلیت پرست مہم جوئی“(Rationalist Ambition)کا خاتمہ ہوگیا، پہلے سے قائم شدہ چیزوں پر قناعت کرلی گئی۔ ظاہر ہے کہ اس جواب میں سب سے بڑی کمی ہے کہ اس نے زوال کے اسباب بیان کرنے میں استدلال کو ایک قدم پیچھے دھکیل دیاہے، اور بس ۔ یعنی زوال اس وجہ سے ہوا کہ نوکر شاہی قدامت پرست اور طاقتور تھی۔ لیکن یہی نوکر شاہی پہلے تو روشن خیال اور ترقی پذیری کی ضامن تھی۔ پھر اسے کیا ہوگیا جو اس نے قدامت پرستی کا جھنڈا اٹھالیا؟ ماکس ویبر کے یہاں اس سوال کا جواب نہیں ملتا۔ بعض دوسرے مفکرین کا کہنا ہے کہ چینیوں نے ”لفظ “ (Word)کی جگہ ”طریق“ (Way) کو اختیار کیا۔ اگر وہ ”لفظ“ کو اختیار کرتے تو اشیا کے پیچھے جو حقائق ہیں ، وہاں تک پہنچنے کی کوشش کرتے۔ لیکن انھوں نے ”طریق“ یعنی عملی راہ کو اختیار کیا۔ یعنی اس بات کی فکر نہ تھی کہ ادراکات کی تہ میں جو حقائق ہیں انھیں دریافت کیاجائے۔ ان کی توجہ اس بات پر رہی کہ ان چیزوں کو حاصل اور اختیار کیاجائے جن سے عملی زندگی کوپرامن طریقے سے گذارا جاسکتا ہے۔

ظاہر ہے کہ اس جواب میں ، اور ویبر کے جواب میں کوئی خاص فرق نہیں، اور دونوں ہی جوابات میں یہ کمزوری ہے کہ استدلال ایک درجہ پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، اسے اصل آغاز تک نہیں پہنچایا گیا۔ اگر سولہویں صدی میں اہل چین نے ”لفظ“ کو ترک کیا اور ”طریق“ کو اختیار کیا ، تو سولہویں ہی صدی میں ایسا کیوں ہوا؟ اور ”لفظ“ اور ”طریق“ کی تفریق تو چینی فکر میں کم و بیش روز اول سے تھی۔ پھر اس کے ”خراب “ نتائج سولہویں صدی ہی میں کیوں ظاہر ہوئے؟ ابن خلدون نے قوموں کے عروج و زوال کا جو فلسفہ بیان کیا تھا ، اس کا بنیادی نکتہ کم و بیش یہی تھا کہ قبائلی سماج جب شہری سماج میں بدلتا ہے تو وہ اپنے استحکام اور توسیع کی راہیں ڈھونڈتاہے، پھر جب اسے مخالفوں ، مبارزطلبوں اور رقیبوں کی طرف سے یک گونہ اطمینان ہوجاتا ہے تو وہ اندورونی امن و سلامتی اور معاشرتی عیش و عشرت کی راہ اختیار کرلیتاہے، اور وہیں سے اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے۔ لیکن ابن خلدون کا یہ تہذیبی چرخ(Cultural Cycle) کسی معاشرے میں سائنس اور تعقل کے انحطاط کے لیے الگ سے کوئی وجہ نہیں بیان کرتا۔ اور چین کی تہذیب کو اپنے قبائلی عہد سے نکلے ہوئے کوئی تین ہزار برس ہوچکے تھے جب اس کا زوال شروع ہوا۔

ظاہر ہے مشرق بعید کی تہذیبوں کے عروج و زوال کا مطالعہ مسلمانوں کے لیے دلچسپ ہے اور شاید سبق آموز بھی ، لیکن مسلمانوں میں سائنس کے زوال کی وجہیں کہیں اور ہیں، اور ہمیں ضرور ہے کہ ہم انھیں تلاش کریں اور سمجھیں۔ فی الحال میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ صرف مذہب سے شغف ، اور فلسفہ (یعنی علوم عقلی اور سائنس) کا تفحص کرکے لا خدا ہوجانے کا خوف اس زوال کی توجیہ کرنے کے لیے کافی نہیں۔
دوسری بات جسے کہنا میں ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں سائنس کا زوال تو ہوا ہی ، لیکن ابن رشد کے بعد ہمارے یہاں کسی فلسفہ ¿ سائنس کا بھی ارتقا نہ ہوا۔ ملا صدرا نے فلسفے کو مابعد الطبیعیات سے آگے لے جاکر روحانیات ، یا ایک طرح کی اشراقیت سے ملا دیا۔ اس طرح انھوں نے ایک مسئلہ تو حل کیا، کہ عقل اور کشف ایک منزل پر ایک ہوجاتے ہیں۔ لیکن انھوں نے دوسرا مسئلہ حل نہیں کیا، بلکہ اسے اور پیچیدہ کردیا۔ عملی زندگی میں تعقل کا کیا مقام ہے؟ فلسفے کے حقائق کی نوعیت کیا ہے؟ ان حقائق سے مسائل کا استنباط کرکے ہم عملی فائدے حاصل کرسکتے ہیں، لیکن کیا ان سے ہمیں کائنات کے بارے میں کچھ مستحکم علم حاصل ہوسکتاہے؟ خود علم کیا چیز ہے؟ ملا صدرا نے ان سوالوں کو اٹھایا نہیں ۔ لہٰذا ہم لوگ یہ مسئلہ بھی حل نہ کرسکے کہ علوم عقلی یعنی سائنس سے جو علمی نکات ہمیں مستفادہ ہوتے ہیں ، کیا ان کی سچائی مطلق ہے، اور کیا یہ تمام کائناتوں کے لیے برابر کی سچائی ہے؟ یا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ہمارے نکات علمیہ کی حیثیت صرف نظری اور موضوعی ہو؟ یا مخلتف کائناتوں سچائیاں (یعنی سائنس کے قوانین) ہماری کائنات سے مختلف ہوں؟

مغربی سائنس سے ہم لوگوں کا مفصل تعارف انیسویں صدی میں ہوا۔ یہ زمانہ مغربی سائنس کے تبختر (Hubris) کا زمانہ تھا۔ سائنس داں یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم اٹل سچائیوں کو دریافت کررہے ہیں اور یہ سچائیاں ہر زمان و ہرمکان میں صحیح ہیں اور سائنسی مشاہد(Observation) اپنی جگہ پر آزاد حقیقت ہے، وہ مشاہد یعنی (Observer) کی ذہنی یا روحانی یا جسمانی صورت حال سے متاثر نہیں ہوتا۔ لہٰذا قرار واقعی مشاہدے موجود ہوںتو ان سے حقیقت کا استنباط ہوسکتا ہے، اور اس استنباط کی بنا پر پیشن گوئیاں کی جاسکتی ہیں۔ اور ان پیشن گوئیوں کو تجربے (Experiment) کے عمل سے گذار کر نظری حکمت (Theory) کو ثابت کیا جاسکتا ہے۔ اس زمانے میں یہ تصور بھی عام تھا کہ زبان کسی نہ کسی سطح پر حقیقت کا بیان کرسکتی ہے۔ یعنی انیسویں صدی کی سائنس تیقن اور خود اعتمادی اور عقل کی قوت پر مطمئن ہونے اور مطمئن رہنے کی سائنس تھی۔ عقل کے بارے میں خیال تھا کہ یہ عقیدے سے برتر ہے ، اور مشاہدے کے بارے میں خیال تھا کہ یہ کشف سے بہتر ہے۔ اور زبان کے بارے میں خیال تھا کہ یہ ریاضی کی سطح پر ، یا ریاضیاتی انداز میں معروضی طور پر حقائق کا بیان کرسکتی ہے۔

سائنس کا یہ فلسفہ آج بڑی حد تک غلط ثابت ہوچکا ہے۔ لیکن ہم لوگوں نے جس طرح انیسویں صدی کے انگریزی تصورات سیاست ملکی و مالی کو کھلے دل سے قبول کیا ، اسی طرح ہم نے انیسویں صدی کے انگریزی (یا مغربی) فلسفہ ¿ سائنس کو قبول کیا۔ بظاہر اس فلسفے میں خدا، نبوت ، وحی ، کشف، تزکیہ ¿ نفس، معاد، وغیرہ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ سر سیّد نے چاہا کہ قرآن کی سائنسی توجیہ کریں۔ ظاہر ہے کہ وہ ناکام ہوئے (جس طرح آج کے لوگ اس قسم کی کوششوں میں آج پھر ناکام ہورہے ہیں۔) نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے یقین کرلیا کہ سائنس اور مذہب کوئی نقطہ ¿ اتفاق نہیں، سائنس پڑھنے سے ایمان چلا جاتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ عقل کے مقابلے میں ایمان زیادہ قیمتی ہے۔ سائنس سے اسی خوف کی بنا پر بعض مسلمان علما کو مجبور ہوکر کہنا پڑا کہ سائنسی ایجادات اور نئی ٹکنالوجی کو برتنا تو ٹھیک ہے ، لیکن خود سائنس پڑھنا ٹھیک نہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ رویہ غیرعلمی ، غیر دیانت دارانہ ، اور اصل مسئلے سے منھ چھپانے کی ایک بھونڈی ترکیب کے سوا کچھ نہیں۔ علاوہ بریں ، سائنس کے میدان میں گڑکھائیں اور گلگلے سے پرہیز والا رویہ چل نہیں سکتا۔ٹکنالوجی اور سائنس ، ٹکنالوجی اور تہذیب ، ٹکنالوجی اور نئے تصورات ، یہ سب ایک ساتھ چلتے ہیں۔ انٹر نیٹ اس کی نمایاں مثال ہے۔ نوبل انعام یافتہ مشہور سائنس داں اسٹیون وائن برگ(Steven Weinberg) نے لکھا ہے کہ روز صبح پہلا کام میں یہ کرتا ہوں کہ کمپیوٹر کھول کر لاس الاماس(Los Alamos) کی ویب سائٹ پر جاتا ہوں کہ دیکھوں کل سے آج صبح تک کے دورانیے میں نظری طبیعیات (Theoretical Physics) میں کون سی نئی باتیں ظہور میں آئی ہیں۔
اگر ہم جدید فلسفہ ¿ سائنس کا مطالعہ کریں ، یا جدید سائنسی افکار کو دیکھیں ، تو ہمیں معلوم ہوگا کہ سائنس کی وہ قطعیت ، اور اس کا دعویٰ کہ وہ ”اٹل حقائق“ سے معاملہ کرتی ہے، اب باطل ہوچکا ہے۔ آج کی سائنس بھی اپنے طور پر انکسار ، شکوک اور بے یقینی کے دور سے گذر رہی ہے۔ اور یہ دور غالباً ہمیشہ قائم رہے گا، کیوں کہ سائنس کے بارے میں ہمارے تصورات اب بدل چکے ہیں۔ اب سائنس کو مذہب کے لیے کوئی بہت طاقتور چنوتی نہیں کہا جاسکتا ہے۔ اب سائنس میں اس طرح کا قول کسی استعجاب کا باعث نہیں بنتا کہ ”حقیقت( خواہ وہ جانی جا سکتی ہو یا نہیں) اور اس کے پیکر (Image) کے درمیان ایک خلیج ہے۔“
اب فلسفہ ¿ سائنس اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ سائنسی بیانات بھی محض بیانیہ ¿ اعظم (Grand Narratives)ہیں۔ یعنی جس طرح فلسفہ یامذہب کائنات کو بیان کرنے ، یعنی اس کی تصویر کھینچنے اور اس کے اسباب و علل کی داستان بیان کرنے کا عظیم الشان طریقہ ہیں، سائنس بھی اسی طرح کا بیانیہ ¿ اعظم ہے۔ خواہ وہ ارتقائی حیاتیات (Evolutionary Biology) ہو یا نظریہ ¿ اضافیت (Relativity)، کونیات (Cosmology) ہو، یا کوانٹم طبیعیات (Quantum Physics) ، یہ سب تمام دوسرے بیانیوں کی طرح ناقص ہیں اور زبان کے محکوم ہیں۔ ان علوم کو حقیقت اصلی سے اسی قسم کا تعلق ہے جو کسی طنز ملیح (Irony) اور اصل صورت حال میں ہوتا ہے۔ طنز ملیح یا (Irony) کا تفاعل یہ ہے کہ وہ لفظ اور حقیقت کے مابین خلیج کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔مثلاً غالب
سر اڑانے کے جو وعدے کو مکرر چاہا

ہنس کے بولے کہ ترے سر کی قسم ہے ہم کو
یہاں ” ترے سر کی قسم“ اور اصل حقیقت کے درمیان ایک تفاوت ہے۔ ہم یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ آیا اس فقرے کے متکلم کی مراد یہ ہے کہ ” ہم تمہارے سر کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہارا سر کاٹ کر ہی رہیں گے۔“ یا متکل کی مراد یہ ہے کہ ” ہم نے تمہارا سر نہ کاٹنے کی قسم کھائی ہے]لہٰذا ہمارا وعدہ محض طفل تسلی تھا[۔“ یا اس کی مراد یہ ہے کہ ” ہم نے قسم کھا رکھی ہے کہ تمہارا سر ضرور کاٹیں گے۔“ اصل معنی صرف متکلم کو معلوم ہیں، ہم صرف قیاس کرسکتے ہیں کہ اصل معنی کیا ہیں۔ بعض اوقات (Irony) طنز ملیح یوں پیدا ہوتا ہے کہ اصل معنی متکلم کو اور پاس کھڑے ہوئے سننے والے کو (مثلاً ڈرامے کے سامع کو) معلوم ہوتے ہیں، لیکن مخاطب کو نہیں معلوم ہوتے۔

سائنسی بیانات کے بارے میں اعتراف ، کہ وہ بھی دیگر بیانات کی طرح ہیں ، یعنی سچائی ان کے اندر ہے ، یا ان کے ماورا ہے ، ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ حقیقت کے دوسرے ممکن سرچشمے اور خزانے ، مثلاً اسطور (Myth) ، مذہب ، شعر و ادب ، اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ انھیں انسانی معاملات میں وہ جگہ دلائی جائے جس کا انھیں استحقاق ہے، اور صدیوں کی عقلیت پرستی نے جس سے انھیں بے دخل کردیا ہے۔ بقول لوسی بیکیٹ (Lucy Becket) اب یہ کہا جاسکتا ہے غیر سائنسی (یعنی مذہبی) بیانیہ ¿ اعظم میں ایک سچائی پوشیدہ ہے، بلکہ شاید اس میں سچائی کا کچھ جز ، بلکہ شاید پورا ہی پورا سچ موجود ہے۔ مندرجہ بالا بحث سے یہ دو نتائج نکلتے ہیں۔

(۱) سائنس کے بیانات اٹل اور مطلق اور تیقن سے بھر پور نہیں ہیں، جیسا کہ ابن رشد نے خیال کیا تھا ، اور جیسا کہ ہم انیسویں صدی کے مغربی تصورات کے زیر اثر سمجھتے آئے ہیں۔

(۲) مذہب کے بیانات میں سچائی کے پوشیدہ ہونے ، یا ان کے پورا پورا سچ ہونے کا امکان ہے۔
مندرجہ بالا نتائج لاخدا سائنس کی زبان میں بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی وہ سائنس جو خدا کے وجود میں یقین رکھنے کو دریافت حقیقت کے لیے لازمی شرط نہیں مانتی ، اور کہتی ہے کہ سائنس کے مشاہدات ، تجربوں ، اور نتائج کی صحت کے لیے خدا کے وجود کا سہارا لینا ، یا خدا کو مرافعے کی آخری عدالت (Court of Last Appeal) قرار دینا ضروری نہیں۔ اگر یہ تصور کرلیا جائے کہ خدا موجود ہے ، تو ان نتائج کو حسب ذیل الفاظ میں بیان کیا جائے گا:

(۱) سائنس کے بیانات اٹل اور مطلق اور تیقن سے بھرپور نہیں ہیں، جیسا کہ ابن رشد نے خیال کیا تھا، اور جیسا کہ ہم انیسویں صدی کے مغربی تصورات کے زیر اثر سمجھتے آئے ہیں۔

(۲) سائنس کے بیانات اسی وقت تک سچے ہیں جب تک وہ غلط نہیں ثابت ہوجاتے۔ سائنس کے بیانات میں سچ کا امکان ہے، لیکن یہ بات ثابت نہیں کہ ان میں سب کچھ سچ ہے۔ سائنس کے بہت سے نظریات اور پیشن گوئیاں عام دنیا میں صحیح ثابت ہوتی ہیں ، لیکن اس بات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ نظریات اور پیشن گوئیاں مطلقاً اور دائماً سچ ہیں۔

(۳) مذہب کے بیانات اس مفروضے پر مبنی ہیں کہ خدا کا وجود ہے۔ سائنس کاکوئی بیان خدا کے وجود کو کالعدم نہیں قرار دے سکتا، کیوں کہ سائنس کے تمام بیانات خود ہی غیر مطلق اور اضافی ہیں۔ خدا کے وجود میں یقین رکھنے والوں کا عقیدہ ہے کہ مذہب کے بیانات سچ ہیں۔

(۴) لہٰذا سائنس کے ذریعہ مذہب کی بے دخلی ممکن نہیں، اور نہ مذہب ہی سائنس کو بے دخل کرسکتا ہے۔ یعنی اگر مذہب کاکوئی بیان سائنس سے متغائر ہو تو بھی مذہب کے بارے میں صرف یہ کہاجائے گا کہ یہ سائنس سے مختلف عالم کی بات ہے، لیکن دونوں یکجا بھی رہ سکتے ہیں، اس معنی میں کہ سائنس یہ نہیں کہتی کہ خدا کا وجود نہیں ہے۔ سائنس صرف یہ کہتی ہے کہ خدا کے وجود کو ثابت کرنا ہمارے سروکاروں میں شامل نہیں۔ خدا کو معرض بحث میں لائے بغیر بھی سائنس کے مسائل پر بحث ہوسکتی ہے۔

(۵) ابن رشد کے اس خیال میں صداقت ہے کہ مذہب کی سچائیاں اور سائنس کی سچائیاں الگ الگ عالم سے ہیں، ان میں کوئی آویزش نہیں۔
آج کل امریکہ میں ایک بحث زوروں پر ہے۔ ایک گروہ خود کو ”تخلیق پسند“ (Creationist) کہتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ ڈارون اور اس کے متبعین نے ارتقا (Evolution) اور تنازع اللبقا (Struggle for Existence) اور بقائے اقویٰ (Survival of the Fittest) اور جینیاتی تغیر (Mutation of the Gene)وغیرہ کی جو باتیں کہی ہیں ، وہ سب غلط ہیں۔ کرہ ¿ ارض پر حیات (Life) کا وجود خداے تعالیٰ کے منصوبے اور اس کی قوت تخلیق اور سنت ایجاد کا مرہون منت ہے۔ آدم علیہ السلام پہلے انسان تھے ، اور دنیا میں جتنے انواع حیات (Species of Life) ہیں، یا ہوئے ہیں ، وہ سب اللہ تعالیٰ نے فرداً فرداً تخلیق کیے ہیں۔ آپ کو معلوم کرکے تعجب ہوگا کہ امریکی سائنس دانوں میں اس وقت کم و بیش تیس فیصدی ایسے ہیں جو خود کو کسی نہ کسی معنی میں ” تخلیق پسند “ (Creationist)اور ”ارتقا پسند“(Evolutionist) دونوں مکاتب فکر کے خیالات کی تعلیم دیں۔
مذہب اسلام اور سائنس کے درمیان سب سے زیادہ تناقض مسئلہ ¿ ارتقا(Evolution) کے مباحث میں ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہاں سائنس دانوں کی تمام باتیں خلاف مذہب ہیں۔ ہم میں سے بعض کے لیے یہ اطلاع حیرت انگیز اور نئی ہوگی کہ زمانہ ¿ قدیم کے بعض مسلمان حکما نے ایسی باتیں کہی ہیں جن میں ڈارون کے نظریہ ¿ ارتقا کی پیش آمد (Anticipation) ملتی ہے۔ علامہ شبلی لکھتے ہیں (’مقالات شبلی ‘، جلد ہفتم ، ص۔ ۷۶)
”عام لوگوں کا خیال ہے کہ دنیا جب پیدا ہوئی تو جمادات ، نباتات ، حیوانات ، سب ایک ہی زمانہ میں پیدا ہوئے ، اور الگ الگ پیدا ہوئے۔ ڈارون کی رائے ہے کہ پہلے صرف نوع پیدا ہوئی، وہی ترقی کرتے کرتے انسان کی حد تک پہنچ گئی۔ یہ ظاہر ہے کہ دونوں احتمالوں میں کوئی قطعی نہیں، یوں بھی ہوسکتا ہے اور ووں بھی۔ اس لیے اتنا تو بہر حال مان لینا چاہیے کہ ڈارون جو کچھ کہتا ہے وہ ایسی چیز نہیں جس کی ہنسی اڑائی جائے۔ وہ بھی ایک احتمال ہے اورتم جو کہتے ہو وہ بھی احتمال ہے، اور دونوں میں کوئی قطعی اور یقینی نہیں۔“
ملاحظہ ہو کہ سائنس کے بارے میں مغرب والے اب کہنے لگے ہیں (کہ سائنسی بیانات مطلق نہیں ، احتمالی نوعیت کے ہیں،) اسے علامہ شبلی نے کوئی سو برس پہلے (۷۰۹۱ءمیں) کہہ دیاتھا۔ اور یہ بھی ملاحظہ ہو کہ علامہ کو اس رائے میں کوئی مذہبی قباحت نہیں نظر آتی کہ ”پہلے صرف نوع پیدا ہوئی ، وہی ترقی کرتے کرتے انسان کی حد تک پہنچ گئی ۔“ شبلی کی نظر میں یہ رائے ، اور قرآن پاک میں بیان تخلیق آدم و حوا کی روایت ، کوئی تضاد نہیں پیدا کرتیں۔ اگر وہ خیال کرتے کہ یہاں تضاد ہے ، تو وہ اس کا ذکر ضرور کرتے۔
آگے چل کر علامہ شبلی لکھتے ہیں کہ اخوان اصفا کے اراکین کے نظریات حسب ذیل تھے (ص۔ ۹۶- ۳۷):

(۱) نباتات کا انتہائی درجہ حیوانات کے ابتدائی درجے سے متصل ہے، اور حیوانیت کا انتہائی درجہ انسانیت ے ابتدائی درجے سے ملا ہوا ہے۔

(۲) نباتات میں ایسے بھی ہیں جو جسم کے اعتبار سے نباتات اور نفس کے اعتبار سے حیوان ہیں۔

(۳) سب سے کم درجے کا حیوان وہ ہے جس کے صرف ایک حاسہ ہوتا ہے۔ اس کے کان ، آنکھ ، شامہ ، ذائقہ ، کچھ نہیں ہوتا۔ چنانچہ اکثر کیڑے جو مٹی میں اور دریاﺅں کی تہ میں پیدا ہوتے ہیں ،اسی قسم کے ہوتے ہیں۔
غور کیجئے ، کون کہہ سکتا ہے کہ مندرجہ بالا خیالات میں ارتقا (Evolution) اور آغاز حیات کے ڈارونی تصورات کی جھلکیاں نہیں نظر آتیں؟ شبلی مزید لکھتے ہیں ابن مسکویہ نے بھی اس مسئلے پر کلام کیا ہے۔ابن مسکویہ کہتاہے۔ (ص ص ۳۷ – ۰۸):

(۱) جماد کا آخری درجہ نبات ہے۔ گھاس کا درجہ جماد اور نبات کے بیچ میں ہے۔ پھر نباتات میں قوت و حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ اتنی ہوجاتی ہے کہ اس کی شاخیں ہوتی ہیں ، وہ پھیلتا ہے اور تخم کے ذریعہ اپنی نسل کی حفاظت کرتا ہے۔
(خیال رہے کہ تنازع للبقا کی بحث میں تنازع للبقا ے نفس کی جگہ تنازع للبقاعے نسل یعنی ”نسل کی حفاظت“ کا تصور ہمارے زمانے میں رچرڈ ڈاکن (Richard Dawkin)نے سائنسی طور پر بیان کیا اور اسے ”خود غرض جین “ (The Selfish Gene) کا نظریہ کہاجاتا ہے۔)

(۲) نبات جب اپنی منزل سے آگے بڑھتا ہے تو اس کا پہلا زینہ یہ ہے کہ زمین سے الگ ہوجائے ، تاکہ وہ اختیاری حرکت کرسکے۔
(یہ بھی خیال رہے کہ جدید سائنسی بحثوں میں ”زندہ“ اور ”غیر زندہ“ (Life and non-life) میں فرق کرنے کا ایک معیار یہ بھی ہے کہ ”زندہ“ کو حرکت ہے اور ”غیر زندہ“ کو حرکت نہیں۔)

(۳) حیوان ترقی کرکے انسان کی سرحد میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ اور یہ درجہ بندر وغیرہ کا ہے جو انسان سے بالکل مشابہ ہیں اور ان میں اور انسان میں تھوڑا ہی فرق ہے، جس کو بندر اگر طے کرلیں تو بالکل انسان ہوجائیں۔
(واضح رہے کہ جدید جینیات (Genetics) کے مطابق انسان اور چمپانزی کے درمیان ۹۹ئ۹ فیصدی جین مشترک ہیں ۔ یعنی صرف اعشاریہ ایک فیصدی جین ہمارے جسم میں ایسے ہیں جو چمانزی کے جسم میں نہیں ہیں۔)
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اخوان الصفا اور ابن مسکویہ نے نظریہ ¿ ارتقا کا تقریباً خاکہ ہی بنادیا ہے۔ ان کے یہاں تنازع للبقا (Struggl for Existence) اور بقاے اقویٰ (Survival of Fittest) اور جینیاتی تغیر (Mutation of the Gene) کے تصورات نہیں ہیں، لیکن بنیادی خاکہ سب موجود ہے۔علامہ شبلی اپنے مضمون کے آخر میں نظامی عروضی کے اقتباسات پیش کرتے ہیں:

(۱) جس قدر حاسے کم ہوں گے ، اتنا ہی کم درجے کا وہ ناقص حیوان ہوگا۔ کیچوے سے زیادہ کوئی ناقص حیوان نہیں ہوتا۔

(۲) بن مانس انسان کے بعد تمام حیوانات میں ترقی یافتہ ہے۔
اب آخر میں بیدل کا ایک شعر میں پیش کرتا ہوں
ہیچ شکلے بے ہیولیٰ قابل صورت نہ شد
آدمی ہم پیش از آں کادم بود بوزینہ بود
( اوائلی خاکہ نہ ہوتو کوئی بھی شکل صورت پذیر نہیں ہوتی ۔ خود انسان پہلے بندر تھا ۔ پھر انسان بنا۔)
یہ خیالات جن لوگوں کے ہیں ان کے بارے میں ، یا ان خیالات کے بارے میں ، کسی نے نہیں کہا کہ وہ غیر اسلامی ہیں۔ اور وہ سائنس داں جو خود کو ”تخلیق پسند“(Creationist) کہتے ہیں، ان کوبھی لوگ سائنس داں ہی مانتے ہیں۔

ممکن ہے یہ بات اب کچھ واضح ہوچلی ہو کہ مذہب اور سائنس چاہے یک جا نہ ہوسکیں ، لیکن ایک دوسرے کی راہ میں ہارج بھی نہیں ہیں۔ فلسفہ ¿ سائنس کے جدید نظریات کو ملحوظ رکھیں تو مذہب کی پابندی سے سائنس کی تکذیب لازم نہیں آتی۔ ہم اگر جدید فلسفہ ¿ سائنس کو اختیار کرلیں تو ہمارے لیے علوم عقلیہ میں ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

Mujhe kin logon se chidh hai

Articles

مجھے کن لوگوں سے چڑھ ہے

شمس الرحمن فاروقی

مجھے سب سے زیادہ چڑ ھ ان لوگو ں سے ہے جو خود کو یا کسی اورکو ”اردو نواز“کہتے ہیں۔بھلا بتائیے اردو ہم کو نوازتی ہے کہ ہم اردو کو نوازتے ہیں؟یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اردو جیسی خوبصورت ،طاقتوراورتوانگر زبان ہم کوملی۔اگر ہم صحیح اردو لکھ سکیں تو یہ ہماری سعادت ہے۔افسوس کہ ہم میں سے اکثر کوصحیح زبان لکھنے کا سلیقہ نہیں،اچھی زبان تو اور بات ہے
۔
”اردو نوازوں“کے بعد مجھے سب سے زیادہ چڑھ ان لوگوں سے ہے جو خود کو اردو کا حامی اور ہمدرد بتاتے ہیں،لیکن اس کے بارے میں معذرت آمیز اور دفاعی رویہ اختیار کرتے ہیں۔یہ لوگ کہتے ہیں ،ہاںصاحب اردو اچھی زبان تو ہے ،لیکن اس کا رسم الخط ٹھیک نہیں ۔اس میں املا کے اصول متعین نہیں ۔اس کے رسم الخط میں ہزاروں خوبیاں ہوں گی ۔لیکن یہ سائنسی نہیں ہے۔اس میں ایک ہی آواز کو ادا کرنے کے لیے کئی کئی علامتیں ہیں۔اور اس کے لکھنے کا طریقہ ایسا ہے کہ اس کے ذریعے تمام آوازیں ادا نہیں ہو سکتیں۔

”اردو دوستوں “کا یہ گروہ دراصل اردو کادشمن ہے۔کیوں کہ کسی زبان کے بولنے والوں میں احساس شکست اور احساس کمتری پیدا کرنا،اور ساتھ ساتھ اس کی دوستی کا بھی دم بھرنا ،خاص کر ایسے دور میں جب اس اس پر پیغمبری وقت آپڑا ہو اس کے ساتھ سراسر دشمنی اور ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟ارے صاحب اس وقت ضرورت تو اس بات کی ہے کہ اگر اردو کے رسم الخط اور املا سے آپ مطمئن نہ بھی ہوں تو خاموش رہیںتاکہ دشمنوں کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ دیکھئے ہم تو غیر ہیں ، خود اردو کے اپنے اس کے بارے میں کہتے کہ اس میں فلاں فلاں عیب ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر آپ اردو کے رسم الخط اور املا سے مطمئن ہیںتو بہ بانگ دہل اس اطمینان کا اظہار کریں۔اردو املا اور رسم الخط کی خوبیاں ظاہر کریں،یا کم سے کم اتنا کریں کہ جن رسوم الخط کو اردو کے مقابلے میں بہتر بتایا جاتا ہے،ان کی خرابیاں اور کمیاں ظاہر کریں۔

ایک صاحب نے فرمایا ہے کہ جب ان سے کہا گیا کہ آپ الفاظ کا تلفظ ظاہر کرنے کے لیے دیوناگری رسم الخط کا سہارا کیوں لیتے ہیں؟کیا اردو اس پر قادر نہیں ہے کہ تلفظ کو ظاہرکرسکے؟تو وہ خاموش ہوگئے،کیوں کہ بات ”چبھتی ہوئی تھی“میں پوچھتا ہوں کہ آپ خاموش کیوں ہوئے،اور کس طرح آپ نے فیصلہ کیا کہ بات ”چبھتی ہوئی تھی“؟ ٹھیک ہے اردو کا رسم الخط ناقص ہے۔کس زبان کا رسم الخط ناقص نہیں ہے ؟رسم الخط کے بارے میں ارسطو یا کس ابن سینا نے کہا ہے کہ اسے کامل ہونا چاہیے ؟اور دیوناگری رسم الخط میں کون سی ایسی خوبی ہے جو اردو میں نہیں ہے؟اگر آپ زیر زبر پیش کا التزام کرلیں (جو غیرضروری اورفضول ہے)تو دیوناگری کا جواب پید ا کرلیں گے ۔لیکن زیر زبرپیش کاالتزام غیر ضروری ہے ،اسی لیے تو اردو نے اسے ترک کیا۔اگر دیوناگری میں دِل،دَل اور دُل کو الگ الگ طرح لکھا جائے تو اردو میں بھی ایسا ممکن ہے لیکن اردو والوں نے زیر زبر پیش کے اس التزام کو ترک کیا۔اس کے بجائے خوبصورتی اور مختصر نویسی کو اختیار کیا۔جس چیز کو ہم اردو والے ناپسند کرکے چھوڑ چکے ہیں اس کی خاطر آپ دیوناگری کو اردو سے بہتر قرار دے رہے ہیں۔یہ کون سی عقل مندی اور کون سی اردو دوستی ہے؟
پھر سیکڑوں ،بلکہ ہزاروں لفظ ایسے ہیں جن کو دیوناگری رسم الخط ادا نہیں کرسکتا۔کچھ مثالیں میں”ہماری زبان“ میں پیش کرچکا ہوں۔اردو میں آدھے زیر اورآدھے پیش والے ہزاروں لفظ ہیں،جن کو دیوناگری میں ظاہر نہیں کیا جا سکتا ۔ وسطی ہمزہ والا کوئی لفظ دیوناگری کے بس کا نہیں۔یہاں تک کہ ”ٹھیٹ“پراکرت الفاظ مثلاً ”گئے“ ”لئے“ ”کئی“ ”بیٹھے“ وغیرہ سینکڑوں الفاظ دیوناگری رسم الخط کی دسترس میں نہیں ۔بعض حالات میں بیکار آواز اردو میں جس طرح ادا ہوتی ہے، مثلاً ”احمد“”تہ دار“”مہتاب“اس کی دیو ناگری ادا کرنے سے قاصر ہے۔کہاں تک مثالیں پیش کروں ؟اردو یعنی کھڑی بولی کی آواز وں کے لیے دیوناگری بالکل ناکافی ہے۔اور کیوں نہ ہو ،دیوناگری رسم الخط کھڑی بولی ،یعنی اردو کے لیے بناہی نہیں ہے،لہٰذا خود ہندی زبان کے الفاظ اس رسم الخط میںمکمل طور پر ادا نہیں ہوسکتے۔

پھر دیوناگری والے کس بات پر نازاں ہیں اور اردو والے کس بات پر محجوب ہیں؟اور یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ رسم الخط حرف تہجی والے الفاظ کا تلفظ پوری طرح ظاہر کرنے کے لیے وجود میں آیا ہے؟یہ تو صرف ان زبانوں میں ممکن ہے جہاں تصویر ی نظام ہے اورحرف تہجی والا رسم الخط نہیں ہے۔اردو رسم الخط کی غیر قطعیت کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ زبان کی سیکڑوں آوازیں چند ہی علامتوں کے ذریعے ادا ہوجاتی ہیں۔رسم الخط آوازوں کا نظام نہیں ہے،علامتوں کا نظام ہے
۔
ایک اور صاحب نے فرمایا کہ صاحب اردو ہماری بڑی پیاری زبان ہے لیکن اس میں ایک ہی آواز کو ادا کرنے کے لیے کئی کئی علامتیں ہیں ،بچوں کو بڑی زحمت ہوتی ہے۔خدا معلوم وہ صاحب کبھی بچے تھے کہ نہیں،میں ضرور بچہ تھا۔اور مجھے کبھی کوئی زحمت نہیں ہوئی۔نہ مجھے اس بات کی فکر ہوئی کہ ”ظ“ اور”ن“”بھی“زن“ہے اور ”ز“ اور’ ’ن“ ”بھی“زن“ہے تواس میں میرے لیے بڑی آزمائش اور ابتلا کاسامان ہے ۔مجھے تو اس میںبھی کوئی زحمت نہیں ہوئی کہ ”زر،زمین ،زن“کے اور معنی ہیں،اور”موٹرزن سے نکل گئی“میں ”زن“کے اور معنی ہیں۔خدا معلوم ان صاحب کو بچپن میں اس بات سے تکلیف ہوئی کہ نہیں کہ اردو میں ایسے بہت سے لفظ ہیںجن کے معنی بدل جاتے ہیں لیکن تلفظ اور املا نہیں بدلتا”نقب زن“والا”زن“اور ہے ، ”پیرزن“ والی ”زن“ اور ہے اور ”موٹر کی زن“ والی ”زن“ کچھ اور ہے۔وہ صاحب جو ”ذ“”ظ“”ض“اور ”ز“میں سے صرف ایک کو رکھ کر باقی کی گردن زنی چاہتے ہیں،وہ بھی کیوں نہیں کہتے کہ ایسے تمام الفاظ جن کا املا اور تلفظ ایک ہے لیکن معنی مختلف ہیں۔ان کو بھی اردو سے نکال دیا جائے،کیوں کی ایسے الفاظ کے باعث بھی بچوں اور کمزورذہن والوں کی طبیعت میں”خلفشار“پیدا ہوتا ہے؟پھر وہ یہ بھی کیوں نہیں کہتے کہ م،ل،ک کو ملا کے ملک Country ،مِلکProperty ، مَلِکking اور مَلکAngelبنانے سے کیا فائدہ ؟ایک کو رکھ لیجئے اورباقیوں کے لیے دوسرے الفاظ گڑھ لیجئے؟
اچھا پھر اس بات میں برائی کیا ہے کہ ایک ہی آواز کے لیے بہت سی علامتیں ہوں؟آپ شاید انگریزی کے پرستار ہیں،ذرا وہا ں کا حال ملاحظہ کر لیجئے ۔صرف دو آوازوں کا ذکر کرتا ہوں۔
”ش“اس کے لیے انگریزی میں مندرجہ ذیل حرف استعمال ہوتے ہیں:

S جیسے SUGAR

T جیسے SATIATE

TI جیسے NATION

CH جیسے NONCHALANT

C جیسے APPRECIATE

SH جیسے SMASH

CI جیسے SPECIAL

X جیسے LUXURY

SCH جیسے SCHEDULE

SCI جیسے OMNISCIENT

SI جیسے TENSION

SSI جیسے PASSION

ممکن ہے ایک آدھ اور بھی ہوں،مثال کے لیے اتنے کافی ہوںگے۔

”چ“اس کے لیے انگریزی میں حسب ذیل علامتیں ہیں:

CH جیسے CHEST

TCH جیسے CATH

TSCH جیسے KITSCH (تلفظ کچ)

C جیسے CONCERTO (تلفظ کنچار ٹو)

T جیسے NATURE
پھر ہمارے معترض صاحب کے بچوں کو انگریزی پڑھنے میں کیوں ”خلفشار “نہیں ہوتا ؟وجہ ظاہر ہے ،معترض صاحب اور ان کے بچے ”اردو نواز“لیکن”انگریزی پرست“ہیں۔واضح رہے کہ ابھی میں نے صرف ”ش“اور”چ“کا نقشا کھینچا ہے۔اگر خدانخواستہ ساری آوازوں کا گوشوار ہ بناﺅں تو ”کتاب “کی آدھی ضخامت ناکافی ہو۔
رسم الخط اور حروف تہجی کے لیے بات آگئی ہے تو والٹر آنگ کی کتاب سے چند اقتباسات پیش کرنے کا دل چاہتا ہے۔اپنی کتابOrality and Literacyمیں والٹر آنگ Walter ongنے لکھا ہے کہ حروف تہجی ایک ہی بار ایجاد ہوئے۔کوئی۰۰۵۱۔ق۔م میں سامیوں نے سامی رسم الخط ایجاد کیا جو حروف تہجی پر مبنی تھا(اس سے پہلے کے تمام رسم الخط کم و بیش تصویر ی تھے ۔جیسا کہ چینی اب بھی ہے۔)دنیا کے تمام حروف تہجی ،عبرانی،اگایتی ،یونانی، رومانی، روسی، عربی ،تامل،ملیالم،کوریائی کسی نہ کسی جہت سے اسی قدیمی سامی نظام سے اتقا کرکے وجود میں آتے ہیں۔”والٹر آنگ کا کہنا ہے کہ وہ زبانیں جو مصوتوں کو ظاہر کرنے والے حروف نہیں استعمال کرتیں،اگرچہ”ان کے الفاظ صرف مصمتوں کی مدد سے لکھے جاتے ہیں۔“والٹر آنگ مزید کہتا ہے کہ حروف تہجی اگرچہ تصویر ی تحریرPictogram سے برآمد ہوئے ہیں لیکن اب ان کا تعلق اشیا سے بطور اشیا نہیں ہے۔”حروف تہجی خود صورت کو شے کی طرح پیش کرتا ہے ،اور صورت کی بے ثبات پذیر دنیا کو مکان کی بے آواز اور نیم مستقل دنیا میں بدل دیتا ہے۔“اس کے برخلاف چینی رسم الخط ہے،جس میں چالیس ہزار پانچ سو پینتالیس Characters(تصویری علامات،ہیں،کیوں کہ ہر علامت مستقل لفظ ہے اور کسی شے کو ظاہر کرتی ہے)
رسم الخط اور حروف تہجی پر اس مختصر نظریاتی بحث سے یہ انداز ہ ہوگیا ہوگا کہ ہمارا رسم الخط ہماری زبان کے لیے مناسب ہے
۔
مجھے ان لوگوں سے بھی چڑھ ہے،جو اردو کے زوال کا رونا روتے ہیں لیکن خوداپنے بچوں کو اردو نہیں پڑھاتے۔انھیں اپنے گھر میں اردو کا زوال ،سارے ملک میں اردو کا زوال معلوم ہوتا ہے۔خود لوگوں نے تو اردو کے نام پر اعزاز و اکرام ،دولت اور شہرت سے جھولی بھری اب”اردو نوازی“کا دم بھرتے ہیں۔لیکن اردو پڑھنے کے لیے ترغیب ایسے بچوں کو دلاتے ہیں جن کے گھر میں کھانے کو نہیں۔ایسے گھروں کے بچے اگر اردو پڑھیں تو واقعی قربانی دے کر پڑھیں۔اور وہ ایسا کرتے بھی ہیں۔لیکن ہمارے شیر قالی صرف ڈکارتے ہیں،کچھ گرہ سے دیتے نہیں ۔ایک بہت بڑے ترقی پسندپروفیسر نے فرمایا کہ میں اپنے بچوں کو اردو کس طرح پڑھاتا؟میرے گھر کے پاس کوئی ایسا اسکول تھا ہی نہیںیہ اور بات ہے کہ انگریزی اسکول میں پڑھنے کے اعزاز کی خاطر وہ اپنے بچوں کو میلوں دور کسی مہنگے اسکول میں بھیج سکتے ہیں ۔کیوںکہ انگریزی پڑھنا تو عزت کی بات ہے۔اردو پڑھ کر جتنی عزت ملتی ہے وہ ہمارے محترم بزرگ نے خود ہی وصو ل کرلی،اب بچے کے لئے کیا رہ گیاتھا؟یہ تو حکومت کی نا اہلی ہے کہ اس نے دروازے پر اردو کی اسکول کھول کر نہ دیا۔اور اگر دروازے پر اسکول ہوتا بھی تومیں اپنے بچے کو وہاں کس طرح بھیجتا ؟وہاں کا معیار تعلیم ایسا تو تھا نہیں کہ میرے بچے کے شایان شان ہوتا۔ایک بزرگ اور محترم اور عظیم ترقی پسند خاتون ادیب نے ارشاد فرمایا کہ میںاپنے بچوں کو اردو کس طرح پڑھواتی جب ان اسکولوں میں تہذیب و تمیز سکھائی نہیں جاتی،اور پھر وہ اسکول میرے گھر سے دور بھی بہت ہیں
۔
ظاہر ہے ایسے لوگوں کی نظر میںاردو زبان اور اردوتہذیب داہنے ہاتھ سے کھانا کھانے اور روزانہ دانت مانجنے سے کم اہم ہیں۔کیوں کہ یہ چیزیں تو کسی اسکول میں سکھائی نہیں جاتیں۔انھیں تو گھر ہی میں سیکھنا پڑتا ہے۔اردو سیکھنے کے لیے البتہ اسکول جانا ضروری ہے اور اسکول جاکر اماں باوانے اردو سیکھ ہی لی،فرض کفایہ ادا ہوگیا
۔
کئی برس ہوئے حکومت یوپی نے غلطی سے مجھے یوپی اردو اکیڈمی کا رکن نامزد کردیا۔محض مجلس عام کا، جہاں میں کوئی ”شرانگیز“کاروائی نہ کر سکتا تھا۔جلسہ میں ،میں نے یہ تجویز پیش کی کہ وہ تمام لوگ مجلس عام سے مستعفی ہوجائیں جن کے بچے اردو نہیں پڑھتے ۔مجلس عام میں نیتا بھی تھے اور مولوی بھی ،پروفیسر بھی تھے اور صحافی بھی،کانگریسی بھی تھے اور کمیونسٹ بھی،سب نے ایک زبان ہو کر میری تجویز کی مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اردو پڑھیں یا نہ پڑھیں،اس کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں کہ اردوکا اصل ہمدرد کون ہے ،ان کی مراد شاید یہ بھی تھی کہ اردو کے اصل ہمدردتو ہم لوگ ہیںجو اردو والوں کو وظیفے بانٹتے ہیں۔اور انعام واکرام کی بارش کرتے ہیں ۔ہمارے بچے اردو کیسے پڑھ سکتے ہیں؟نہ تو اردو کے اسکول ہیں اور نہ انھیں فرصت ہی ہے کہ دس دس مضمون اسکول میں پڑھیں ،گھر پر گاڑی بھر ہوم ورک لائیں اور پھر اردو بھی پڑھیں۔
میری تجویز بلاتفاق رائے مسترد ہوگئی اور اس سال کے بعدمجھے یوپی اردو اکیڈمی کی رکنیت کا اعزاز پھر نہ بخشا گیا۔لیکن اکیڈمی سے مجھے کوئی شکایت نہیں،اکیڈمی والے اگر اپنے بچو ںکو پڑھانے لگیں گے تو قوم کو اردو پڑھانے کا وقت انھیں کہاں ملے گا؟

مجھے ان لوگوں سے بھی چڑھ ہے جنھوں نے تعلیمی اداروں کو جہالت ،بدیانتی اور اور کاہلی کی پناہ گاہ بنا رکھا ہے۔ایک ریسرچ اسکالر میرے پاس تشریف لائے،کہا کہ فلاں موضوع پر کام کررہا ہوں۔آپ سے مشورہ درکار ہے، میں نے پوچھا آپ کے سپروائزر کون صاحب ہیں۔انھوں نے اب تک آپ کو کیا ہدایت دی ہیں؟جواب ملا ،انھوںنے کہا ،کہ میاں مجھے اس موضوع سے دلچسپی نہیں،اور فرصت بھی نہیں۔تمھارے جو جی میں آئے کرو۔مجھے کیوں پریشان کرتے ہومجھے تعجب تو نہ ہوا ،لیکن افسوس ضرور ہوا۔اب چند برسوں سے افسوس بھی نہیں ہوتا ۔ایک پی۔ایچ۔ڈی مقالہ خدا معلوم کس غلطی سے میرے پاس رائے کے لیے آگیا۔میں نے پڑھ کر بہت سوچا کہ کیا کروں۔بہر حال ،دیانت داری نے مجبور کردیا کہ( اگرچہ مقالہ نگار سے میرے مراسم تھے)لیکن میں یہ لکھو ںکہ مقالہ ڈگری کے لائق نہیں ہے۔ اسے دوبارہ لکھا جائے۔چنانچہ میں نے یہی رائے بھیج دی۔

چند دنوں بعدا ن کو ڈگری مل گئی۔
ایک صاحب نے جوش میں پر مضمون لکھا ۔نظم ”ذاکر سے خطاب“پر انھوں نے یوں رائے زنی کی کہ یہ نظم ذاکر نامی ایک شخص کے بارے میںہے جو بہت ریاکار دنیا دار اور جھوٹا تھا (وہ رسالہ جس میں یہ مضمون ہے،کچھ دن ہوئے لکھنو ¿سے شائع ہوا ہے)

ایک صاحب نے بمل کرشن اشک کی کتاب ”میں فقیر اور وہ“(مطبوعہ۹۷۹۱ئ)پر حال ہی میں تبصرہ لکھا ۔ انھوں نے ہر جگہ بمل کرشن اشک کا نام ”بمل کمار اشک“تحریر فرمایا۔اشک کو مرے آج چھ سال ہورہے ہیں ۔اپنی زندگی ہی میں وہ جدیدشعراءکی صف اوّل میں شمار ہوتے تھے اور جب وہ اللہ کو پیارے ہوئے اس وقت ان کی شاعری کی عمر کم سے کم پچیس سال تھی۔تبصرہ نگار فرماتے ہی کہ اگریہ کتاب ”بمل کماراشک“کاپہلامجموعہ ہے توخاصاکامیاب ہے۔

”ذاکر سے خطاب“کو ذاکر نامی کسی شخص سے خطاب بتانے والے صاحب تدریس کا پیشہ فرماتے ہیں۔ جس رسالے میں”بمل کمار اشک“پر تبصرہ چھپا ہے اس کے مدیر بھی پروفیسر ،محقق نقاد سب کچھ ہیں۔ممکن ہے دونوں مدیران نے مضمون پڑھا نہ ہو اور یوں ہی چھاپ دیا ہو ۔لیکن لکھنے والے؟
ایک اور استاد مکرم جن کو ترقی پسند تنقید کی قیادت کا دعویٰ ہے،انکشاف فرماتے ہیں کہ راشد کا مجموعہ ”لا__انسان“الہٰ آباد سے چھپا۔ان کی تحقیق یہ بھی ہے کہ میراجی نے ”اس نظم میں“نامی اپنی کتاب میںاپنی مشکل نظموں کی تشریح لکھی ہے اور وہ تشریح بھی ایسی ہے کہ اچھے اچھے چکرا جائیں۔واضح رہے کہ راشد کا کوئی مجموعہ الہٰ آباد سے نہیں چھپا۔یہ بھی وضح رہے کہ ”اس نظم میں “مختلف شعراءکی نظموں پر میراجی کے مختصر مضامین کا مجموعہ ہے۔اس میں میرا جی نے اپنی نظموں کی تشریح نہیں کی ہے۔استاد مکرم کا نکشاف البتہ ایسا ہے کہ اچھے اچھے چکرا جائیں۔

اےک بہت بڑے ترقی پسند پروفےسر صاحب نے ساہتےہ اکاڈمی کی انسا ئےکلو پےڈےا کے لےے اردو تنقےد پر مقالہ لکھا۔اس مےں ان کا انکشاف ہے کہ اس وقت جدےد اردو تنقےد مےں سب سے نماےاں نام ہےں سمےع الحق اور تارا چرن رستوگی۔ےہ لوگ کون ہےں اور انھوں نے کےا تنقےد لکھی ہے،اس معلومات کے لےے پروفےسر موصوف سے رجوع کرنا بےکار ہے ۔کےوں کہ تحقےق کے معنی ہی آج کل ےہی ہےں اےسی چےزوں کو بےان کرنا جن کا وجود ان کے درےافت کنندہ کے ذہن مےں بھی نہ ہو۔اسی لےے تو پروفےسر عالی گہرنے”کلےات سودا“(جلد اوّل)کے دےباچہ مےں دوبار لکھا ہے کہ اس مےں نسخہ رچرڈ جانسن کے املا کی خصوصےات بجنسےہ برقرار رکھی گئی ہےں ،جب کہ حقےقت حال ےہ ہے کہ پوری کتاب جدےد املا مےں شائع ہوئی ہے ۔جہاں تک سوال خود آپ کی زبان کا ہے ،تو اس کا حال ےہ ہے کہ چند صفحات کا دےباچہ ہے ،اور اس مےں بھی استاد والا نثراد لغزشوں اور بھونڈے طرز تحرےر سے دامن نہےں بچا سکے ہےں۔محض اےک مثال ملاخطہ ہو:
۔
ان کی سلےقہ مندی اور شوقےن مزاجی کا ثبوت ان کی سگ پروری کے شوق مےں بھی ملتا ہے ۔طرح طرح کے کتے پالتے تھے اور انھےں بڑے اہتمام سے حاصل کرتے ان کی دےکھ بھال کرتے تھے
۔

(۱) سلےقہ مندی اور سگ پروری کا تعلق واضح نہےں ہوا ۔اگر کتاپالنا سلےقہ مندی ہے تو بنجاروں سے زےادہ سلےقہ مند کوئی نہےں ۔

(۲) ”شوقےن مزاج“اےک مخصوص طبقے کے لوگوں کے لےے بولا جاتا ہے۔ےہاں اس کا محل نہےں ۔

(۳) ”شوقےن مزاجی“کے بعد”سگ پروری کا شوق“کہنا بھونڈا اور فضول ہے ۔صرف” سگ پروری “کافی تھا۔

(۴)”ان کی سگ پروری“کی جگہ ”ان کے سگ پروری“کہنا چاہئے تھا۔کےوں کہ ”شوقےن مزاجی“کا ثبوت’ ’شوق“ مےں ہے ،نہ کہ ”سگ پروری“مےں مثلاً”فلاں کو اس کے شراب کے شوق نے مارا ”نہ ،کہ“فلاں کو اس کی شراب کے شوق نے مارا“موصوف کی عبارت ہے :” ثبوت ان کی سگ پروری کے شوق مےں ملتا ہے ۔“ےعنی ”ثبوت “کا ربط”شوق سے ہے اور شوق مذکر ہے ۔ہاں اگر”کے شوق“کا فضول فقرہ نہ ہوتا تو ”کی“درست تھا:ان کی شوقےن مزاجی کا ثبوت ان کی سگ پروری مےں ملتا ہے ۔“

(۵)”پالتے تھے“پہلے لکھا ہے ،پھر لکھا ہے”بڑے اہتمام سے حاصل کرتے تھے“پھر لکھا ہے”ان کی دےکھ بھال کرتے تھے ۔“ترتےب غلط ہے اور مقدمات غلط ہےں ۔ظاہرہے کہ حاصل پہلے کرتے ہوں گے،پھر پالتے ہوں گے ۔ نہ کہ پالتے پہلے تھے اور حاصل بعد مےں کرتے تھے۔”حاصل کرنے“کے لےے”اہتمام“کا لفظ نا مناسب ہے۔”اہتمام“اس وقت ہوتا ہے جب کوئی چےز ہاتھ آجاتی ہے ۔حاصل کرنے کے لےے سعی ہوتی ہے اور حاصل کرنے کے بعد اہتمام ۔ےوں کہنا تھا کہ”ان کا بڑا اہتمام کرتے تھے۔“ جب کہ”پالنے “کا ذکر کردےا تو پھر دےکھ بھال کرنے کا ذکر محض تکرار ہے۔ظاہر ہے کہ دےکھ بھال کے بغےر پالنا ممکن نہےں۔ہاں ےہ کہہ سکتے تھے کہ”ان کی دےکھ بھال خود کرتے تھے “لےکن اس کے لےے ثبوت درکار تھا۔(وےسے ےہ تقرےباً پوری عبارت ثبوت کی محتاج ہے۔)
ایک یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لیے جن موضوعات پر کام ہواہے یا ہورہا ہے ان کی فہرست حال میں شائع ہوئی ہے۔ اکثر موضوعات ایسے ہیں جو مختصر مضمون کے بھی متحمل نہیں ہوسکتے ۔ پی ایچ ڈی کا مقالہ تو بڑی بات ہے مشتے نمونہ از خروارے ملاحظہ ہو
:
(۱) امیر الدین وجد ، حیات اور شاعری (۲) عرفان اسلام پوری ، حیات اور شاعری (۳) حکیم عبد الحمید شیدا سہسرامی ، حیات و خدمات (۴) عبد الباری ساقی ، حیات و خدمات (۵) قوس حمزہ پوری ، حیات اور کارنامے (۶)ماہنامہ نگار کے ۵۲ سال (۷) الیاس اسلام پوری ، حیات اور کارنامے (۸) بہاءالدین کلیم ، حیات اور شاعری (۹)ناوک حمزہ پوری ، شخصیت اور خدمات (۰۱) باسط خان اور ان کی خدمات (۱۱) آزادی کے بعد اردو کے غیر مسلم شعراء(۲۱) اردو کے چند سماجی ناولوں کا تنقیدی مطالعہ۔
مادام دا استائیل کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے سامنے کسی کو بولنے نہ دیتی تھی اور اس کی گفتگو بے حد دل کش اور محسور کن ہوتی تھی لیکن کولرج کی گفتگو کے سیل بے پایاں کے سامنے اسے بھی سکوت اختیار کرنا پڑا۔ کولرج بے چارے کی نظر سے اگر ہماری یونیورسٹیوں کے تحقیقی مقالوں کی فہرست گزرتی تو وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوجاتا

ایک صدر شعبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ طالب علم ان کے پاس پی ایچ ڈی میں داخلہ کا فارم منظوری کے لیے لایا۔ موضوع تھا ”قمر رئیس“ استاد نے پوچھا بھائی تم قمر رئیس صاحب کے کس پہلو پر کام کروگے ، یہ تو بتاﺅ ۔ طالب علم نے کچھ سوچ کر کہا” سر ، قمر رئیس ، بحیثیت شاعرکیسا موضوع رہے گا؟“ صدر شعبہ کا بیان ہے کہ میں نے فوراً منظوری دے دی ، کیا کرتا ، پی ایچ ڈی کی ڈگری نوکری کے لیے ضروری ہے ، یہ ضروری نہیں کہ مقالہ کسی قابل ذکر موضوع پر ہو۔ اور اس میں قابل مطالعہ باتیں لکھی جائیں۔
میرے پاس ہر ہفتہ کسی نہ کسی جگہ سے خط آتا ہے کہ میں فلاں موضوع پر پی ایچ ڈی کررہا ہوں کررہی ہوں۔ ایک سوال نامہ منسلک ہے ، براہ کرم اس کا جواب فوراً بھیج دیں تاکہ میں اپنا مقالہ مکمل کرسکوں۔ سوالات کا معیار طفلانہ ہوتا ہے، اس بات پر اتنا رنج نہیں ہوتا جتنا اس بات پر ہوتا ہے کہ اب پی ایچ ڈی کی methodologyیہ ہوگئی ہے کہ ہر شخص کو خط لکھ کر اس سے کچھ اناپ شناپ لکھوا لو اور مقالہ تیار کرلو۔ نہ غور کرنا ہے ، نہ مطالعہ کرنا ہے، نہ اتنی زحمت کرنا ہے کہ جس شخص کوموضوع پر درک ہے اس کے پاس چلے جاﺅ اور بالمشافہ تبادلہ ¿ خیال کرلو۔ خیال ہو تب تو تبادلہ ¿ خیال ہو۔ یہاں تو سب کی اوپری منزل کرائے کے لیے خالی ہے۔
مجھے ان لوگوں سے بھی چڑھ ہے جو دس پانچ افسانوں یا منظومات پر مشتمل مجموعہ چھپواکر صاحبِ تصنیف بن بیٹھے ہیں اور پھر ہر کس و ناکس سے توقع اور تقاضا کرتے ہیں کہ ان پر توصیفی مضمون لکھے۔ مجھے ان لوگوں سے اور زیادہ چڑھ ہے جو ایسے لوگوں کی فرمائش پوری کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعداد ہمارے درمیان بڑھتی جارہی ہے جو اچھی خاصی حیثیت رکھنے کے باوجود اپنانام چھپا ہوا دیکھنے کے لیے اس قدر بے قراررہتے ہیں کہ ہر کسی کی فرمائش پوری کردیتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں کسی اصول یا نظریے کی پابندی اپنے اوپر حرام سمجھتے ہیں۔ ایک صاحب کو یہ خبط ہے کہ ان سے بڑا نقاد کوئی پیدا نہ ہوگا اور اس کو ثابت کرنے کے لیے وہ اپنی ہی تعریف میں خود بیان لکھتے ہیں اور اسے دوسروں کے نام سے چھپواتے ہیں۔ ان کی تحریر ژولیدہ بیانات ، مغربی ادب کے ادھ کچرے حوالوں ، بے موقع ناموں اور بے تکی بے پر کی باتوں کا ایسا مجموعہ ہوتی ہے کہ شیکسپیئر کا فاتر العقل مسخرا بھی ان کا خالق ہونا پسند نہ کرے۔ لیکن اس کو کیا کیجئے کہ ان کے دوست ان کی تعریف میں انھیں کے لکھے ہوئے نثری قصائد اپنے نام سے شائع کرتے ہیں ، نقاد موصوف نے ابھی مالیگاﺅں کے کسی شاعر کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہوئے ہم غریبوں پر یہ حقیقت آشکار کی ہے کہ شاعر موصوف میں مابعد جدیدیت Post Modernismکی جلوہ گری ہے۔ نقاد موصوف کو یہ گمان ہے کہ مابعد جدیدیت کوئی ایسی چیز ہے جو جدیدیت کے بعد وجود میں آئی ۔ یہی غلط فہمی دو پروفیسر صاحبان کو بھی ہے ۔ان کو کون سمجھائے کہ مابعد جدیدیت کی اصطلاح ابھی مغرب میں پوری طرح مقبول نہیں ہوئی ہے اور اس کے واضع مصری نثراد امریکی پروفیسر اہاب حسن نے خود لکھا ہے کہ ۰۲۹۱ءبلکہ اس سے پہلے کی کچھ تحریروں میں بھی Post Modernismکی جلوہ فرمائی ملتی ہے۔ یعنی اہاب حسن کے مطابق Post Modernismکا تصور زمانی نہیں بلکہ ذہنی ہے۔ (پھر بھی ہمارے پروفیسر یہ کہتے ہوئے پائے گئے ہیں کہ مغرب میں مابعد جدیدیت کا دور ہے لیکن اردو والے اب تک جدیدیت کے چکّر میں پڑے ہوئے ہیں)

غرض یہ کہ کہاں تک فہرست بناﺅں کہ مجھے کن کن چیزوں سے چڑھ ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اب مجھے اپنے آپ سے چڑھ ہونے لگی ہے اور یہ کہتے ہوئے شرم آنے لگی ہے کہ میں اردو کا دیب ہو۔
گر مسلمانی ازیں است کہ حافظ دارد
آہ اگر از پئے امروز بود فردائے

Urdu Zabaan ki Riwayat aur Kabeer

Articles

اردو زبان کی روایت اور کبیر

ڈاکٹرقمر صدیقی

کبیر کی تعلیمات کا بنیادی مقصد زندگی کی سچائیوں کا ادراک حاصل کرنا تھا۔ وہ بنیادی طور شاعر نہیں
تھے بلکہ انھیں ایک سماجی مصلح یا زیادہ سے زیادہ صوفی یا سنت کہا جاسکتا ہے۔ البتہ اپنے افکار و خیالات کی ترویج کے لیے انھوں نے شاعری کو ذریعہ بنایا۔ چونکہ وہ بھگتی اور صوفیانہ افکار سے متاثر تھے لہٰذا ان کا کلام بھی بھگتی اور صوفیانہ رنگ سے مملو ہے۔اسی بھگتی اور تصوف کے رنگ کی وجہ سے کبیر کی تعلیمات زندگی کی فہم اور ادراک کا حوالہ بن گئیں۔زندگی کے سارے روشن و تاریک پہلو ان
کی شاعری میں یوں منکشف ہوتے ہیںگویا ساجد و مسجود ایک دوسرے کے روبرو معلوم ہوں:

لالی تیرے لال کی ، جِت دیکھو تِت لال

لالی دیکھن میں گئی ، میں بھی ہوگئی لال
کبیر اپنی بھگتی میں اس مقام پر ہیں جو فکر و تردد اور غم سے آزاد ہے۔فکر و تردد جیسے محسوسات دل میں اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب دل بھید بھاﺅ کی آلائش میں لتھڑا ہوا ہو۔ دراصل بھگت اور بھگوان کے درمیان دوری ہی اس بھید بھاﺅ کی جڑ ہے ۔جبکہ کبیرکا تو یہ حال ہے کہ ”پھوٹا کنبھ جل، جل ہی
سمانا“۔ گویا کبیر کے نزدیک عبد و معبود کا رشتہ بہتے ہوئے جل کی مانند نہیں ہے بلکہ اس رشتے کی معراج لہروں میں سماجانا ہے:

کہنا تھا سو کہہ دیا ، اب کچھ کہا نہ جائے

ایک رہا دوجا گیا ، دریا لہر سمائے
ڈاکٹر تارا چند نے اپنی کتاب Infulances of Islam on Indian Culture میں تحریر کیا ہے کہ ”کبیر نے مسلم صوفیا کی صحبت میں کافی وقت صرف کیا“ اور ”کبیر کے خیالات و جذبات پر صوفی درویشوں اور فارسی شعرا کی پوری چھاپ پائی جاتی ہے“۔ڈاکٹر تاراچند نے پند نامہ ، فرید الدین عطار، جلال الدین رومی، شیخ سعدی کی مثالیں دے کر کبیر سے ان کا موازنہ بھی پیش کیا اور ساتھ ہی ابنِ سینا، منصور حلاج اور بعض دوسرے صوفیا کے کبیر پر اثرات کا ذکر
بھی کیا ہے۔
خود کبیر کی شاعری بھی اس کی غماز ہے۔ ان کی شاعری میں فارسی کے بعض مشہور شعرا کے جذبات و خیالات اس طرح جاگزیں ہیں کہ اکثر جگہوں پر ترجمہ کا
گمان ہوتا ہے۔ مثلاً عمر خیام کی رباعی ہے کہ :

ایں کوزہ گراں کہ دست بر گل دارند

عقل و خرد و ہوش براں بگمارند

مشت و لکدد طمانچہ تاچندزنند

خاکِ بدہاں شاں چہ می پندا رند
]وہ کوزے بنانے والے کمہار( جن کے ہاتھ مٹی، گارے سے سنے ہوئے ہیں اور اس پر اپنی عقل ، ذہن اور ہوش کو لگائے ہوئے ہیں) کب تک اس پر مکّے ، لات اور چپت مارتے رہیں گے۔ ان کے منہ میں خاک ، وہ اس مٹی کو کیا سمجھتے ہیں۔ یہ مٹی عظیم تر باصلاحیت شخصیات کی خاک ہے۔ انھیں اس کی ایسی درگت نہیں کرنی چاہئے۔[

اب کبیر کا یہ دوہا دیکھئے:

ماٹی کہے کمہار سے تو کا روندے موہے

ایک دن ایسا ہوئے گا میں روندوں گی توہے
حافظ کا ایک مصرعہ ”ہر کسے پنچ روزہ نوبت اوست“]ہر شخص کی نوبت پانچ دن کی ہے[ ضرب المثل کی طرح مشہور ہے۔ کبیر نے حافظکے اس مصرعہ سے جگہ جگہ
استفادہ کیا ہے۔ دو مثالیں پیش ہیں:

۱) کبیرا نوبت آپنی دس دن لیہو بجائے

۲) چار دن اپنی نوبت چلی بجائے
اسی طرح فردوسی کا شعر ہے:
چہ بندی تو دل بر سرائے فسوں
کہ ہردم ہمیں آید آواز کوس
]تو اس رنج و الم سے بھری دنیا سے کیوں دل لگاتا ہے۔ یہاں تو ہروقت چل چلاﺅ اور کوچ کے نقارے کی آواز آتی ہے۔ ]

کبیر کے یہاں یہی مضمون اس رنگ میں نظر آتا ہے۔
کبیرا سریر سرائے ہے کیا سوئے سکھ چین
سُو انس نگارہ کوچ کا باجت ہے دن رین

اسی طرح مولانا روم اور شیخ سعدی کے مندرجہ ذیل اشعار سے کبیر نے جس طرح استفادہ کیا ہے وہ بھی قابلِ ذکر ہے۔
چشم بند و لب ببند و گوش بند

گر نہ بینی سر حق برمن بہ خند

]آنکھ ، ہونٹ، کان بند یعنی دَم کو روکے رکھ ، تجھے اُس کا دیدار ہوجائے گا اور اگر نہ ہوتو مجھ پر ہنس۔[
دیکھ ری دیکھ تجھ سہی تیرا دھانی ، دم کو روک دیدار پاوے
دم کو روک ار ، مول کو بند کر چاند سورج دھر ایک آوے

دل بدست آور کہ حج اکبر ست

از ہزاراں کعبہ یک دل بہتر ست

]کسی کا دل جیت لینا حج اکبر کے مانند ہے اور ہزاروں کعبوں سے ایک دل کی اہمیت زیادہ ہے۔[
ستّر کعبے یک دل بھیتر جو کر جانیں کوئی

شیخ سعدی ہی کا ایک شعر ہے جس کا مطلب کچھ یوں ہے کہ جب تک انسان منہ سے کچھ بولتا نہیں ہے تب تک اس کی شخصیت کے بارے میں صحیح اندازہ نہیں لگایا جاسکتا:

تا مرد سخن نہ گفتہ باشد

عیب و ہنرش نہفتہ باشد

اب کبیر کے یہاں دیکھئے کیسی یکسانیت ہے۔

بولیاں پیچھے جانیئے جو جاکو بیوہار

کبیر کے یہاں فارسی کی صوفیانہ شاعری کے اثرات بہت نمایاں ہیں۔ نہ صرف یہ کہ زبان و بیان بلکہ خیالات میں بھی کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ مندرجہ بالا مثالوں کے علاوہ بھی ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جس میں کبیر کی شاعری میں صوفیانہ افکار و خیالات کی گونج بہت واضح ہے۔ مثلاً مشہور صوفیانہ خیال ہے کہ موت کے انتظار میں غفلت نہیں برتنی چاہئے کیونکہ اس سے پردہ دور ہوجاتا ہے اور قطرہ سمندر میں مل جاتا ہے۔ مشہور فارسی شاعر ابو سعید کے مندرجہ ذیل کلام میں اسی خیال کا اظہار ملتا ہے۔

دل خستہ و سینہ چاک می بایدشد

وزہستی خویش پاک می بایدشد

آں بہ کہ بخود پاک شویم اول کار

چوں آخر کار خاک می بایدشد

کبیر نے اس خیال کو کچھ اس طرح دہرایا ہے:

جیون تے مر بھلو مرجانے کوئے

مرنے پہلے جے مرے کل اجر اور ہوئے

حالانکہ قدیم ہندوستانی عقائد کے ساتھ ادب و ریاضت میں بھی موت کو نظر انداز کرنے کا رجحان ملتا ہے لیکن اس کے برعکس کبیر نے مسلم صوفیوں کا طرز اختیار کرتے ہوئے موت کو سود مند کہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے خیالات و افکارپر مسلم صوفیا کا اثر کس درجہ تھا۔کبیر کے یہاں مسلم صوفیا کے افکار مثلاً کسی کی دل آزاری کی ممانعت اور دکھے دلوں کی آہ کے نتیجہ میں عذاب کی بشارت وغیرہ کا عموماً ذکر ملتا ہے۔ شیخ سعدی کے ایک شعر

چراغے کہ بیوآں زنے بر فروخت

بسے دیدہ باشی کہ شہرے بسوخت

کو کبیر نے کچھ اس ڈھنگ سے کہا ہے:

دربل کو نہ ستائیے جاکی موٹی ہائے

بنا جیوں کی سانس سوں ، اوہ بھسم ہوئے جائے

ایک اور ہندی شعر میں بھی اسی طرح کا خیال پیش کیا ہے:

دکھیا کو تم جن کلپاﺅ کہ دکھیا دیہہ روئے

دکھیا کے جو مکھیا سنہہ جڑے دیہی کھوئے

اوپر کبیر کی شاعری پر فارسی شعرا کے افکار و خیالات کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کے اثرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خود اردو زبان اور اردو شاعری کے آغاز و ارتقا میں بھی کبیر کی شاعری کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں کبیر سے منسوب مندرجہ ذیل ریختہ کو جس میں ردیف اور قافیہ کی پابندی بھی روا رکھی گئی بطور مثال پیش کیا جاسکتا ہے۔

سنتا نہیں دہن کی خبر ان حد باجا باجتا

رسمند مندر گاجتا باہر سنے تو کیا ہوا

گانجا افیم و پوستا بھنگ اور شرابیں پیوتا

اک پریم رس چاکھا نہیں علمی ہوا تو کیا ہوا

کاسی گیا اور دوارکا تیرتھ شکل بھرمت پھرے

گانٹھی نہ کھولی کپٹ کی تیرتھ گیا تو کیا ہوا

پوتھی کتابیں باچتا اوروں کو نت سمجھاوتا

نرکوٹی محل کھوجے نہیں بک بک مرا تو کیا ہوا

قاضی کتابیں کھوجتا کرتا نصیحت اور کو

محرم نہیں اس حال سے قاضی ہوا تو کیا ہوا

شطرنج ، چوپڑ ، گنجفہ اک مزد ہے بد رنگ کی

بازی نہ لائی پریم کی کھیلا جوا تو کیا ہوا

جوگی و گنبر سے بڑا کپڑا رنگے رنگ لال سے

واقف نہیں اس رنگ سے کپڑا رنگا تو کیا ہوا

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ریختہ موسیقی کی ایک اصطلاح ہے اور موسیقی میں اب بھی اس کا رواج تھوڑا بہت باقی ہے۔ مخدوم علاﺅالدین اس کی تعریف یوں بیان کرتے ہیں: ”ریختہ کا اطلاق ایسے سرود پر ہوتا تھا جس میں ہندی اور فارسی کے اشعار یا مصرعے یا فقرے جو مضمون و تال اور راگ کے اعتبار سے متحد ہوتے تھے اور ترتیب دیئے جاتے تھے۔ “ اس کی مثال میں امیر خسرو کی وہ غزل پیش کی جاتی ہے جس کا مطلع ہے:

زحال مسکیں مکن تغافل درائے نیناں بنائے بتیاں

چوں تاب ہجراں ندرام اے جاں نہ لیہو کاہے لگائے چھتیاں

کبیر کے یہاں زبان اور خیال دونوں سطحوں پر ہند +اسلامی روایت کا ابتدائی نقش جھلکتا نظرآتا ہے جس نے آگے چل کر اردوزبان کی صورت برصغیر ہندو پاک کی تہذیبی زندگی کو ثروت مند کیا۔گذشتہ سطور میں فارسی شعرا اور کبیر کے خیالات میں مماثلت پر بحث آچکی ہے اسی طرح زبان کے ارتقا کے سلسلے میں عرب علما مثلاً جاحظ، ابن قتیبہ، ابن رشیق ، جرجانی اور خلدون وغیرہ نے بڑی دیدہ ریزی دکھائی ہے۔ خلدون اور جاحظ نے خیال کے مقابلے لفظ کو اولیت دی ہے ۔ مثلاً: خلدون (۲۳۷ تا ۸۰۸ئ)نے اپنے مشہور زمانہ مقدمہ میں نقل کیا ہے:

”یاد رکھئے ! شاعری یا مضمون نگاری کا تعلق الفاظ سے ہوتا ہے، معانی سے نہیں۔اس سلسلے میں معنی الفاظ کے تابع ہوتے ہیں اور الفاظ ہی اصل ہوتے ہیں۔ لہٰذا شاعر یا مضمون نگار جو اپنے اندر ملکہ پیدا کرنا چاہتا ہے وہ اپنی پوری پوری توجہ الفاظ پر رکھتا ہے۔زبان پر گفتگو میں صرف الفاظ ہوتے ہیں اور معنی دلوں میں ہوتے ہیں۔اس لیے شاعری وغیرہ کا تعلق الفاظ سے ہوتا ہے معنی سے نہیں۔اس کے علاوہ معنی تو ہرشخص کے پاس ہوتے ہیں اور حسب منشا ہر فکر کے مسخر ہوتے ہیں۔ان کے سلسلے میں کسی فن کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ البتہ موزوں عبارت لانے کے لیے اور مناسب الفاظ استعمال کرنے کے لیے فن کی لاحق ہوتی ہے۔الفاظ گویا معنی کے سانچے ہیں ، جیسے برتن جن سے دریا سے پانی نکالا جاتا ہے۔سونے ، چاندی، سیپ، شیشے اور مٹی کے ہوتے ہیں اور پانی ایک ہی ہوتا ہے۔معنی بھی ایک ہی ہوتا ہے ، مگر زبان میں عمدگی اور بلاغت مختلف کلاموں میں اختلا ف کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ کون سا کلام مقاصد کے زیادہ مطابق ہے اور کون سا کم۔جو تراکیب و اسالیبِ کلام سے نا آشنا ہوتے ہیں اور انھیں زبان کے ملکہ کے تقاضوں کے مطابق پیش نہیں کرسکتے اور کلام پھسپھسا لاتے ہیں ، وہ بمنزلہ ایک اپاہج کے ہیں جو کھڑے ہونے کا تو قصد کرتا ہے مگر پاہج ہونے کی وجہ کھڑا نہیں ہوسکتا۔“
(مقدمہ ابنِ خلدون ۔ ص: ۵۱۴۔ مترجم : مولانا راغب رحمانی۔ ناشر: نفیس اکیڈمی، کراچی۔ ۱۰۰۲ئ)
ابنِ خلدون ہی طرح جاحظ بھی کلام میں لفظ کی فوقیت کا حامی ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ:

”معنی تو پیش پا افتادہ ہوا کرتے ہیں، اسے تو عربی ، عجمی ، دیہاتی ، شہری سب جانتے ہیں۔ دراصل اہمیت اوزان کی ، اچھے الفاظ کے استعما ل کی اور زبان کے سہل المخرج ہونے (وغیرہ وغیرہ) کی ہے۔ بیشک شعر ایک صنعت ہے اور تصویر کشی کا ذریعہ ہے۔“
(مشرقی شعریات اور اردو تنقید کی روایت۔ ص: ۴۶)

یہاں غور کرنے کا نکتہ یہ ہے کہ کبیر کے یہاں بھی لفظ کی حرمت و احترام کا وہی احساس نظر آتا ہے جو مذکورہ عرب علماکا ہے۔ کبیر زبان کے تعلق سے

اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہیں:

”کبیر نے سادھوﺅں سے کہا کہ شبدوں کی سادھنا کیجئے یعنی الفاظ پر عبور حاصل کرنے کے لیے ریاض ضروری ہے۔ لفظوں کی گہرائی و گیرائی تک پہنچنا ہے تو اس کے لیے ممکنہ سعی کیجئے۔ الفاظ کو موتیوں کی طرح لڑی میں پرونا، ان سے ہار یا مالا تیار کرنا ہنر مندی کی دلیل ہے۔کبیر کے نزدیک الفاظ کا درست استعمال ایک طرح کی روشنی اور انبساط کی حصولیابی کا وسیلہ ہے۔“
(اردو چینل ، جلد ۹، شمارہ۱ ۔ مئی ۶۰۰۲ء۔ ص:۹۲۱)

محمود شیرانی نے اپنی کتاب ”پنجاب میں اردو“ میں رقم کیا ہے:” ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ بعد ریختہ نے موسیقی سے نکل کر عمومیت حاصل کرلی اور اس کا اطلاق ایسے کلام منظوم پر ہونے لگا جس میں دو زبانوں کا اتحاد ہواور دوسرے الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ ریختہ ایسی نظم ہوتی تھی جس میں ہندی ، فارسی کے اشعار یا فقرے متحد ہوتے تھے۔“ یہی ریختہ آگے چل کر اردو کہلایا۔ شیرانی صاحب اپنی اسی کتاب میں تحریر کرتے ہیں:” ریختہ سے مراد اگرچہ ولی اور سراج کے ہاں نظم اردو ہے لیکن دہلویوں نے بالآخر اس کو زبان اردو کے معنی دے دیئے اور یہ معنی قدرتاً پیدا ہوگئے اس لیے کہ ان ایام میں اردو زبان کا تما م تر سرمایہ نظم ہی میں تھا۔ جب نثر پیدا ہوگئی تو یہی اصطلاح اس پر ناطق آگئی اس طرح ریختہ قدرتاً اردو زبان کانام ہوگیا۔“

کبیر کا تعلق اودھی علاقے سے تھا۔ شمس الرحمن فاروقی نے لکھا ہے کہ ” شیخ عبد القدوس گنگوہی (1455ءتا 1538ئ) اور سنت کبیر (وفات1518ئ)کے پہلے کسی صوفی نے ”ہندی /ہندوی“ کو شمال میں ادبی اظہار کا ذریعہ نہیں بنایا لیکن شیخ گنگوہی اور نہ کبیر نے اس خالص کھڑی میں لکھا جو ترقی کرکے آج کی اردو بنی ۔ شیخ گنگوہی کی زبان پر برج حاوی ہے اور کبیر کی زبان میں اودھی اور بھوجپوری کے عناصر نمایاں ہیں۔“ لیکن ان باتوں کے باوجود بھی ہم کہہ سکتے ہیں کہ کبیر کی شاعری میں جو زبان استعمال ہوئی ہے وہ اس زمانے کی عوامی زبان تھی اور ظاہر ہے کیا شمال ، کیا جنوب اس دور کے ہندوستان میں جو لسانیاتی جگل بندی کا رواج شروع ہوا تھا اس کے نتیجے میں پورے ملک میں اردو کا جادو سر چڑھنے لگاتھا۔ اس زبان نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا تھا اور عوام میں یہ زبان تیزی سے مقبول ہورہی تھی۔ گو کہ اس وقت اردو کے خد و خال بہت واضح نہیں ہوئے تھے۔ کبیر نے بھی اپنی شاعری کے لیے اسی عام فہم اور عوام فہم زبان و سہارا لیا تھا ۔ لہٰذا ہم دیکھتے ہیں کہ کبیر کی شاعری اردو سے کتنی قریب ہے اوراسے سمجھنا آج بھی اتنا دشوار نہیں ہے

Urdu ke Ibtedayee Afsana Nigaarh

Articles

اردو کے ابتدائی افسانہ نگار

قمر صدیقی

اردو افسانے کے آغاز اور اولیت کو لے کر خاصے اختلافات رہے ہیں۔ حالانکہ اردو افسانے کا سفر کچھ ایسا طویل بھی نہیں ہے کہ یہ تحقیق کے لیے کوئی بہت بڑا چیلنج ہو۔لیکن اردو افسانے کے ساتھ معاملہ یہ ہوا کہ ہمارے زیادہ تر محققین کولسانی کھکھیڑیں سلجھانے اور قدیم ترین متون کی تدوین و ترتیب نے اتنی فرصت ہی نہیں دی کہ وہ اس سمت بھی توجہ کرتے یا شاید افسانہ (یاتخلیقی ادب) ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں تھا۔ خیر اس صورتِ حال کے مدنظر اردو افسانے کی روداد لکھنے کی ذمہ داری محققین کے بجائے ناقدین نے اپنے سرلی اور اس ضمن میں پہلا قدم ہی غلط پڑا۔

1955کے ’’نقوش‘‘ کے افسانہ نمبر میں شائع ایک بحث میں پروفیسر وقار عظیم نے پریم چند کو اردو کا پہلا افسانہ نگار قرار دیا۔ پروفیسر احتشام حسین نے بھی اسی طرح ’’کتاب‘‘ (لکھنؤ) میں شائع ایک بحث میں سجاد حیدر یلدرم اور پریم چند دونوں کو اردو کا اولین افسانہ نگار تسلیم کرتے ہوئے فرمایا : ’’ہم کو جو ابتدائی افسانہ نگار ملتے ہیں ، ان میں دو نام نمایاں طور پر نظر آتے ہیں ۔ ایک سجاد حیدر یلدرم کا اور دوسرا پریم چند کا۔‘‘ سجاد حیدر یلدرم کو اردو کا پہلا افسانہ نگار تسلیم کرنے والوں میں پروفیسر احتشام حسین اکیلے نہیں ہیں۔ پطرس بخاری اور ڈاکٹر معین الرحمن بھی ان کے ہمنوا ہیں۔ ابو الفضل صدیقی نے (’’سیپ‘‘ ، کراچی 1980) سلطان حیدر جوش کو اردو کا پہلا افسانہ نگار قرار دیا ہے تو ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی نے خواجہ حسن نظامی کو۔

اردو افسانے کے محض اگیارہ دہائیوں کے قلیل مدت کے سفر کی تاریخ کے تعلق سے اس طرح کا تضاد افسوس ناک بھی ہے اور عبرت آموز بھی۔ در اصل یہ پورا معاملہ غیر سائنسی طریقۂ تحقیق اور ذاتی ترجیحات اور تعصبات کا غماز ہے۔ وگرنہ اردو کے وہ ابتدائی ادبی مجلے جنھوں نے اول اول افسانے شائع کیے ان کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے اور آج بھی وہ ہندوستان کی چیدہ چیدہ لائبریروں میں دستیاب ہیں ۔مثلاً ’زمانہ ‘ (کانپور) ، ’معارف‘ (علی گڑھ)، ’ مخزن‘ (لاہور اور دہلی) ، ’اردوئے معلی‘ (علی گڑھ) وغیرہ۔

ڈاکٹر مسعود رضا خاکی وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے 1965میں ’’ اردو افسانے کا ارتقا‘‘ کے موضوع پر اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے میں راشد الخیری کے افسانے ’’نصیر اور خدیجہ‘‘ (مطبوعہ مخزن 1903) کو اردو کا پہلا افسانہ قرار دیا۔ پھر پروفیسر مرزا حامد بیگ نے ’مخزن‘ (لاہور، شمارہ 3، جلد 6، بابت دسمبر 1903 صفحہ نمبر 27تا 31) سے راشد الخیری کا یہ افسانہ حاصل کرکے 1991میں ’’فنون‘‘ (لاہور) میں شائع کروادیا اور اس کے بعد سے راشد الخیری کے افسانے ’’نصیر اور خدیجہ‘‘ کو اردو کا پہلا افسانہ تسلیم کرلیا گیا۔ 1997میں مظہرامام نے معروف پاکستانی رسالہ ’’آئندہ‘‘ (کراچی) میں بہار کے دو افسانہ نگاروں کا ذکر کرتے ہوئے ثابت کیا کہ علی محمود ( پہلا طبع زاد افسانہ ’’چھاؤں‘‘ ، ’مخزن‘۔لاہور ۔ بابت اپریل 1904) اور وزارت حسین اورینی( پہلا طبع زاد افسانہ ’’افسانۂ حرماں یعنی مرگِ محبوب‘‘ ،’ اردوئے معلی‘ ۔علی گڑھ۔ بابت جون 1905)بھی اردو کے ابتدائی افسانہ نگاروں میں شامل ہیں۔
اردو کے قدیم ادبی مجلّوں مثلاً مخزن، اردوئے معلی، زمانہ اور عصمت وغیرہ کی فائلیں دیکھنے کے بعد اردو کے اولین افسانہ نگاروں کی فہرست اس طرح مرتب ہوتی ہے۔

۱۔ راشد الخیری ، افسانہ ’’نصیر اور خدیجہ‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (لاہور ) دسمبر 1903

۲۔ علی محمود ، افسانہ ’’چھاؤں ‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (لاہور ) جنوری 1904

۳۔ علی محمود ، افسانہ ’’ایک پرانی دیوار‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (لاہور) اپریل 1904

۴۔ وزارت حسین اورینی ، افسانہ ’’ افسانۂ حرماں یعنی مرگِ محبوب‘‘ ، مطبوعہ ’’اردوئے معلی‘‘ (علی گڑھ) جون 1905

۵۔ راشد الخیری ، افسانہ ’’بدنصیب کا لال‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (لاہور) اگست 1905

۶۔ سجاد حیدر یلدرم ، افسانہ ’’ دوست کا خط‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (لاہور ) اکتوبر 1906

۷۔ سجاد حیدر یلدرم ، افسانہ’’غربت و وطن‘‘ ، مطبوعہ ’’اردوئے معلی‘‘ (علی گڑھ) اکتوبر 1906

۸۔ راشد الخیری ، افسانہ ’’عصمت و حسن‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (دہلی) اپریل تا مئی1907(دو قسطوں میں)

۹۔ راشد الخیری ، افسانہ ’’ رویائے مقصود‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن ‘‘(دہلی) اکتوبر 1907

۱۰۔ سلطان حیدر جوش ، افسانہ ’’نابینا کی بیوی‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (دہلی) دسمبر 1907

۱۱۔ پریم چند ، افسانہ ’’ عشق دنیا اور حب وطن ‘‘ ، مطبوعہ ’’زمانہ ‘‘ (کانپور) اپریل 1908

۱۲۔ راشد الخیری ، افسانہ ’’ نند کا خط بھاوج کے نام‘‘ ، مطبوعہ ’’عصمت‘‘ (دہلی) جون 1908

۱۳۔ راشد الخیری ، افسانہ ’’شاہین و درّاج‘‘ ، مطبوعہ ’’مخزن‘‘ (دہلی) جون 1908

۱۴۔ پریم چند ، افسانہ ’’دنیا کا سب سے انمول رتن‘‘ مشمولہ ’’سوزِ وطن‘‘ جون 1908(طبع اول ۔ دہلی)

اس طرح اردو کے پہلے افسانہ نگار راشد الخیری قرار پاتے ہیں۔ دوسرے علی محمود، تیسرے وزارت حسین اورینی ، چوتھے سجاد حیدر یلدرم ، پانچویں سلطان حیدر جوش اور چھٹے پریم چند ۔ مندرجہ بالا شواہد کی روشنی میں پریم چند کا افسانہ ’’دنیا کا سب سے انمول رتن‘‘ جسے اردو کا پہلا افسانہ تسلیم کیا جاتا رہا ہے ، تاریخی اعتبار سے اردو کے طبع زاد افسانوں میں اس کانمبرچودھواں ہے۔
دیگر حضرات جن کے سر اولیت کا تاج رکھا جاتا رہا ہے ان میں سدرشن کا اولین افسانہ ’’ سدا بہار پھول‘‘ 1912کی تخلیق ہے۔ جبکہ خواجہ حسن نظامی کا اولین افسانہ ’’ بہرا شہزادہ‘‘ ، ’’ہمایوں‘‘ کے جنوری 1913کے شمارے میں شائع ہوا۔ نیاز فتح پوری کا افسانہ ’’ایک پارسی دوشیزہ کو دیکھ کر ‘‘ ، ’’تمدن‘‘( دہلی) اور ’’نقاد‘‘ (آگرہ) دونوں رسالوں میں جنوری 1913میں شائع ہوا۔ اس طرح سدرشن، خواجہ حسن نظامی اور نیاز فتح پوری اردو کے افسانوی منظر نامے پر اس وقت نمودار ہوئے جب اردو افسانے کا سورج طلوع ہوکر کسی قدر روشنی بکھیرنے لگا تھا۔ البتہ چودھری محمد علی ردولوی کا معاملہ ذرا الگ ہے۔ معلوم حقائق کی بناکر کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے افسانہ نگاری کا آغاز یلدرم اور پریم چند کے ساتھ کیا لیکن چونکہ وہ اعلیٰ سرکاری منصب پر فائز تھے لہٰذاکچھ اپنی سماجی حیثیت اور کچھ اپنے مزاج کی بنا پر انھوں نے رسائل کے مدیران کو افسانہ اشاعت کے لیے بھجوانے میں تامل برتا لیکن ان کی اس تساہلی کے باوجود انھیں اردو افسانے کے اولین معماروں میں شمار نہ کرنا بہت بڑی نا انصافی ہوگی۔

Tehzeebi Tabdeeliyon ke Daur me Adab ka Kirdaar

Articles

تہذیبی تبدیلیوں کے دور میں ادب کا کردار

قمر صدیقی

اگر یہ کہاجائے کہ کرۂ ارض ایک چھوٹی سی جگہ ہے اور یہ چھوٹی سی جگہ بھی اب مسلسل سمٹ رہی ہے تو حیرت نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ گلوبل ولیج کی سوچ تو سٹیلائیٹ دور کے شروعات کی بات تھی۔ اب انسان 3Gاور4Gکے اس دور میں سائبر اسپیس کا سند باد بن چکا ہے۔ بہت پہلے بل گیٹس نے کہا تھا کہ :

’’انٹر نیٹ ایک تلاطم خیز لہر ہے جو اس لہر میں تیرنا سیکھنے سے احتراز کریں گے ، اس میں ڈوب جائیں گے۔‘‘

بل گیٹس کی بات خواہ غلط ہو یا صحیح حقیقت یہ ہے کہ آج ہر جگہ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی حکمرانی ہے۔ گھر ہو یا دفتر ، علم ہو یا علاج، معیشت ہو یا ثقافت اور فن ہو یا تفریح ………ہر شعبۂ حیات میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل صاف نظر آتا ہے اورلطف کی بات یہ ہے کہ مختلف ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے مزید نئی نئی ٹیکنالوجیزسامنے آرہی ہیں ، بلکہ دیوندر اِسّر کے لفظوں میں تو ساری دنیا گھر کے آنگن میں سمٹ آئی ہے اور آنگن پھیل کر ساری دنیا کی وسعت سے ہم کنار ہورہا ہے۔ الیکٹرانک مشینوں کو کہیں سے بھی ہدایتیں دی جاسکتی ہیں اور انھیں حرکت میں لایا جاسکتا ہے۔ جب ہم گھر پہونچیں گے تو سب کچھ ہماری ضرورت اور ہدایت کے مطابق تیار ہوچکا ہوگا۔ پہلے زمانے کا شاعر دیواروں سے باتیں کرتا تھا ، اب دیواریں شاعروں سے باتیں کریں گی۔ شاید ہمارے غم و انبساط میں بھی شریک ہوں گی!۔ذہین ،مکین ہی نہیں ذہین، مکان بھی ہوں گے۔ حساس دل بے حس تجربہ گاہوں میں تیار کئے جائیں گے اور منجمد سڑکیں متحرک ہوجائیں گی۔ انسان حادثات سے بچ جائے گا۔ کاریں آپ کو ڈرائیو کریں گی اور الیکٹرانک آلات آنے والے خطرات سے آپ کو آگاہ ۔ دل کا دورہ ہو یا سڑک حادثہ ،اس پیش خبری کے باعث ٹل جائے گا۔ کلوننگ سے پیدا ڈولی کوبھول جائیے، اب بھیڑیں فیکٹریوں میں تیار ہوں گی۔ جینیٹک انجینئرنگ کی مددسے صرف چار بھیڑوں سے اتنی مقدار میں انسولین تیار کی جاسکے گی جو دنیا بھر کے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے کافی ہوگی۔ کمپیوٹر انسانی ذہن کے حامل ہوں گے اور انسان کمپیوٹر کی مانند کام کریں گے۔ انسان اور حیوان کے اعضا ایک دوسرے کے جسم میں منتقل کیے جارہے ہیں۔ ذی روح اور غیر ذی روح میں فرق کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

غور کرنے کی بات یہ ہے کہ تبدیلی کا ایک ریلا ہمارے شب وروز کو اپنے زور میں بہائے لیے جارہا ہے اور اس بہاؤ میں عا لمیت ، قومیت، مقامیت، رنگ، نسل ، ذات ، طبقہ، فرقہ، مذہب اور جنس کے علاوہ مغرب اور مشرق کے تفاوت کے ساتھ ساتھ نہ جانے کن کن علوم ، بشریات ، سماجیات ، تاریخ ، فلسفہ ، سیاست اور جانے کیا کچھ آپس میں گڈ مڈ ہونے لگا ہے۔تہذیبی اور تکنیکی سوچ ایک نئی حسیت کی پرورش کررہی ہے۔ میڈیا یعنی ٹی وی ، کمپیوٹر وغیرہ اس سوچ کو پھیلانے کے ہتھیار ہیں۔ میڈیا کے ذریعے اطلاعات کی برق رفتار ترسیل نے بڑی سہولیات پیدا کردی ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ اطلاعات کی اس ترسیل کے ساتھ محض خبروں یا خبروں کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ ہی کی ترسیل نہیں ہوتی بلکہ یہ الفاظ اپنے ساتھ اپناخیال اور اپنی فکر بھی لاتے ہیں ۔ اس خیال اوراس فکر کے رد و قبول کے اختیار کے ساتھ ساتھ مسئلہ یہ بھی ہے کہ میڈیا کے ذریعے اتنے تواتر اورشدت کے ساتھ مختلف طرح کے اقدار و خیالات ہم تک پہنچ رہے ہیں کہ ایک طرح کی ذہنی انتشار کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ہماری اقدار سے مختلف اقدار ٹکرا رہی ہیں۔ اس ٹکراؤ کی وجہ سے یہ انتشار اور بحران تہذیب کے باطن میں اتر گیا ہے۔

چونکہ معاشرے میں تبدیلیاں بڑی سرعت کے ساتھ رونما ہورہی ہیں لہٰذاان تبدیلیوں کے اثرو نفوذ کے تعلق سے کوئی حتمی پیشن گوئی ممکن نہیں لیکن یہ تو کہا ہی جاسکتا ہے کہ یہ تہذیبی اتھل پتھل گلوبلائزیشن کی یک رخی تہذیب اور تیسری دنیا کی تہذیبی رنگا رنگی کے مابین جاری ثقافتی سرد جنگ کا نتیجہ ہے۔ برٹش ماہرِ سماجیات اسٹورٹ ہال نے اس صورتِ حال کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :

’’ گلوبلائزثقافت کی سب سے اہم خصوصیت اس کے یک رخے پن کی صلاحیت ہے۔یہ تہذیبوں کی تکثیریت کو ایک بڑے ڈھانچے میں سمولیتی ہے۔ ایسی ثقافت خود کو ہمیشہ مرکز میں رکھتی ہے اور باقی سب کو حاشیے پر رکھتی ہے یا غیر Otherکی شکل میں پیش کرتی ہے۔‘‘

گلوبلائز ثقافت کے اس دور میں ہمارے لیے مشکل یہ ہے کہ مغرب سے طرز زندگی درآمد کرنے کا مسئلہ ایک خطرے کی صورت اختیار کرگیا ہے ۔ اس تہذیبی درآمدات کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ہم خود اپنی تہذیب سے منقطع ہوگئے ہیں۔ مشرقی تہذیبوں کے لیے مغرب کی یہ ثقافتی یلغار یک سطحی نہیں ہے بلکہ ایشائی تہذیب کو ایک ایسی چومکھی تہذیبی جنگ کا سامنا ہے جس کی داغ بیل انگریزی سامراج کے زمانے میں ہی پڑ چکی تھی۔ ہم میں سے بہتوں کو حیرت ہوگی کہ کارل مارکس بھی ہندوستانی تہذیب پر انگریزی تہذیب کے غلبے کا کھلا حمایتی تھا ۔ 25؍ جون 1952ء کے ’’نیویارک ڈیلی ٹریبون ‘‘ میں ’’ہندوستان میں برٹش حکومت‘‘ کے عنوان سے شائع شدہ اُس کی تحریر کا یہ اقتباس ملاحظہ ہو:

’’ ہندوستانی معاشرے کی بالکل کوئی تاریخ نہیں ہے۔ کم ازکم کوئی معلوم تاریخ نہیں ……..انگلستان کو ہندوستان میں دوہرا فریضہ انجام دینا ہے۔ ایک تخریبی اور دوسرا نو اصلاحی۔ قدیم ایشیائی معاشرے کو فنا کرنے اور مغربی سماج کی بنیاد رکھنے کا…….انگلستان کی مداخلت نے ہندوستان کے ان چھوٹے چھوٹے نیم وحشی ، نیم مہذب گروہوں کی معاشی بنیادوں کو تہس نہس کرکے ایسے سب سے بڑے سماجی انقلاب کو رونما کیا اور سچ تو یہ ہے کہ ایشیا میں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ‘‘

کارل مارکس کے اس بیان کو ہم آج کے افغانستان ، عراق اور لیبیا پر بھی منطبق کرسکتے ہیں۔ وہاں جمہوریت اور آزادی کے نام پر ظلم کا جو ننگا ناچ کھیلا گیا ۔ اس نے سائنس و ٹیکنالوجی کی اس برتری والی دنیا کو عہد قدیم کی وحشی دنیا کے مقابل لاکھڑا کردیاہے۔

دراصل تہذیبی آدان پردان کے قدیم اور روایتی سلسلے کو مغربی اقوام کی طاقت پرستی اور تعصب نے پوری دنیا کے لیے ایک تہذیبی بحران میں تبدیل کردیا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نے جو معروضیت ، تعقل پسندی اور ترقی کا جواز پیش کیا ہے انسانی فکر و احساس اس سے بے نیازی نہیں برت سکتا۔ ظاہر ہے کہ کمپیوٹر ، انٹر نیٹ ، میڈیا اور انسانیت کو فیض پہنچانے والی دوسری ٹیکنالوجیز سے کوئی انسان آنکھ موڑنا پسند نہیں کرے گا، لیکن ٹیکنالوجی کوکسی مخصوص تہذیب کو وسعت دینے کے لیے استعمال کرنا شاید ہی کسی کو قابلِ قبول ہو۔ لہٰذا ایک طرف تو ساری دنیا میں ایک مخصوص تہذیب کورواج دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری طرف امریکی مفسر سیموئیل ہٹینگ ٹن ’’تہذیبوں کے تصادم ‘‘ کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔ یہ ایک خطرناک صورتِ حال ہے۔

ایسی صورتِ حال میں ادب کو کون سا رول ادا کرنا ہے؟ اور تبدیلی کے اس عمل میں ادیب کا کردار کیا ہونا چاہئے یہ طے کرنا تو خیر مشکل ہے۔ لیکن اتنا تو طے ہے کہ تبدیلی کے اس عمل میں ادب اور ادیب دونوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور اگر ادیب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہوجائے تو وہ یقیناً اپنے دور کا امیر خسرو، میر و غالب، آتش و مصحفی، نظیر و انیس ، حالی و داغ، اقبال و فیض بن جاتا ہے۔ ان تمام نابغۂ روزگارشخصیات کی تخلیقی جودت یہ تھی کہ انھوں نے روحِ عصر کو اپنے اندر سمویا اور تخلیقی تجربہ کشید کیا۔ادب خارجی واقعات کا محرر نہیں، سو وہ واقعات کی تہہ میں خوابیدہ اسرار و تجربات کو اظہار کے سانچوں میں لازوال کرتا ہے۔ گویا اس کا منصب وقت اور عارضی کو ابدی اور لافانی میں ڈھالنا ہے۔ اس طرح وہ معاشرے کا واحد رکن ہے جو ہر طرح کے موسم اور حالات میں اعلیٰ انسانی اقدار کی پاسداری پر متمکن ہے کیونکہ ادیب جغرافیائی حدود میں زندہ رہتے ہوئے بھی عالمی اور آفاقی وجود رکھتا ہے۔

Numbardaar ka Nela

Articles

سیّد محمد اشرف کے ناول ”نمبر دار کا نیلا

پروفیسر صاحب علی

بیسویں صدی کی آخری دہائی میں اردو میں یکے بعد دیگرے کئی ناول لکھے گئے۔ ان میں کچھ مقبول ہوئے توکچھ کو قبولیت کا شرف حاصل نہ ہوسکا۔کچھ ناولوں پر دیر تک گفتگو ہوئی مثلاً جوگندرپال کا ناول ”خوب رو“ ، مظہر الزماں خاں کا ناول ”آخری داستان گو“ ، حسین الحق کا ناول ”فُرات“، غضنفر کا ناول ”پانی“ ، علی امام نقوی کا ناول” تین بتّی کے راما“ اور سیّد محمد اشرف کا ناول ”نمبر دار کا نیلا“ وغیرہ ۔یوں تو مذکورہ بالا تمام ناول اہمیت کے حامل ہیں تاہم اشرف کا ناول ”نمبردار کا نیلا“اپنے موضوع ، ٹریٹمنٹ اور کردار نگاری اور زبان و بیان کے حوالے سے ، خصوصاً جانور کو بطور کردار پیش کرنے کے لحاظ سے زیادہ توجہ اور گفتگو کا تقاضا کرتا ہے۔
سیّد محمد اشرف اپنے ننھیال سیتاپور میں ۷۵۹۱ءمیں پیدا ہوئے۔ اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کا قصبہ مارہرہ شریف ان کا آبائی وطن ہے۔ سیّد محمد اشرف ان دنوں انکم ٹیکس کے شعبے میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اب تک ان کے دوافسانوی مجموعے ”ڈار سے بچھڑے“ اور ”بادِصبا کا انتظار“ شائع ہوکر منظر عام پر آچکے ہیں۔ ان کا ایک ناول ”نمبردار کا نیلا“ ۷۹۹۱ءمیں شائع ہوا تھا۔

فکشن میںسیّد محمد اشرف کی شروعاتی پہچان جانوروں کے پیرائے اظہار سے قائم ہوئی لیکن ان کا طرز نگارش محض جانوروں تک محدود نہیں ہے۔ ان کے یہاں ایسے کئی کامیاب افسانے ہیں جن میں جانور نہیں ہیں۔ مثلاً کعبے کا ہرن، دوسرا کنارہ اور چمک وغیرہ۔ اشرف کوکچھ ان کے خاندانی پس منظر اور کچھ ان کے فکشن میںموجود مخصوص تہذیب و معاشرہ کی وجہ سے مذہبی تمدن کا فکشن نگار بھی قرار دینے کی کوشش کی گئی لیکن اس طرح کی کوششوںکے خلاف ’لکڑ بگھا ہنسا‘ اور ’نمبر دار کا نیلا‘ جیسی تخلیقات دیوار بن گئیں۔پھر یہ کہا گیا کہ اُن کی فن کاری کا محور علامتی تکنیک ہے، تو یہاں بھی اشرف کا افسانہ ’قربانی کا جانور‘ ایک رکاوٹ بن کر کھڑا ہوگیا۔ آخر سیّد محمد اشرف کے فن کا بنیادی رویہ کیا ہے؟ ان کے دونوں مجموعوں ”ڈار سے بچھڑے“ ، ”بادِ صبا کا انتظار“ اور ناول ”نمبر دار کا نیلا“ کے مطالعہ کے بعد ان کے فن کے تعلق سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ بنیادی طور پر وہ اپنے عہد کے فرد اور معاشرے کی زوال پذیری کے نباض اور ناقد ہیں۔ اشرف کے فن کا ایک وصف یہ بھی ہے کہ وہ جس موضوع کا انتخاب کرتے ہیں اسی کی مناسبت سے کردار ، زبان اور ماحول بھی خلق کرتے ہیں۔انھوں نے فکشن میں عصری سچائیوں کے لیے علامت اور استعاروں کے درمیان سے راہ نکالی ہے۔ان کے فکشن میں معاشرہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنے منفرد تکنیکی و اسلوبیاتی انداز کی وجہ سے وہ اپنے دیگر معاصرین سے ممتاز نظر آتے ہیں۔
جیساکہ اوپر مذکور ہوا ہے کہ اشرف کے طرز نگارش کو کچھ کچھ جانوروں سے بھی شغف ہے اور اشرف کا کمال یہ ہے وہ جانوروں کی خصلتوں میں انسانی کردار کا منظر پیش کرتے ہیں۔ اس لیے شاید کچھ لوگوں کوگمان گزرتا ہے کہ اشرف جانوروں کو آدمی کی طرح ٹریٹ کررہے ہیں۔لیکن اشرف نے کوئی نئی پنچ تنتر نہیں مرتب کی ہے بلکہ وہ فکشن کے ذریعے انسانوں میں بسی ہوئی جانوروں کی جبلتوں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔ناول ”نمبر دار کا نیلا“ ایک ایسا ہی ناول ہے جس میں انسان یعنی ٹھاکر اودل سنگھ اور جانور یعنی نیلا کی جبلتیں ایک دوسرے میں مدغم ہوگئی ہیں۔ ناول کچھ اس طرح شروع ہوتا ہے۔

گاﺅں کے لوگ لاٹھی اور ڈنڈے کے ساتھ ارہر کے کھیت کے گرد نیلا کو پکڑنے کے لیے جمع ہیں۔ لیکن نیلا تمام لوگوں کو جُل دے کر آبادی کی طرف بھاگ جاتا ہے۔نیلا دراصل نیل گائے کا نر بچہ ہے جسے گاﺅں کے نمبر دار ٹھاکر اودل سنگھ نے پالا ہے۔ نیلا کو پالنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک دفعہ ٹھاکر کے مکان میں چوری ہوجاتی ہے اورٹھاکر کے دل میں خیال پیدا ہوتا ہے کہ مکان کی حفاظت کے لیے کچھ ایسا انتظام کیا جائے کہ جس کی دہشت سے لوگ ٹھاکر کے مکان کی طرف بُری نگاہ ڈالنے کی ہمت نہ کرسکیں۔ ٹھاکر نیلے کو بڑی دلجمعی سے پالتا ہے۔ اس کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتا ہے ۔ اسے چارہ اور سانی کے علاوہ تیل ، بادام اور کھوے کے لڈّو کھلاتا ہے۔اِس کھان پان سے نیلے کی صحت بہت اچھی ہوجاتی ہے ساتھ ہی اس کی روایتی جبلتوں میںکئی تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہےں۔ فطری طور پر جانور انسان سے خوف کھاتا ہے لیکن نیلے کے دل میں ٹھاکر اور اس کے اہلِ خانہ ، جن سے وہ مانوس ہے، کے علاوہ انسانوں کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا۔ یہ گاﺅں کے لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیتاہے۔ ابتدا میں لوگ ٹھاکر کے پاس نیلا کی شکایتیں لے کر آئے لیکن ٹھاکر اپنی مکاری اور عیاری سے نیلا کو بے قصور اور گاﺅں والوں کو ہی قصور وار ثابت کردیتا ۔ٹھاکر نے نیلے کو گائے کی نسل کا جاندار بتا کر نیلے کے تئیں لوگوں کے دل میں عقیدت بھی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن گاﺅں والے نیلا سے بیزار تھے وہ نیلا کی عقیدت سے نہیںبلکہ ٹھاکر کی عیاری و مکاری اور رعب و دبدبے کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے۔

اس درمیان کہانی میں ایک اہم موڑ آتا ہے۔ ٹھاکر کا چھوٹا بیٹا اونکارپڑوس میں رہنے والی کمہار کی یتیم لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے۔ حالانکہ اونکار نے سازش تو بہت گہری تیار کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد کمہار کی لڑکی کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا ٹھاکر کا چھوٹا بیٹا اونکارہے۔وہ اپنے بہنوئی کو سب حقیقت بتاتی ہے اور اس کا بہنوئی ایک منصوبے کے تحت اونکار کو قتل کردیتا ہے۔یہاں سے ٹھاکر کا زوال شروع ہوتا ہے۔دراصل ٹھاکر کا چھوٹا بیٹا مقتول اونکار اس کے بُرے کاموں میں اس کا شریک تھا۔ ٹھاکر کو نیلا میں اونکار کی جھلک محسوس ہوتی ہے۔نیلا اب پوری طرح جوان ہوچکا ہے اور اس کی شرارتیں اب گاﺅں سے نکل کر قصبے تک پہنچ گئی ہیں۔ نیلے کی اس خونخواری کے پیش نظر انتظامیہ کو فکر ہوتی ہے ۔ ٹھاکر چونکہ بااثر شخصیت کا مالک ہے اور شہر کی میونسپلٹی کا چیئر مین بھی ہے لہٰذا وہ معاملے کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ اُدھر نیلا کی وحشیانہ حرکتیں دراز ہوتی چلی جاتی ہیں۔ آخر کار عوام اور انتظامیہ کے دباﺅ میں آکر ٹھاکر نیلے کو مارنے کے لیے بظاہر تو راضی ہوجاتا ہے لیکن اندر اندر اسے بچانے کی ترکیب بھی کرتا رہتا ہے۔ وہ نیلے کو ارہر کے کھیت میں چھپا دیتا ہے۔ لوگوں کو کسی طرح معلوم ہوجاتا ہے کہ نیلا ارہر کے کھیت میں چھپا ہے۔ لوگ اسے پکڑنے کے لیے کھیت کے گرد گھیرا ڈالتے ہیں۔ نیلا کوخطرے کا احساس ہوجاتا ہے اور وہ وہاں سے بھاگتا ہے۔ لوگوں کی اس پکڑ دھکڑ میں وہ زخمی ہوجاتا ہے اور زخمی ہوجانے کے بعد مزید خونخوار ہوجاتا ہے۔وہ بھاگ کر سیدھا ٹھاکر کے مکان کی طرف جاتا ہے۔ چونکہ اس کی ایک آنکھ زخمی ہوچکی تھی اور اس پر وحشت بھی سوار تھی لہٰذا اسی وحشت کے عالم میںوہ ٹھاکر کے بڑے لڑکے پرتاب کو ختم کردیتا ہے۔ اس درمیان ٹھاکر اور دوسرے لوگ بھی بھاگتے ہوئے آجاتے ہیں ۔ابھی نیلے کی وحشت اور خونخوای کم نہ ہوئی تھی۔ ٹھاکر جیسے ہی آگے بڑھا نیلے نے اُسے بھی لہولہان کردیا اور اس کی لاش کو کچلتے ہوئے کنّی کاٹ کر ٹوٹی دیوار کے راستے فرار ہوگیا۔
مذکورہ بالا ناول جس کا خلاصہ ابھی پیش کیا گیا ہے اس کی اہمیت و عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ صف اول کے ناقد شمس الرحمن فاروقی نے اس ناول کے تعلق سے کلام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :
”بیشک اتنا عمدہ فکشن اردو تو کیا انگریزی میں بھی میں نے بہت دن سے نہیں دیکھا۔“
(رسالہ ”سوغات“ ۔ شمارہ:۱۱)

ناول ”نمبر دار کا نیلا“ کی پہلی خصوصیت اس کی زبان ہے اور کسی فن پارے کی کیفیت و قدر ناپنے کا پہلا پیمانہ زبان ہی ہوتا ہے۔ شاعری کے حوالے سے زبان کی اہمیت مسلم ہے ۔ اسی طرح فکشن کے جملہ اصناف ناول ، افسانہ یا ڈراما وغیرہ اور ان کے اجزائے ترکیبی مثلاً پلاٹ ، کردار اور بیانیہ وغیرہ یہ سارے کے سارے زبان کے رہینِ منت ہوتے ہیں۔ ناول یا افسانے کو فکشن نگار جس پلاٹ کی مدد سے تیار کرتا ہے ، وہ پلاٹ لفظوں سے تیار ہوتا ہے۔ جو کردار پیش کرتا ہے ان میں زندگی کا رنگ لفظوں کی مدد سے بھرتا ہے اور کہانی کو بیانیہ کے جس ٹریک پر چلاتا ہے وہ ٹریک بھی لفظوں کی مدد سے ہی تیار ہوتا ہے۔ گویا یہ کہ اظہار کے تمام نثری و شعری ذرائع کا وجود زبان کا متقاضی ہوتا ہے لہٰذا ادب کے تخلیقی اظہار میں زبان کی حیثیت کلیدی ہوتی ہے۔ اس ضمن میں مشرق کے قدیم تنقیدی مباحث سے بھی روشنی حاصل کی جاسکتی ہے۔مثال کے طور پر عباسی دور کے معروف ناقد ابو عثمان جاحظ کی یہ رائے ملاحظہ فرمائیں:

”اظہار کا انحصار معنی پر نہیں ہوتا بلکہ لفظ پر ہوتا ہے۔اس لیے کہ معانی تو تمام لوگوں کو معلوم ہوتے ہیں۔ اصل حسن الفاظ کا انتخاب ، ان کی ترتیب اور ان کے قالب میں پوشیدہ ہے۔ “
(اردو تنقید کی روایت اور مشرقی شعریات ۔ ص: ۲۹)
ظاہر ہے آج مابعد جدید تصور نقد میں متن کی Close Readingاور تحریر اساس تنقید کے حوالے سے جاحظ کا مذکورہ بالا لفظ اساس نظریہ معنویت کے نئے دروازے وا کرتا ہے تاہم جاحظ نے آگے چل کر متن اور معنی کی اس بحث میں ایک اور اہم نکتہ پیش کیا ہے۔:

”عمدہ معانی ہمیشہ عمدہ الفاظ کے متقاضی ہوتے ہیں۔“
(اردو تنقید کی روایت اور مشرقی شعریات ۔ ص: ۲۹)

دراصل متن اور مفہوم یا لفظ اور معنی کی اس بحث اہمیت کو یوں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ جب کوئی خیال یا تجربہ صفحہ ¿ قرطاس پر منتقل ہوتا ہے تو یہ منتقلی لفظوں کی مدد سے ہی ممکن ہوتی ہے۔لہٰذا خیال یا تجربہ کو اچھا ادب یا کم سے کم ادب بنانے میں مصنف یا شاعر کی زباندانی کا رول بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے لکھے ہوئے خطوط محض خطوط کے زمرے میں آتے ہیں اور غالب کے لکھے ہوئے خطوط ادب بن جاتے ہیں۔سیّد محمد اشرف کی فکشن نگاری کا اختصاص یہ ہے کہ وہ زبان کے خلاقانہ استعمال پر قدرت رکھتے ہیں۔لہٰذاان کے ناول ”نمبر دار کا نیلا“ کا مطالعہ کریں تو زبان و بیان کی کئی خوبیاں ہمیں متوجہ کرتی ہیں۔مثلاً:

” پَو پھٹنے والی تھی ۔ بیر کے درختوں میں تیتر بولا۔ نیک شگون لے کر ٹھاکر نے جھمن کی سوکھی کلائیوں میں قدرے اطمینان سے دوڑتے ہوئے خون کی رفتار کو محسوس کیااور ہاتھ کے آزاد ہونے کا جو واحد فائدہ جھمن کی سمجھ میں آیا وہ یہ کہ اب اطمینان سے جھک کر دونوں ہاتھ جوڑ سکتا تھا، اس نے یہی کیا۔“
(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۲۲)

مندرجہ بالا پیراگراف میں منظر کو پینٹ کرنے میں زبان کو خلاقی سے استعمال کیا گیا ہے۔ بیر کے درختوں میں تیتر کے بولنے کی رعایت کودو سطحوں پر استعمال کیا گیا ہے۔ مرغ کی بانگ صبح کے اعلان نامہ تسلیم کی جاتی ہے لیکن عمومی طور پر صبحیں پرندوں کی چہچہاہٹ سے معمور ہوتی ہیں ۔یہاں دو رعایتیں ایک ساتھ جمع ہوگئی ہیں۔ اوّل پو پھٹنے اور تیتر کے بولنے رعیایت اور دوم صبح صادق کے وقت تیتر کی آواز سنائی دینے سے نیک شگونی کی رعایت۔ اس طرح کی رعایت لفظی و معنوی کا بہ یک وقت استعمال نثر میں خال خال ہی نظر آتا ہے۔ ایک دوسرا پیرا گراف ملاحظہ ہو۔

”لالٹین بجھ گئی تھی۔ چاندنی جالی دار کھڑکی سے چھن چھن کر آرہی تھی۔ بھابھی نے دیکھا کہ اسے بے قابو کرنے والا ابھی تک کھڑا اسے غور سے دیکھ رہا ہے اور ہولے ہولے ہانپ رہا ہے۔ وہ پیش آنے والے واقعے سے بے چین ہوکر بندھے بندھے تڑپنے لگی۔ اس کی ساڑی گھٹنوں تک اوپر سرک آئی تھی اور مدھم چاندنی میں اس کی پنڈلیاں دیوالی کی موٹی موٹی موم بتیوں کی طرح چمک رہی تھیں۔ “
(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۹۳)

صدیوں پہلے معروف فارسی مفکر اور عالم رشید الدین وطواط نے تشبیہہ کے تعلق سے شعرا کو مشورہ دیا تھا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ مشبہ کو کسی ایسی چیز سے تشبیہہ دی جائے جس کا وہم و گمان میں بھی وجود نہ ہو۔ حالانکہ تشبیہہ کی خوبی و خامی کو پرکھنے کے لیے اب وطواط کے طریقے پر ذرا کم توجہ دی جاتی ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اس کے پیمانے سے کھرے اور کھوٹے کی پرکھ خاصی آسان ہوجاتی ہے۔ مثال کے طور پر مذکورہ بالا اقتباس میں غیر شعوری طور پر اشرف نے پنڈلیوںکے لیے دیوالی کی موٹی موٹی موم بتیوںکی تشبیہہ استعمال کرکے وطواط کے خیالات کی تقلید کی ہے۔ واقعے کی منظر کشی میں لالٹین اور چاندنی کی موجودگی تشبیہہ کی ترسیل میں معاونت کرتی ہیں۔ پھر کردار کا ہندو مذہب سے متعلق ہونا تشبیہہ کو اور روشن کردیتا ہے۔

”وہ اگہن کا آسمان تھا اور اگہن کا آسمان نیلا ہوتا ہے۔ وہ ایسا موسم تھا کہ جاڑا تیز ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس لیے اس موسم میں جاڑا تیز ہونا شروع ہوگیا تھا۔ وہ سب بڑے برگد کے نیچے بیٹھے تھے کیونکہ اتنی بڑی پنچایت کے لیے گھر چھوٹا پڑتا تھا۔ برگد پر بہت سارے پرندے بیٹھے تھے اور بہت شور مچا رہے تھے کیوں کہ پرندے برگد پر بہت شور مچاتے ہیں۔ٹھاکر خاموش تھے کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ کبھی کبھی خاموش رہنا بولنے سے زیادہ چیختا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ وہ سرجھکائے ہوئے بیٹھے تھے کیونکہ اس پوز کے بھی کچھ خاص فائدے ہیں۔ اس وقت اچانک پنچوں نے بولنا بند کردیا سارے میں سنّاٹا چھا گیا“
(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۶۵)

ابھی جو اقتباس آپ نے ملاحظہ فرمایا وہ زبان اور بیان کی کئی خوبیوں سے معمور ہے۔ پورے پیراگراف میں اشرف نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ پہلے وہ ایک بیان دیتے ہیں اور پھر اُس کا جواز پیش کرتے ہیں۔ اس طرح کی زبان لکھنے میں مشکل ضرور پیش آتی ہے لیکن اگر لکھنے کا سلیقہ و قرینہ ہوتو ایسی زبان بلاغت کا اعجاز بن جاتی ہے۔ کیونکہ اس سے زبان میں سلاست و روانی پیدا ہوتی ہے اور رعایت کا لطف بھی۔ اس کے علاوہ اس پیراگراف میں زبان کے حسن کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں اشرف نے شور (یعنی ہرندوں کا شور)اور سنّاٹے (یعنی ٹھاکر اور پنچوں کی خاموشی) کا Contrasبھی پیش کیا ہے۔
مذکورہ بالا پیراگرافس زبان کے خلاقانہ استعمال پر دال ہیںاور یہ ثابت کرتے ہیں کہ اشرف کے یہاں زبان و بیان کا سچا اور صحیح شعور ہے۔ ناول” نمبر دار کا نیلا“ تقریباً 130صفحات کا مختصر ناول ہے۔ اس ناول میں اقتدار کی ہوس اور اس کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے انسان کی خود غرضی اور سفاکی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ کہانی تو بظاہر سیدھی سادی ہے کہ گاﺅں کا نمبردار ٹھاکر اودل سنگھ اپنی حویلی میں چوری کے بعد اپنی املاک کی حفاظت کی غرض سے نیل گائے کے بچہ پالتاہے:
” انھوں نے فیصلہ کیا جو بچہ بچ گیا ہے، اسے وہ پالیں گے کیونکہ اول تو یہ گو ¿ ماتا ہوتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ یہ بڑا ہوکر اپنے سینگوں سے لہو لہان کرکے انھیں اپنے کھروں سے کچل سکتا ہے۔تیسرے یہ کہ اسے کھلانے پلانے کا کوئی خاص خرچہ نہیں ہوگا۔ کبھی کبھی اپنے کھیتوں کا چارا بھی کھالیا کرے گا۔“
(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۷۱)

نیل گائے جیسے جنگلی جانور کو سدھانا یا پالتو بنانا آسان نہیں ہوتا۔ خصوصاً ناول میں اس طرح کی سیچویشین Situation پیدا کرنے کے بعد اسے نبھانا پانا بہت مشکل امر ہوتا ہے تاہم اشرف یہ مشکل مرحلہ بہ آسانی سر کرلیتے ہیں کیونکہ جانور ان کے فکشن کا اختصاصی موضوع ہے اور وہ جانوروں کی حرکات و سکنات اور ان کی نفسیات سے کماحقہ‘ آگاہی رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹھاکر اودل سنگھ کا جو کردار انھوں نے خلق کیا ہے، اس کی نفسیات اور نیلا کی نفسیات میں خوبصورت تا ل میل بھی پیدا کیا ہے۔لہٰذا نیلا کو سدھانے کے طریقے کا بیان کس عمدگی سے ہوا ہے ملاحظہ فرمائیں:
”شروع شروع میں بہت دقتیں پیش آئیں۔ اول تو یہ کہ وہ وحشی تھا۔ کسی طرح بندھنے پر راضی نہیں ہوتا تھا۔ پہلے اسے بھوکا رکھا گیا۔ بھوک نے اس کی وحشت کو کم کیا۔ پھر اسے خوب پیٹ بھر کر ضرورت سے زیادہ غذا دی گئی تب خوش خوری نے اس کی وحشت کو بظاہر ختم کردیا۔“(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۷۱)
یہ ناول دیہی پس منظر میں قلمبند کیا گیا علامتی ناول ہے ۔ تمام کردار زبان اور ٹیکنیک کے لحاظ سے عمدہ تاثر پیش کرتے ہیں۔ ناول میں سب سے بھرپور کردار ٹھاکر اودل سنگھ اور نیلا کا ہے۔ ناول میں کردار نگاری کے تعلق سے عموماً اس کلیہ پر عمل کیا جاتا ہے کہ کردار ہماری جانی پہچانی دنیا کے ہوں اور ان کے پاﺅں اپنی دھرتی پر مضبوطی سے جمے ہوئے اور وہ اسی دنیا کی فضا میں سانس لیتے ہوں۔ ای ۔ایم فوسٹر نے ناول میں دو طرح کے کرداروں کا ذکر کیا ہے۔ ایک Flatاور دوسرا Round۔ اس نے Flatکیریکٹر کی پہچان یہ بتائی ہے کہ ایسے کردار وں کی خصوصیات جانی پہچانی ہوتی ہیں اور یہ جب بھی ناول میں سامنے آتے ہیں تو اپنی انھی چند جانی پہچانی خصوصیات کے ساتھ آتے ہیں اور آسانی سے پہچان لیے جاتے ہیں۔ ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی و ترقی نہیں ہوتی ۔ یہ ایک طرح سے جامد صفت ہوتے ہیں۔ اگر کبھی ان کی متعینہ خصوصیات بدل جائیں تو ان کی پہچان مشکل ہوجاتی ہے اور ان کی شخصیت فنا ہوجاتی ہے۔ان میں پیچیدگی اور گہرائی کم ہوتی ہے۔ اس کے برخلاف Round کیریکٹر میں پیچیدگی اور گہرائی کے ساتھ بدلنے اور ترقی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہ ناول نگار کے اشارے پر چلنے والی کٹھ پتلیاں نہیں ہوتے بلکہ یہ خودکار طریقے سے بڑھتے اور ترقی کرتے نظر آتے ہیں۔ فوسٹر کے ان خیالات کی روشنی میں ”نمبر دار کا نیلا“ کے دونوں مرکزی کردار ٹھاکر اودل سنگھ اور نیلا کا مطالعہ کریں تو ٹھاکر اودل سنگھ کی شخصیت میں Flatکردار کی صورت ظاہر ہوتی ہے جبکہ نیلا Roundکیریکٹر کی صورت میںہمارے سامنے آتا ہے۔

ناول میں جب جب اور جہاں جہاں ٹھاکر اودل سنگھ نظر آتا ہے وہ اپنے ، اقتدار کی ہوس ، خود غرضی اور سفاکی کے جذبے کی تصویر بن کر نظر آتا ہے۔ وہ ایسی شخصیت کا مالک ہے کہ جو اپنی بالا دستی قائم رکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جاسکتا ہے۔ ناول میں کہیں بھی اس کی نگاہ اپنے مقاصد سے ہٹتی نظر نہیں آتی۔ نیلا کے پالنے سے لے کر اس کے خونخوار ہوجانے تک ٹھاکر اودل سنگھ کے پیش نظر صرف اس کے مقاصد ہی ہوتے ہیں۔ اشرف نے ٹھاکر کی شخصیت کو ابتدا سے لے کر آخر تک ایک سی رکھا ہے۔ ناول کی بُنت میں ٹھاکر کا کردار کچھ اس طرح فٹ (Fit) کیا گیا ہے کہ اس کے Growthیا نمو کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وہ شروع سے آخر تک Flatکردار کی نمائندگی کرتا نظر آتا ہے۔ مثلاً :
” انھوں نے فیصلہ کیا جو بچہ بچ گیا ہے، اسے وہ پالیں گے کیونکہ اول تو یہ گو ¿ ماتا ہوتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ یہ بڑا ہوکر اپنے سینگوں سے لہو لہان کرکے انھیں اپنے کھروں سے کچل سکتا ہے۔(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۷۱)

”ٹھاکر صاحب نے زور سے آواز دے کر اپنے چھوٹے بیٹے اونکار کو بلایا۔ اس کی آنکھوں میں رات کی شراب کا خمار تھا، نیلے کو آزاد دیکھ کر اس کا خمار ٹوٹا ۔ اس نے حیرت سے اپنے باپ کو دیکھا۔ باپ نے چہرے پر کسی غیر ضروری جذبے کو لائے بغیر مضبوط آواز میں دھیمے دھیمے کہا: ”ایسے ہی جھمن کو رام کیا تھا بیتے سال“(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۳۲)

”ٹھاکر صاحب مسکراتے رہے۔ اس درمیان اپنے بیٹوں اور ان کے ساتھیوں کی مدد سے وہ مجمع میں یہ شوشہ چھوڑ چکے تھے کہ نیلے کو دھتورا کھلا کر وقتی طور پر پاگل کرنے والا کوئی اور نہیں ان کے قریبی مخالف محمود صاحب کا بیٹا ہے جو اپنے جرم کا اقرار انچارچ تھانہ کے سامنے کرچکا ہے۔“(نمبر دار کا نیلا۔ ص: ۱۷)


”تم مورکھ ہو پرتاپ! اس کا مطلب تم اس وچار کے آدمی ہوکہ گڑھی میں یا حویلی میں پہلے چور کو آنے کی چھوٹ دے دو۔ جب وہ آجائے تو چونک کر اسے پکڑ لو۔ ارے مورکھ! کوشش یہ ہونا چاہیے اور یہی کوشش میں نے کی تھی کہ ایسا نقشہ بن جائے کہ کوئی گڑھی اور حویلی میں گھسنے کا خیال بھی من میں نہ لائے“(نمبر دار کا نیلا۔ ص:۹۰۱)

ناول کے مذکورہ بالا اقتباسات کسی خاص مقصد کے تحت تلاش کرکے جمع نہیں کیے گئے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان کی اقتباسات کی مدد سے ٹھاکر اودل سنگھ کی شخصیت کا جو خاکہ ابھر کر سامنے آتا ہے اس میں اس کی ہوس طمع ، خود غرضی، سفاکی اور مکاری کے جذبات واضح ہیں۔ پورے ناول میں ٹھاکر کا کردار ان جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ گویا یہ کہ سیّد محمد اشرف نے ناول میں ٹھاکر کو بطور Flatکردار برتا ہے۔ اگر ٹھاکر کی شخصیت سے عیاری ، سفاکی ، خود غرضی اور ہوس کے جذبات منہا کردیئے جائیں تو ناول میں اس کی شخصیت صفر ہوکر رہ جائے گی بلکہ خطرہ تو یہ ہے کہ ناول ہی ناکام اور بے ڈول ہوجائے گا۔
اس برعکس ناول کا دوسرا مرکزی کردار نیلا پیچیدگی کا حامل ہے اور ناول میں شروع سے آخر تک ہر جگہ موجودگی درج کراتا ہے۔ دراصل غور کریں تو اس ناول میں مرکزی کردار نیلا ہی ہے اور باقی سارے کردار اس کے اِرد گرد اپنا عمل اور ردِّعمل کرتے نظر آتے ہیں۔ البتہ ٹھاکر اودل سنگھ کا کردار بقیہ دیگر کرداروں کے مقابل قدرے واضح اور ابھرا بھرا سا ہے۔ جیسا کہ پہلے واضح کیا گیا ہے کہ Roundکردار کی پیچیدگی اور گہرائی کے ساتھ بدلنے اور ترقی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ناول میں نیلاکا کردار اس پر صادق آتا ہے۔ حالانکہ نیلا کے کردار میں یہ پیچیدگی اور بدلاﺅ ناول میں آخر میں بہت شدت کے ساتھ محسوس کیا جاسکتا ہے لیکن غور کریں تو اس ترقی اور بدلاﺅ کے امکانات نیلا کے کردار میں پہلے سے موجود تھے۔خصوصاً اس کی جبلیاتی تبدیلیوں سے اس کا احساس کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً:
”اب تو کبھی کبھی ایسا بھی ہونے نگا کہ چور تو چور جو لوگ حویلی یا گڑھی میں اپنا حق لینے آتے جیسے گیہوں کاٹنے والے اپنی مزدوری کا گٹھا یا چھت پر مٹی ڈالنے والے مزدور اپنے حصے کا اناج تو ان پر بھی نیلا دوڑ پڑتا۔“ (ص:۵۲)


”ٹھاکر اودل سنگھ کسی سوچ میں پڑگئے۔ نیلے کو شہر کا راستہ تو بتایا ہی نہیں گیا تھا۔ یہ اپنے آپ کیسے آگیا؟پھر بھی انھیں دل ہی دل میں بہت خوشی محسوس ہوئی جیسے نیلے کا یہ کارنامہ ان کی ذاتی کارکردگی ہو‘(ص: ۳۵)

”اچانک وہ اپنی جگہ سے اچھلا اور تیزی سے بھاگتا ہوا جیپ سے بھی آگے نکل گیا اور راستے میں ملنے والے ہر خوانچے کو کھدیڑتا ، ہر آدمی کو ریلتا، ہر دوکان کو سینگوں سے ڈھکیلتا حویلی کی طرف بھاگا۔ راستے میں اس نے اڈّے کی مسجد سے نکلتے ہوئے بڈھے ملاجی پر کاری وار کیا۔ وہ جاکر سامنے پکّی دوکان کے چبوترے سے ٹکرائے اور سر کی چوٹ کھا کر وہیں تڑپ تڑپ کر ٹھنڈے ہوگئے۔“(ص۷۶)


مذکورہ بالا تمام پیراگراف نیلے کی پل پل بدلتی فطرت کے عکاس ہیں۔ پہلے نیلا ٹھاکر کی حویلی میں اجنبی لوگوں کو دیکھ کر ان پر دوڑ پڑتا تھا ۔ پھر کچھ عرصہ بعد نیلا اتنا ہوشیار ہوجاتا ہے کہ بغیر راستے کی پہچان کرائے آپے آپ سے ٹھاکر کے شہر والے مکان تک پہنچ جاتا ہے اور تیسرے پیراگراف میں نیلا خونخوار ہوچکا ہے۔ دراصل یہ تینوں پیراگراف نیلا کے اس Round کیریکٹر کی نشاندہی کرتے ہیں جو ناول کے اختتام میں اپنی شدت کو پہنچتا ہے۔ ملاحظہ ہو:
” نیلا اُس وقت گڑھی میں تھا، حالانکہ در حقیقت وہ اس وقت قصبے میں تھا۔ وہ آموں اور امرودوں اور بیروں اور جامنوں کے ہر باغ میں تھا۔ قصبے کا ہرفرد سمجھ رہا تھا کہ نیلا کہیں اور نہیں خود اس کے دروازے سے لگا کھڑا ہے۔ بس دروازہ کھلا اور “(ص ۶۰۱)
”اس رات ایک ساتھ۲۱ وارداتیں ہوئیں۔ قصبے کے کونے والے محلے کے ایک ہی خاندان کے تین گھروں کے دروازے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔ بزریا کی پانچ دوکانوں کے شٹر ٹیڑھے ہوگئے تھے اور اندر کی جنس دوکانوں میں چاروں طرف بکھری ہوئی ملی تھی۔ تین پولیس والوں پر پیچھے سے کسی جانور نے اندھیرے میں حملہ کیا جو بڑے نالے کی پلیا پر بیٹھے اونگھ رہے تھے۔ میونسپل بورڈ میٹنگ کا ہال کا دروازہ توڑ کر پندرہ کرسیوں کو سینٹے کے قلم کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا تھا۔ جو وارداتیں کچی زمین پر ہوئی تھیں وہاں جانوروں کے کھروں کے نشان پائے گئے تھے“(ص: ۵۲۱)

اور آخر میں تو نیلا بالکل ہی انوکھے روپ میںسامنے آتا ہے:
”میں کچھ کہوں گا تو کہا جائے گا کہ میں نیلے کی حمایت میں بول رہا ہوں۔ آپ یقین کیجئے میں نے رات کو چیخ پکار کے بعد اپنی کھڑکی سے تین نیلے اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے۔ “ ٹھاکر نے رات کا منظر یاد کیا اور جھر جھری لے کر بولے۔“(ص:۱۳۱)

ناول کے آخری صفحات سے ماخوذ ان اقتباسات کا مطالعہ کرنے سے یہ احساس ہوتا ہے کہ نیلے کا کردار خود بخود Grow کر رہا ہے ۔ناول نگار نے اس کردار کو جس راستے پر ڈالا تھا اُس پر یہ آپے آپ چلنے لگا ہے۔ ای۔ ایم۔ فوسٹر کے بیان کردہ Roundکیریکٹر کی بھی یہی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ خودکار طریقے سے بدلنے اور ترقی کرنے صلاحیت رکھتاہے۔ نیلے کی گڑھی کے ساتھ دیگر جگہوں پر موجودگی ، بہ یک وقت۲۱ دکانوں پر حملہ ٹھاکر کا ایک ساتھ تین نیلے دیکھنا اس پر دلالت کرتا ہے نیلے کا کردار اپنی ابتدا سے کتنا الگ اور کتنا بدل گیا ہے۔ ناول کے دونوں مرکزی کرداروںکی دو متضاد صفت یعنی Flatاور Round کے ساتھ موجودگی سیّد محمد اشرف کی فن کا ری و مشاقی کا نمونہ ہے۔

غرض کہ ”نمبر دار کا نیلا“ علامتی پیرایہ ¿ اظہا ر میں فرد اور سماج کے زوال کا نوحہ پیش کرتا ہے۔ ناول میں علامتی انداز کے باعث اس کی تفہیم ایک سے زیادہ سطحوں پر کی جاسکتی ہے۔دو سطحیں تو بالکل سامنے کی ہیںیعنی یہ ناول آج کے عہد کی سیاست میں وحشت و بربریت کی مثال بھی ہے اور انسان کے اندر موجود ازلی ہوس و خود غرضی اور مکاری و سفاکی پر تازیانہ بھی۔ اس کے علاوہ ناول کی تفہیم باطنی و خارجی دونوں سطحوں پر ممکن اور مکمل ہے۔

Najeeb Mehfooz

Articles

معنی کے طرزِ وجود کا فکشن نگار: نجیب محفوظ

قمر صدیقی

نجیب محفوظ نے اپنی ادبی زندگی کا آغازمعروف عربی جریدے ’المجلہ الجدید‘، مصر سے شروع کیا تھا۔ اس میں شائع ہونے والی تحریریں ترقی پسند نظریات سے نجیب کی وابستگی کا اعلان نامہ تھیں۔اگرچہ ابتدائی دورمیں شائع ہونے والی ان کی تین سلسلہ وار کہانیاں فرعونوں کی تاریخ کے پس منظر میں تحریر کی گئی تھیں تاہم اُن کہانیوں میں بھی مارکسی اثرات کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔یہ وہ زمانہ تھا جب نجیب محفوظ نے اعلان کیا تھا کہ وہ سائنس، سوشلزم اور برداشت میں یقین کرنا سیکھ رہے ہیں۔ بعد ازاں نجیب سر رئیلسٹ فکشن نگاری کی طرف ملتفت ہوگئے ۔بعض ناقدین نے سر ریئلزم سے نجیب کے اس التفات کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا ۔ حتیٰ کہ انھیں قنوطیت پسند فکشن نگار کے لقب سے بھی نوازا گیا:
’’نجیب محفوظ نے اپنی سوشلسٹ آیڈیالوجی سے ہٹ کر گہری قنوطیت کی راہ اختیار کر لی اور اپنے ارد گرد برے شکون کا دائرہ کھینچ لیا۔‘‘
( ایڈرورڈ بون ۔ ٹائمس لٹریری سپلیمنٹ۔ ص: ۹دسمبر ۔ ۱۹۹۰ء)

لیکن نجیب اپنے اِس اسلوب پر کاربند رہے۔بطور ایک سر رئیلسٹ فکشن نگار انھوں نے اپنی کہانیوں میں تصوف اور مابعدالطبعیاتی تجربات کو کامیابی کے ساتھ برتنے کی کوشش کی۔انہوں نے اپنی گویائی وہاں سے شروع کی جہاں سائنس خاموش ہوجاتی ہے۔ آگے چل کر انھوں نے ایسی کہانیاں تحریر کہیں جن میں سائنسی سماجیات اور روحانیت کسی حدتک آپس میں ہم آغوش ہیں۔1945ء میں شائع ہونے والا ان کا پہلا ناول ’خان الخلیلی‘ اسی کشمکش کی عکاس ہے۔اِس ناول کی اشاعت کے بعد نجیب محفوظ کو عرب دنیا میں ایک ناول نگار کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا۔ البتہ اُن کے ملک مصر میں انھیں ایک ممتاز فکشن نگار کی حیثیت اُس وقت حاصل ہوئی جب ۱۹۵۷ء میں تین ہزار صفحات پر مشتمل اُن کی مشہور رزمیہ تصنیف ’’قاہرہ سے متعلق تین سلسلہ وار ڈرامے‘‘کی اشاعت ہوئی۔ یہ رزمیہ دراصل تین سلسلے وار ناول ہیں۔ پہلے ناول کا نام ہے ’ محل کی سیر Walk Palace The ، دوسرے ناول کا نام ہے ’ خواہشات کا محل‘ Palace of Desir اور تیسرے ناول کا نام ہے ’چینی کی گلی ‘ Sugar Street ۔تین ہزار صفحات کا احاطہ کرنے والے اس رزمیے میں قاہرہ کی مڈل کلاس زندگی کے سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کو فنی چابکدستی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ مذکورہ رزمیے کی اشاعت کے بعد نجیب کو مصر میں نوجوان نسل کا ایک بڑا ناول نگار قرار دیا جانے لگا۔ البتہ عرب دنیا سے باہر نجیب کی شناخت ۱۹۶۰ء کے بعد قائم ہونی شروع ہوئی جب ان کی تصنیفات کے انگریزی، فرانسیسی ، جرمن ، اردو اور روسی زبانوں میں تراجم ہونے شروع ہوئے۔ نجیب کی اِس شہرت کو ۱۹۸۸ء میں ادب کا نوبل پرائز ملنے کے بعد گویا پَر لگ گئے اور وہ پوری دنیا میں عظیم ناول نگار تسلیم کیے جانے لگے۔
نجیب محفوظ روایتی فکشن نگار نہیں ہے اور روایتی ذہن کے ساتھ نجیب کی تحریروں کی قرأت عموماً ترسیل کی ناکامی پر منتج ہوتی ہے۔ دراصل نجیب معنی کی ترسیل کا نہیں بلکہ معنی کے طرزِ وجود (یعنی Ontology) کا فکشن نگار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کی تحریریں مثلاً شوگر اسٹریٹ وغیرہ کا مطالعہ کرتے ہوئے ہمیں باب در باب معنی کی تعمیر نہیں بلکہ معنی کے انہدام کے تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔دراصل اس ناول میں معنی خیزی کا منبع اِس کے قصے سے ماورا ،اِس کے اجزا کے باہمی ارتباط کا مرہون منت ہے۔ نجیب نے جن جگہوں، عمارات اور اشخاص کا ذکر اِس ناول میں کیا ہے غور کریں تووہ اِس ناول کی بافت یا فریم سے باہر اپنی اُس معنویت سے محروم ہوجاتے ہیں ، جو انھیں مذکورہ ناول میں حاصل ہے۔ یعنی ناول سیاق سے باہر قاہرہ وہ قاہرہ نہیں رہتا جو کہ ناول میں ہے۔ یا پھر کردار اور معاشرہ کے تعلق سے گفتگو کریں تو اس ناول میں جو ایک بھرا پُرا خاندان ہے اُس کی معنویت کا تعین ناول کے فریم اور اُس کے متن سے باہر شایدہی ممکن ہوسکے۔ لہٰذا ناول شوگر اسٹریٹ کو اس کے متن سے باہر نکل کر سمجھ پانا قدرے مشکل ہے۔
اسی طرح نجیب کا ایک پیچیدہ افسانہ ’’وقت اور مقام‘‘ ہے۔ اس افسانے میں پیچیدگی شاید اس لیے در آئی ہے کیوں کہ افسانے میں ایک ہی سطح پر دو زمانوں کو پیش کرنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ جس میں مابعد از طبیعات اور سائنسی سماجیات آپس میں کھل مل گئی ہیں۔افسانہ کا قصہ کچھ یوں ہے کہ راوی ،اس کا ایک بھائی اور ایک بہن مل کر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اپنے آبائی مکان کو فروخت کرکے وہ ایک آرام دہ فلیٹ میں منتقل ہوجائیں۔ اس بیچ راوی اپنے آبائی مکان میں ایک میٹا فیزکل تجربے سے گزرتا ہے۔ اسے ایک ایسا شخص دکھائی دیتا ہے جو اس کا ہم شکل ہے ۔ ایک بوڑھا شخص راوی کے اُس ہم شکل کو ایک صندوقچی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ چونکہ اس زمانے میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اس لیے وہ اِس صندوقچی کو کسی مناسب مقام پر دفن کردے اور وقت آنے پر اسے نکال کر اس میں لکھی ہدایات پر عمل کرے۔ راوی کو یہ سب خواب جیسا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم تلاش کے بعد راوی وہ جگہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے جہاں واقعی صندوقچی دفن ہوتی ہے۔اُس کے تحیر کا ٹھکانہ نہیں رہتا اور وہ اپنے بھائی اور بہن کے مکان فروخت کرنے کے فیصلے سے خود کو الگ کرلیتا ہے۔ وہ صندوقچی کھول کر اُس میں پڑے کاغذ کے پرزے کی ہدایت پر عمل کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’ تو حافظ حرم اور ہمارے پیر عارف البلقانی سے مل۔ ‘‘ خط میں پیر عارف البلقانی کے گھر کا پتہ بھی درج ہے۔ راوی خط پڑھ کر عارف البلقانی کے مکان کو تلاش کرتا ہوا پتے تک پہنچتا ہے۔ وہ مکان پولیس کی نگرانی میں ہے ۔ راوی کے وہاں پہنچنے پر اُسے گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔مکان میں پہلے سے ہی ایک شخص قید ہے ۔ پولیس راوی کواُس کا گرگا تسلیم کرکے جیل میں ٹھونس دیتی ہے۔
اس طرح کے افسانوں کے لیے جس نوع کی فن کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے تعلق سے پروفیسر قاضی افضال حسین نے تحریر کیا ہے کہ :
’’اگر بالکل سادہ غیر تنقیدی زبان میں کہیں تو افسانہ جھوٹ کو سچ کر دکھانے کا فن ہے، اس لیے نہیں کہ اس میں بیان کردہ واقعات ’’سچے‘‘ نہیں ہوتے ؍ ہوسکتے بلکہ اس اعتبار سے کہ افسانہ نگار ، ہر وہ فنی تدبیر استعمال کرتا ہے جس سے وہ اپنے قاری کو یقین دلا سکے کہ وہ افسانہ نہیں لکھ رہا ہے بلکہ سچا واقعہ سنا رہا ہے اور اگر اس نے افسانے کی تشکیل کے لیے کوئی خاص زمانی یا مکانی عرصہ منتخب کیا ہے، جس کا تعلق ماضی بعید سے ہوتو اس کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ افسانے کے خیالی بیانیہ کو تاریخی واقعہ کی شکل دے کر قاری کو یہ یقین دلا دے کہ وہ ’’فرضی‘‘ کہانی نہیں سنا رہا ، ایک خاص انداز سے تاریخ بیان کررہا ہے۔ اس نوع کے تاریخی افسانے کی سب سے آسان ترکیب یہ ہوتی ہے کہ بیان میں ماضی کے ایک زمانے میں ایک مخصوص جگہ، موجود افراد ؍ تعمیرات کے اسمائے خاص اور لوگوں کو پیش آنے والے واقعات کا حوالہ شامل کردیا جائے۔ اِن اسماء یا واقعات کا شدید حوالہ جاتی کردار بیان کی افسانویت ، یعنی اُس کی لسانی تشکیل ہونے پر دبیز پردے ڈال دیتا ہے۔ قاری پر افسانہ نگار کے اس فریب کا راز نہیں کھلتا اور ہم ایک صاف ’’جھوٹ‘‘ کو بے ملاوٹ ’’صداقت ‘‘ سمجھ کر پڑھ رہے ہوتے ہیں۔‘‘

(تحریر اساس تنقید۔ از: پروفیسر قاضی افضال حسین۔ ص: ۲۵۳۔ ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ۔ ۲۰۰۹ء)

افسانے کی بُنت میں نجیب نے مذکورہ بالا فنی چالاکیوں سے کام لیتے ہوئے ایک ایسا بیانیہ خلق کیا ہے جس میں جگہ جگہ سر ریئلزم کے رنگوں کی چھاپ بھی نظر آجاتی ہے۔ ایک نامانوس اور تحیر خیز کیفیت سے شروع ہونے والے اس افسانے کا اختتام مانوس مگر ناپسندیدہ ماحول پر ہوتاہے۔ مثلاًافسانے کا ابتدائی حصہ ہے کہ :
’’ ہماری بیٹھک نجانے کہاں کھو گئی اور اس کی جگہ ایک لمبے چوڑے دالان نے لے لی۔ جس کا دوسرا سرا چوک کی موٹی سفید دیوار تک جا پہنچا تھا۔ دالان میں کہیں گول گول اور کہیں دوج کے شکل میں گھاس اُگی ہوئی تھی اور درمیان میں ایک کنواں تھا ۔ کنویں سے کچھ فاصلے پر کھجور کا ایک اونچا درخت تھا۔ میں دو احساسات کے بیچ جھولنے لگا۔ کبھی لگتا کہ کچھ ایسا دیکھ رہا ہوں جو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ۔ کبھی لگتا کہ ان میں کچھ بھی میرے لیے ان دیکھا نہیں ہے۔مدھم ہوتی ہوئی روشنی سورج کے غروب ہونے کا اشارہ کرنے لگی اور اس کے ساتھ ہی کنویں اور کھجور کے درخت کے بیچ ایک ادھیڑ آدمی بھی آن کھڑا ہوا جو قطعی میری پوشاک پہنے ہوئے تھا۔ میں نے دیکھا کہ کوئی اُس ادھیڑ شخص کو ایک چھوٹی سی صندوقچی دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ :’’اس زمانے میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ اسے زمین میں گہرا گاڑ کر چھپا دے۔ صحیح وقت آنے پر نکالنا۔‘‘

(وقت اور مقام ۔از: نجیب محفوظ۔ ص: ۹۸۔رسالہ ’’اردو چینل‘‘ دسمبر ۲۰۰۶ء
)
خواب اور واہمے کے درمیان کی کیفیت کے اِس ابتدائی بیانیے کے بعد اس

افسانے کا اختتام بھی ملاحظہ فرمانے کی زحمت کریں :
’’خاموشی کی دبیز چادر ہم پر چھاگئی۔ میں نے نئے مکان میں بیٹھے ہوئے اپنے بھائی ، بہن کا تصور کیا اور پرانے مکان میں بنے ہوئے گڑھے ، کنویں اور کھجور کا بھی۔ ساری چیزیں میرے سامنے اس طرح پیش ہوئیں جیسے میں اس کے اندر ہوتے ہوئے بھی ان کو باہر سے دیکھ رہا ہوں۔ مجھے بے ساختہ ہنسی آگئی۔ مگر کوئی میری او‘ر نہیں گھوما ۔کسی نے خاموشی نہیں توڑی۔‘‘
(وقت اور مقام ۔از: نجیب محفوظ۔ ص: ۱۰۲۔رسالہ ’’اردو چینل‘‘ دسمبر ۲۰۰۶ء )

افسانے کے ابتدائی اور اختتامی حصوں کو پڑھنے کے بعد یہ بات کسی قدر واضح ہوتی ہے کہ افسانے کی تفہیم کے لیے یہ ضروری نہیں کہ اُسے پہلے سے رائج تصورات کی مدد سے ہی سمجھا جاسکے۔ ہر بڑا فن پارہ اکثر اپنے پیش رو طریقۂ تفہیم کی نفی بھی کرتا ہے اور اپنی ترسیل کی نئی روایت کی بافت بھی۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ متن ہمیشہ ایک شفاف میڈیم کے طور پر سامنے آئے جیسا کہ حقیقت پسند افسانے میں پہلے سے موجود سچائی کو دوبارہ پیش کرتے ہوئے سامنے آتا ہے۔ اِس افسانے کا متن بھی سبب اور نتیجے والی افسانے کی روایتی منطق سے انکار کرتے ہوئے اپنی پیچیدگی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ البتہ سبب اور نتیجے کے عمل اور فیصلے کے لیے قاری کو راوی کے جبر سے آزاد کردیتا ہے۔ لہٰذا مذکورہ بالا دونوں پیراگراف کی مدد سے افسانے کی تعبیر اور تشریح کی تمام تر کوششوں کے لیے قاری آزاد ہے۔مثال کے طور پر افسانے کو ایک ایسی ناصحانہ تحریر کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے محض تخیل کی مدد سے کیے گئے عمل کا نتیجہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ یا اگر پورے متن کا تجزیاتی مطالعہ کیا جائے اور اس مطالعہ میں مصر کی سماجی اور سیاسی صورتِ حال کو سامنے رکھا جائے تو یہ افسانہ ایک ایسی انڈر گراؤنڈ تحریک کی طرف اشارہ کرتا ہے جو اُس وقت کی مصری حکومت کے طرز عمل سے نالاں ہے۔ راوی کے لاشعور میں اُس تحریک کے تئیں ہمدردی کے جذبات موجود ہیں لہٰذا اسے اس طرح کا خواب دکھائی دیتا ہے۔ خود افسانے کے متن میں بھی اِس کے شواہد موجود ہیں۔ مثلاً خط میں تحریر کیے جملے کی نوعیت ملاحظہ ہو:

’’ اپنا مکان مت چھوڑ ، کیوں کہ یہ قاہرہ میں سب سے خوبصورت ہے اور پھر اہلِ ایمان کے لیے تو بس یہی ایک مکان ہے۔ یہی ایک محفوظ مقام ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تو حافظ حرم اور ہمارے پیر عارف البلقانی سے مل۔ تو اُن کے مکان میں جا۔ ‘‘
(وقت اور مقام ۔از: نجیب محفوظ۔ ص: ۱۰۰۔رسالہ ’’اردو چینل‘‘ دسمبر ۲۰۰۶ء )
مصر کے سماجی اور خاص طور سے سیاسی حالات کو نگاہ میں رکھیں تو حکومت سے اختلاف، ایسی ہی علامتی کہانی کے ذریعے ممکن تھا۔ لہٰذا اس افسانے کی ایک یہ بھی تفہیم ممکن ہے۔