News
Total 23 Articles

جلگاؤں 9 نومبر : مہاراشٹر ضلع پریشد اقلیتی ملازمین/ افسران تنظیم، شاخ جلگاؤں کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد اقراء کالج آف ایجوکیشن (اقرا نگر، جلگاؤں ) کے سیمنار ہال میں کیا گیا ـ مشتاق ساحل نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا تو حافظ شفیق رحمانی نے نذرانہ نعت نبی ( ص) پیش کر کے محفل کو پر نور کر دیا ـ صدارت ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے فرمائی جبکہ رسم شمع فروزی بدست الحاج عبدالغفار ملک انجام پائی ـ اس محفل مشاعرہ میں...

پورا پڑھیں

۹ نومبر ، حکیم الامّت اور شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر آئیڈیا گروپ نے شکنتلم اسٹوڈیو اندھیری میں قاضی مشتاق صاحب کا تحریر کردہ ڈرامہ  “علامہ اقبال”مجیب خان کی ہدایت میں کامیابی کے ساتھ اسٹیج پر پیش کیا۔ اس ڈرامے میں مشہور و معروف نوجوان شاعر ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر نے علامہ اقبال کا کردار ناظرین کے سامنے انتہائی شاندار طریقے سے پیش کیا اور عوام الناس سے داد و تحسین حاصل کی۔ڈرامہ  “علامہ اقبال”شاعرِ مشرق کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس ڈرامے میں علامہ اقبال کے بچپن سے لیکر انتقال تک کے...

پورا پڑھیں

*روایت سے انحراف کر کے معیاری شاعری کی توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی : احمد بھساول 27 اکتوبر : عنیق فاؤنڈیشن بھساول اور خاندیش اردو رائٹرز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضلعی سطح پر ایک طرحی نشست کا انعقاد 27 اکتوبر کو بھساول کے عکاشہ فرنیچرز میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا ـ حافظ مشتاق ساحل نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا تو رئیس فیضپوری نے نعت رسول صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محفل کو پر نور کر دیا ـ سلیم خان فیضپوری نے تحریک صدارت پیش کی اور تالیوں...

پورا پڑھیں

جلگاؤں 30 ستمبر : مشرقی خاندیش کے نوجوان قلم کاروں کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئیڈیل ملٹی پرپز سوسائٹی اور خاندیش اردو رائٹر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تقریب بہ عنوان “نئی فکر نیا قلم” کا انعقاد شاہو نگر جلگاؤں میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ عمل آیا ـ تلاوت کلام پاک حافظ جنید نے پیش کی ـ اس پروگرام کی اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے صغیر احمد نے کہا کہ ضلع جلگاؤں کی موجودہ ادبی صورت حال کو نظر میں رکھ کر گزشتہ مہینوں دو ادبی مذاکرے بھساول اور جلگاؤں میں منعقد کیے گئے تھے ـ...

پورا پڑھیں

جلگاؤں 2 ستمبر 2018 : آئیڈیل ملٹی پرپز سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر انصرام تقریب بہ عنوان ” اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے عملی اقدامات” کا انعقاد ادارہ ہذا کے دفتر میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا ـ حافظ جنید صاحب نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا ـ ادارے کے صدر محمود بھائی نے ابتدائی کلمات ادا کیے اور شہر میں سابقہ طرز پر ماہانہ نشستوں کے اہتمام کی یقین دہانی کرائی ـ  اس پروگرام کے روح رواں صغیر احمد صاحب نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے ـ...

پورا پڑھیں

جلگاؤں 7 جنوری 2018 ۔ “دنیا میں وقوع پذیر ہونے والی حقیقتوں اور انسانی زندگی کے معاملات اور رویوں کو قصہ کہانی کے بر عکس جس نثر میں پیش کیا جاتا ھے اسے غیر افسانوی نثر کہا جاتا ھے۔ایک عرصہ تک اردو میں افسانوی اور غیر افسانوی نثر کا تصور نہیں تھا۔ مگر اب مطلع صاف ہوگیا ہے اور غیر افسانوی نثری اصناف کا تصور واضح ہو کر مسلم ہوگیا ہے ـ “مذکورہ بالا خیالات کا اظہار معروف نقاد سلیم شہزاد نے ادارہ شاہین لائبریری جلگاؤں اور قومی کونسل (نئی دہلی ) کے اشتراک سے منعقدہ ادبی سیمینار بعنوان “اردو...

پورا پڑھیں

✨”شام آفاق بنام اعتبار “✨ ( گوونڈی میں شعری و اعزازی نشست ) گوونڈی 8 دسمبر 17 : شعبہ درس و تدریس بی ایم سی کے سرگرم معلم اور معمار کے اہم رکن مقصود آفاق کو ان کے شعری مجموعہ “اعتبار” کے لیے امسال مہاراشٹر اردو ساہتہ اکیڈمی کے ذریعے انعام سے نوازا گیا ہے ـ لہذا اس سلسلے میں معمار فاؤنڈیشن، ممبئی نے موصوف شاعر کے اعزاز میں ایک شعری و اعزازی نشست کا اہتمام بعنوان “شام آفاق بنام اعتبار “، گوونڈی (ممبئی ) میں کیا ـ عرفان سر تلاوت کلام پاک سے اس بزم آغاز کیا، وسیم شیخ...

پورا پڑھیں

گزشتہ روز غالب اکیڈمی نئ دہلی میں حکیم عبدالحمید یاد گاری لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر قاضی جمال حسین نے اقبال اور دانش مغرب کے عنوان سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا مادہ پرستی میں گرفتار ہے ۔علامہ اقبال کا پورازور مادہ پرستی کے خلاف ہے ۔علامہ اقبال کی ساری کوشش اسی کے لیے ہے کہ کس طریقہ سے مادہ پرستی کو زر پرستی کو کیسے روکا جائے ۔وہ یوروپ گئے وہاں زندگی گزاری وہاں کے رنگ ڈھنگ کو دیکھا وہاں کے مفکرین سے ملے وہاں کی اچھائیوں کے ساتھ وہاں کی برائیوں پر بھی...

پورا پڑھیں

تصویر میں دائیں سے قاضی مشتاق احمد، پروفیسر نسیم احمد اور پروفیسر صاحب علی ممبئی،۱۵؍نومبر: شعبۂ اردو، ممبئی یونیورسٹی کی اردو ریسرچ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ادبی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ ٔ اردو پروفیسر نسیم احمد نے کہا کہ تحقیق کا عمل گرچہ محنت طلب ہے لیکن زبان و ادب کے ارتقا کے لیے اس عمل سے گزرنا لازمی ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ تحقیق کے ذریعہ ادب کے تخلیقی رجحانات و میلانات کے مابین امتیازات کی نشاندہی ہوتی ہے اور کسی ادیب و شاعر تخلیقی محرکات و فنی اوصاف...

پورا پڑھیں

انجمن اسلام بین المدارس مقابلے برائے اساتذہ انجمن اسلام انتظامیہ کے زیرِ سرپرستی پری پرائمری، پرائمری، سکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں کے اساتذہ میں تخلیقی و تدریسی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کے فروغ کے لیے انجمن اسلام بین المدارس مقابلے برائے اساتذہ منعقد کیے گئے۔ یہ مقابلے انجمن اسلام اور بدر الدین طیب جی سیکنڈری اسکول کے احاطے میں بیک وقت منعقد کیے گئے۔ اردو، انگریزی، مراٹھی اور ہندی زبانوں میں خوش خطی و مضمون نویسی کے علاوہ مباحثہ، تدریسی لوازمات اور الفاظ کی تشکیل کے مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں میں سیکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں کے تقریباً تین سو...

پورا پڑھیں
1 2 3